رملہ دختر ابو سفیان بن حرب بن امیہ بن عبد شمس،ام حبیبہ قرشیہ امویہ ازواج مطہرات میں شامل تھیں انہوں نے نکاح سے پہلے اپنی رضامندی کا اظہار کیا تھا،ان کی والدہ کا نام صفیہ دختر ابوالعاص تھا،جو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی چچی تھیں،ایک روایت میں ان کا نام ہندہ بھی آیاہے،قدیم الاسلام ہیں،اور اپنے خاوند عبداللہ بن حجش کے ساتھ حبشہ چلی گئی تھیں،ان کا شوہر تو عیسائی ہوگیا تھا،لیکن رملہ ثابت قدم رہیں،جب عبداللہ مرگیا،تو حضرت عثمان نے یا بروایتے خالد بن سعید بن عاص بن امیہ نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی طرف سے نکاح کا پیغام بھیجا،نجاشی نے چار سو دینار مہر ادا کیا،اور حضرت عثمان (بروایتے نجاشی) نے دعوت ولیمہ دی،اور شرحبیل بن حسنہ انہیں حضورِ اکرم کے پاس مدینے لے گئے یہ نکاح اس وقت ہوا تھا جب حضورِ نبیٔ کریم ہجرت کر کے مدینے آگئے تھے۔ مسلم بن حجاج نے اپنی صحیح ۔۔۔
مزید
رملہ دختر ابو سفیان بن حرب بن امیہ بن عبد شمس،ام حبیبہ قرشیہ امویہ ازواج مطہرات میں شامل تھیں انہوں نے نکاح سے پہلے اپنی رضامندی کا اظہار کیا تھا،ان کی والدہ کا نام صفیہ دختر ابوالعاص تھا،جو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی چچی تھیں،ایک روایت میں ان کا نام ہندہ بھی آیاہے،قدیم الاسلام ہیں،اور اپنے خاوند عبداللہ بن حجش کے ساتھ حبشہ چلی گئی تھیں،ان کا شوہر تو عیسائی ہوگیا تھا،لیکن رملہ ثابت قدم رہیں،جب عبداللہ مرگیا،تو حضرت عثمان نے یا بروایتے خالد بن سعید بن عاص بن امیہ نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی طرف سے نکاح کا پیغام بھیجا،نجاشی نے چار سو دینار مہر ادا کیا،اور حضرت عثمان (بروایتے نجاشی) نے دعوت ولیمہ دی،اور شرحبیل بن حسنہ انہیں حضورِ اکرم کے پاس مدینے لے گئے یہ نکاح اس وقت ہوا تھا جب حضورِ نبیٔ کریم ہجرت کر کے مدینے آگئے تھے۔ مسلم بن حجاج نے اپنی صحیح م۔۔۔
مزید
رقیقہ دخترِ صیفی بن ہاشم بن مناف،طبرانی اور جعفر مستغفری نے انہیں صحابیات میں شمار کیا ہے،بقول ابو نعیم اس خاتون کو زمانۂ بعثت نصیب نہیں ہوا،٘٘٘٘٘ ابو موسیٰ نے اذناً کوشیدی سے ،انہوں نے ابوبکر بن ریدہ سے ، انہوں نے سلیمان بن احمد سے ،انہوں نے محمد بن موسیٰ بربری سے،انہوں نے زکریا بن یحییٰ طائی سے،انہوں نے عمِ ابوزجربن حصن سے،انہوں نے اپنے دادا حمید بن منہب سے،انہوں نے عروہ بن مضرس سے،انہوں نے محزمہ بن نوفل سے،انہوں نے اپنی والدہ رقیعہ سے،جو عبدالمطلب بن ہاشم کی ہم عمر تھیں،بیان کیا کہ قریش قحط میں پھنس گئے،جو کئی سال طاری رہا،تھنوں میں دُودھ خشک ہو گیا،اور ہڈیاں کمزور ہو گئیں،ایک رات میں سوئی ہوئی تھی یا ابھی ابھی آنکھ لگی تھی،کہ میں نے ایک ہاتف کو گلوگیر آواز میں چیختے سنا،کہہ رہاتھا،اے قریش!نبی آخر الزمان مبعوث ہونے کو ہیں،اور تم پر اس نبی کے عہد کا سایہ ہے،۔۔۔
مزید
رزینہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خادمہ تھیں اور جناب صفیہ کی آزا د کردہ کنیز،ان سے ان کی بیٹی امتہ اللہ نے روایت کی اور انہیں حضور اکرم کی صحبت نصیب ہوئی،جب حضورِاکرم نے جناب صفیہ دختر حییّ سے نکاح کیا،تو آپ نے انہیں ایک کنیز عطاکی جس کا نام رزینہ تھا،اور علیلہ دختر کمیت عتکیہ نے اپنی والدہ امینہ سے انہوں نے امتہ اللہ سے روایت کی،کہ میں نے اپنی والدہ سے دریافت کیا کہ حضور ِ اکرم نے عاشورے کے روزے کے بارے میں کیا فرمایا تھا،انہوں نے جواب دیا،کہ حضورِاکرم خود روزہ رکھتے اور لوگوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیتے،ان کی حدیث کے راوی اہل بصرہ ہیں،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ریطہ دختر عبداللہ بن معاویہ ثقفیہ،عبداللہ بن مسعود کی زوجہ تھیں،ایک روایت میں ان کا نام رائطہ مذکور ہے،ایک روایت میں ان کا نام زینب آیا ہے،اور رائطہ ان کا لقب ہے،ایک روایت میں ریطہ،عبداللہ بن مسعود کی ایک اور بیوی کانام ہے،جو ابن مسعود کی ام ولد تھیں۔ یحییٰ نے اجازۃًابن ابو عاصم سے انہوں نے محمد بن اسماعیل سے،انہوں نے ابن ِابواویس سے،انہوں نے ابن ابو الزناء سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے عروہ بن زبیر سے،انہوں نے عبیداللہ سے،انہوں نے رائطہ سے جو ابن مسعود کی زوجہ اورام ولدتھیں ،روایت کی ،کہ رائطہ صناعہ تھیں،اورابن مسعود بالکل مفلس تھے،ان کی زوجہ اپنی صنعت سے جو کچھ کماتی تھیں وہ شوہر اور بیٹے پر صرف کردیتی،ایک دن بیوی نے ابنِ مسعود سے کہا کہ میں جوکچھ کماتی ہوں،وہ تم پر اور تمہارے بیٹے پرصرف کردیتی ہوں،اور فی سبیل اللہ صدقے کے ثواب سے محروم رہتی ہوں، ابن مسعو۔۔۔
مزید
ریحانہ رسولِ اکرم کی لونڈی تھیں،بنو قریظہ کے سمعون بن زید بن قتامہ کی بیٹی تھیں،جب حضورِصلی اللہ علیہ وسلم حجتہ الوداع سے فارغ ہو کر آئے تو ان کی وفات ہوگئی،ایک روایت میں ہے کہ ان کا تعلق بنونضیر سے تھا،لیکن بقولِ ابوعمر پہلی روایات کے قائل زیادہ لوگ ہیں۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے روایت کی،کہ جناب ریحانہ آپ کی لونڈی تھیں(کہ حضورِاکرم کا انتقال ہو گیا)آپ کی خواہش تھی کہ ریحانہ سے نکاح کر کے انہیں پردے میں بٹھا دیں،لیکن جناب ریحانہ نے کہا،کہ مجھے اسی حالت میں رہنے دیں،کہ مجھے اس پابندی سے کوئی رغبت نہیں اور آپ بھی فائدے میں رہیں گے،جب وہ جنگی قیدی بنالی گئی ،توانہوں نے اسلام سے کسی خواہش کا اظہار نہیں کیا تھا،اور یہودیت کو ترجیح دی تھی، لیکن حضور محسوس کررہے تھے،کہ وہ اسلام قبول کرلیں گی۔ ایک موقع پر آپ صحابہ کی محفل میں تشریف ف۔۔۔
مزید
اُمیمہ دختر عمرو بن سہل بن قلع بن حارث بن عبدالاشہل انصاریہ،بقول ابن حبیب انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
عمیرہ دختر عبدِ سعد بن عامر بن عدی،بقولِ ابنِ حبیب اس خاتون نے آپ سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
عمیرہ دختر کلثوم بن ہدم بن امراءالقیس بن حارث بن زید بن عبید انصاریہ،بقول ابنِ حبیب حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
عمیرہ دختر قیس بن ابوکعب انصاریہ،از بنوسواد،سہل بن قیس کی جو احد میں شہید ہوئے تھے بہن تھیں،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید