اتوار , 30 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 17 May,2026

ابویزیدجذامی رضی اللہ عنہ

ابویزیدجذامی رضی اللہ عنہ ابویذیدجذامی رضی اللہ عنہ،وہ ابویزید بن عمرو ہیں،واقدی نے انہیں ان لوگوں میں شمارکیاہے،جوبنوجُذام سے اسلام لائے،ابن الدباغ نے ابوعلی غسانی سے انکاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزیدالجرمی رضی اللہ عنہ

ابوزیدالجرمی،ان سے مجاہد نے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ ماں باپ کا نافرمان،احسان جتانے والااور دائم الخمر کبھی بہشت میں نہیں ہوں گے،ابونعیم ،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزیداوس یا معاذ رضی اللہ عنہ

ابوزیداوس یا معاذ،اس میں شبہ ہے،ایک روایت کے روسے یہ وہی ابوزیدہیں،جنہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قرآن حکیم جمع کیا تھا،بقول علی بن مدینی جن صاحب نے جمع قرآن کیا تھا،ان کا نا م اوس تھا،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزییدبن صلت رضی اللہ عنہ

ابوزییدبن صلت،کثیربن صلت کے بھائی تھے،صلت بن زیید نے اپنے والد سے انہوں نےاپنےدادا ابوزییدسےروایت کی،کہ حضورِاکرم نے انہیں خرص کا والی مقررکیا تھا،ابومندہ اور ابونعیم نے انکا ذکرکیاہے۔ ` ۔۔۔

مزید

ابوزیدغافقی رضی اللہ عنہ

ابوزیدغافقی،مصری شمارہوتے ہیں،ان سے عمرو بن شراحیل المعافری نے روایت کی،حضورِ اکرم نے فرمایا،مسواک تین درختوں سے بنائے جائیں،پیلو،زیتون اروبن،ابونعیم اور ابن مندہ نے ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزیدقیس بن عمروالہمدانی رضی اللہ عنہ

ابوزیدقیس بن عمروالہمدانی،انہوں نے حصین الحارثی کے ساتھ بنومراد کے خلاف جنگ کا معاہدہ کیا تھا،پھرانہوں نے اسلام قبول کرلیا،اورحضورِاکرم نے انہیں اپنی مکاتبت سے نوازا،یہ ہشام کلبی کا قول ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزیدثابت بن زید انصاری رضی اللہ عنہ

ابوزیدثابت بن زیدانصاری،بقول عباس وہ دوری تھے،یحییٰ بن معین سے میں نے سنا کہ اس ابوزید کے بارے میں جس نے قرآن جمع کیاتھا،پوچھاگیا،توابوعمر نے کہا،کہ میں زید بن ثابت کے علاوہ اور کسی کو نہیں جانتا،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزینب رضی اللہ عنہ

ابوزینب،انہوں نے ولید بن عقبہ کے خلاف شہادت دی تھی،ان کا نام زہیربن حارث بن عوف بن کاسرالحجرتھا،ابوعمرکاقول ہے،کہ جن لوگوں نے انہیں صحابی شمار کیا ہے،وہ غلطی پر ہیں،کیونکہ یہ دعوٰے بلادلیل ہے،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ

ابوذرغفاری،ان کے نام کے بارے میں بڑااختلاف ہے،ایک روایت میں جندب بن جنادہ ہے،جو باقی روایتوں کے مقابلوں میں اصح اورذیادہ عام ہے،ایک دوسری روایت میں بریر بن عبداللہ بریربن جنادہ بن قیس بن عمروبن ملیل بن صعیر بن حرام بن غفار ہے،ایک اور روایت کے مطابق جندب بن جنادہ بن سفیان بن عبید بن حرام بن غفار بن ملیل بن ضمرہ بن بکربن عبدمناہ بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکۃ الغفاری آیاہے،ان کی والدہ رملہ دختردقیعہ بنوغفارسے تھیں،ابوذرقدیم الاسلام تھے اور کبار صحابہ میں سے تھے،اور فاضل شمارہوتے تھے،اسلام لانے والوں میں پانچویں نمبر پر تھے،بعدازقبولِ اسلام وہ اپنے قبیلے میں واپس چلے گئے تھے،اور وہیں قیام پذیر رہے،تاآنکہ حضورِ اکرم نے مدینے کوہجرت فرمائی،توجناب ابوذر وہاں پہنچ گئے۔ کئی روایوں نے باسنادہم جو محمد بن اسماعیل تک ہے،عمروبن عباس سے،ان۔۔۔

مزید

ابوذرہ حرمازی رضی اللہ عنہ

ابوذرہ حرمازی،صحابی شمارہوتے ہیں،ابوالبشر دولابی نے کتاب الاسماء والکنی میں ان کا ذکر کیا ہے،یہ ابن ماکولا اور ابوسعد السمعانی کاقول ہے اور حرمازی،حرماز بن مالک بن عمرو بن تمیم کی طرف منسوب ہے۔ ۔۔۔

مزید