اتوار , 30 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 17 May,2026

سیّدنا منذر رضی اللہ عنہ

بن عائذ بن منذر بن حارث بن نعمان بن زیاد بن عصر بن عوف بن عمرو بن عوف بن جذیمہ بن عوف بن بکر بن انمار بن عمرو بن ودیعہ بن لکیز بن افصی بن عبد القیس اشج عبدی عصری: یہ وہ صاحب ہیں، جنہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، تم دوخصلتیں ایسی پائی جاتی ہیں، جو اللہ اور اس کے رسول کو پسند ہیں۔ وقار اور علم ہم نے انہیں اشج کے عنوان کے تحت ذکر کیا ہے اور ان کی اولاد میں سے ہیں: عثمان بن ہیثم بن جہسم بن عبس بن حسان بن منذر العبدی المحدث۔ ایک روایت میں ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشج کہہ کر مخاطب کیا اور یہ پہلے آدمی ہیں، جنہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نام سےمخاطب فرمایا، تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۸) ۔۔۔

مزید

سیّدنا منذر رضی اللہ عنہ

بن عباد الانصاری: یہ طائف کے محاصرے کے موقعہ پر قتل ہوگئے تھے۔ ابن اسحاق نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے: منذر بن عبد اللہ بن قوال۔ ہم انہیں منذر بن عبد اللہ کے ترجمے میں بیان کریں گے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔۔۔

مزید

سیّدنا منذر رضی اللہ عنہ

بن عبد المدان یشکری: مغازی میں ان کا ذکر ملتا ہے۔ ان سے کوئی روایت مذکور نہیں۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو نعیم لکھتے ہیں کہ متاخرین (ابن مندہ) نے ان کے بارے میں بس اتنا ہی لکھا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا منذر رضی اللہ عنہ

بن عبد اللہ بن قوال ۔۔۔ بن وقش بن ثعلبہ از بنو ساعدہ انصاری، خزرجی، ساعدی: غزوۂ طائف میں شہید ہوئے تھے۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس بن بکیر سے، انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے غزوۂ طائف اور بنو ساعدہ منذر بن عبد اللہ بن وقش بن ثعلبہ سے بیان کیا ہے، واقدی نے منذر بن عبد بن قیس بن وقش بن ثعلبہ بن طریف بن خزرج بن ساعدہ لکھا ہے۔ ابو عمر نے میرے انداز کے مطابق منذر بن عباد تحریر کیا ہے۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا منذر رضی اللہ عنہ

بن عدی بن منذر بن عدی بن حجر بن وہب بن ربیعہ بن معاویہ اکرمین الکندی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ابن الکلبی اور طبری نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا منذر رضی اللہ عنہ

بن عرفجہ بن کعب بن نحاط بن کعب بن حارثہ بن غنم انصاری اوسی: غزوۂ بدر میں موجود تھے۔ ابو عمر نے مختصراً ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا منذر رضی اللہ عنہ

بن عمرو بن خنیس بن حارثہ بن لوذان بن عبدود بن زید بن ثعلبہ بن خزرج بن ساعدہ بن کعب بن خزرج انصاری خزرجی، ساعدی: ابو عمر، ابن اسحاق، ابن مندہ ابو نعیم اور ابن کلبی نے ان کا یہی نسب بیان کیا ہے، لیکن انہوں نے خنیس بن لوذان کے بعد حارثہ (جسے معنق لیموت کہتے تھے) کا نام خدف کر دیا ہے۔ حالانکہ یہ صاحب بیعتِ عقبہ اور غزواتِ بدر اور احد میں شریک تھے۔ عبد اللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلہ شرکائے بیعتِ عقبہ از بنو ساعدہ و منذر بن عمرو بن خنیس بن حارثہ بن لوذان بن عبدود بن زید نقیب روایت کی۔ کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بدر اور احد کے غزوات میں شریک تھے اور بئر معونہ کے حادثے میں شہید ہوئے تھے۔ بنو ساعدہ کی طرف سے منذر اور سعد بن عبادہ نقیب تھے۔ زمانۂ جاہلیت میں فنِ کتابت سے آشنا تھے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں اور طلیب بن عمیر میں بھائی چارہ ۔۔۔

بن کعب دارمی المحدث: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں انہوں نے حاضری دی۔ ابو جعفر احمد بن سعید بن صخر بن سلیمان بن سعید بن قیس بن عبد اللہ بن کعب دارمی محدث ان کی اولاد سے تھے۔ امام نجاری نے ان سے روایت کی۔ ابو العباس نے اپنی تاریخ میں اس واقعہ کو غسانی سے نقل کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا منذر رضی اللہ عنہ

بن قدامہ بن حارث: ہم ان کا نسب ان کے بھائی مالک کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں۔ وہ بنو غنم بن مسلم بن مالک بن اوس انصاری اوسی تھے۔ غزوۂ بدر میں شریک تھے۔ ابو جعفر بن سمین نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدر از قبیلۂ اوس، جن کا تعلق بنو غنم بن مسلم بن امرء القیس بن مالک بن اوس سے تھا، منذر بن قدامہ کا ذکر کیا ہے۔ یہی رائے ہے ابنِ شہاب کی تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید