جمعہ , 28 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 19 December,2025

ابومالک رضی اللہ عنہ

ابومالک رضی اللہ عنہ ہشام بن الغارنے اپنے والدسے،انہوں نے داداسے روایت کی،کہ انہوں نے اہلِ دمشق کوبتایاکہ جلدہی تم میں قذف،مسخ اورحنف کے واقعات ہوں گے،انہوں نے کہا،اےربیعہ،تمہیں کیسے معلوم ہوا،انہوں نے کہا،یہ شخص ابومالک حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی ہے،اس سے پوچھ لو،وہ ان کے پاس ٹھہرے ہوئے تھے،انہوں نے ابومالک سے پوچھا کہ ابن ربیعہ کیاکہہ رہاہے،انہوں نے کہا،میں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوکہتے سناکہ عنقریب ہی میری امت کو ان تین مصیبتوں سے پالاپڑے گا،لوگوں نے پوچھا،یارسول اللہ اس کی کیاوجہ ہوگی،فرمایا،وہ گانے والی عورتیں رکھ لیں گے اورشراب پئیں گے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومالک رضی اللہ عنہ

ابومالک رضی اللہ عنہ:مصرمیں سکونت رکھ لی تھی،ان سے سنان بن سعدنے روایت کی،یزید بن ابوحبیب نے سنان بن سعدسے،انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ سے مشرکین کے بچوں کے بارے میں پوچھاگیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،وہ جنت میں اہل جنت کی خدمت گذاری کریں گے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے،ابن مندہ کہتے ہیں کہ ابوسعید بن یونس نے ان سے اسی طرح روایت کی،ابونعیم کے مطابق مشہوراسناد یوں ہے،یزید از سنان ازانس بن مالک۔ ۔۔۔

مزید

ابومالک نخعی دمشقی رضی اللہ عنہ

ابومالک نخعی دمشقی رضی اللہ عنہ:بروایتےانہیں صحبت ملی،معاویہ بن صالح نے عبداللہ بن دینار بہرانی حمصی سے،انہوں نے ابومالک نخعی سے روایت کی،حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،ایساآدمی جس سے اس کے والدین ناراض ہوں،ایسی عورت جو ننگے سرنمازپڑھےاورایسا امام جسے اس کے مقتدی ناپسندکریں ان میں سے کسی کی نمازبھی قبول نہیں ہوتی،صحیح بات یہ ہے کہ انہیں صحبت نصیب نہیں ہوئی،اوران کی حدیث مرسل ہے،تینوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومالک قرظی رضی اللہ عنہ

ابومالک قرظی رضی اللہ عنہ:انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوپایااوراسلام قبول کیا، ان کا نام عبداللہ تھا،ان کی حدیث یزید بن ہاد ثعلبہ بن مالک سے روایت کی،ان کاذکر پہلے گزرچکاہے، ابومالک یمن کے یہودی تھے،انہوں نے بنوقریظہ کی ایک عورت سے شادی کرلی تھی،اورانہی سے منسوب ہوگئے،یہ خود بنوکندہ سے تھے،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومالک قرظی رضی اللہ عنہ

ابومالک قرظی رضی اللہ عنہ:انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوپایااوراسلام قبول کیا، ان کا نام عبداللہ تھا،ان کی حدیث یزید بن ہاد ثعلبہ بن مالک سے روایت کی،ان کاذکر پہلے گزرچکاہے، ابومالک یمن کے یہودی تھے،انہوں نے بنوقریظہ کی ایک عورت سے شادی کرلی تھی،اورانہی سے منسوب ہوگئے،یہ خود بنوکندہ سے تھے،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومالک رضی اللہ عنہ

ابومالک نام نامعلوم،عبدالرحمٰن بن زیدالعمی نے اپنے والد سےروایت کی،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس نے اسلام میں میں اسی برس گزارے،اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام فرمادے گااور جنت کے اونچے درجوں میں اس کا مقام ہوگا،ابن مندہ اورابونعیم نےا ن کا ذکرکیاہے،ہاں البتہ ابن مندہ نے عبدالرحمٰں بن زیدلکھا ہے،لیکن درست نام عبدالرحیم ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومراوح غفاری رضی اللہ عنہ

ابومراوح غفاری رضی اللہ عنہ:مدنی تھے،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم کے عہد میں پیداہوئے، بقولِ ابوداؤد سجستانی انہیں صحبت ملی،اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعائے برکت فرمائی، ابن مندہ اورابونعیم نے ان کی حدیث کی روایت عاصم سے،انہوں نے احمدبن فرج سے،انہوں نے ابن ابی مزیک سے،انہوں نے ربیعہ سے،انہوں نے عثمان سے،انہوں نے زیدبن اسلم سے،انہوں نے ابوالمراوح یشی سے روایت کی،کہ حضوراکرم صلی اللہ وسلم نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ کاارشادہے،کہ ہم نے مال کواقامتِ صلوٰۃ اورادائے زکوٰۃ کے لیے نازل فرمایا،ان دونوں نے ان کے ترجمے میں اسی طرح ذکرکیاہے،اوردونوں نے انہیں غفاری لکھاہے،لیکن متن حدیث کے اندرانہیں یشی لکھاہے،ابوعمرنے انہیں غفاری شمارکیاہےنیزتحریرکیاہےکہ انہوں نے ابوذر اورحمزہ بن عمرواسلمی سے روایت کی ہے،وہ کبارتابعین سےتھےاوران سےعروہ بن ز۔۔۔

مزید

ابومرہ بن عروہ الثقفی رضی اللہ عنہ

ابومرہ بن عروہ الثقفی رضی اللہ عنہ:ہم ان کا نسب ان کے باپ کے ترجمے میں بیان کرآئے ہیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمیں پیداہوئے،انہیں اوران کے والدکوصحبت نصیب ہوئی،ان کے والدکبارصحابہ میں سے تھے،ابوعمرنے اسی طرح مختصراً ان کا ذکرکیاہے،واقدی لکھتے ہیں کہ عروہ بن مسعود کے دونوں بیٹےابوملیح اور ابوملیح آپ کی خدمت میں حاضرہوئے،اپنے والد کے قتل کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کوبتایااوراسلام قبول کرلیا۔ ۔۔۔

مزید

ابن مرحب رضی اللہ عنہ

ابومرحب رضی اللہ عنہ:ایک روایت میں ابن مرحب مذکورہے،اورایک دوسری روایت کیں مرحب آیاہےانہیں صحبت ملی،ان سے شعبی نے روایت کی۔ ابواحمدبن سکنینہ الصوفی نے باسنادہ،ابوداؤدسلیمان بن اشعث سے،انہوں نے محمد بن صباح بن سفیان سے،انہوں نے ابن ابی خالدسے،انہوں نے شعبی سے،انہوں نے ابومرحب سے روایت کی کہ عبدالرحمٰن،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی قبرمیں اترے تھے،انہوں نے کہا،گویامیں اب بھی ان چارآدمیوں کودیکھ رہاہوں،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے،اگریہ صاحب ان دوحضرات میں شامل نہیں،جن کاہم ذکرکرآئے ہیں توپھریہ کوئی اورآدمی ہیں۔ ۔۔۔

مزید

ابومرثدغنوی رضی اللہ عنہ

ابومرثدغنوی رضی اللہ عنہ:ان کانام کنازبن حصین بن یربوع بن طریف بن خرشہ بن عبید بن سعد بن عوف بن کعب بن جلان بن غنم بن غنی بن اعصربن سعدبن قیس عیلان اورایک اورروایت میں کنازآیاہےمگرپہلی روایت زیادہ مشہورہے،وہ حمزہ بن عبدالمطلب کے حلیف اورہم عمرتھے،ابومرثد اورانکے بیٹےغزوہ بدرمیں موجودتھے۔ ابوجعفربن سمین نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے غزوۂ بدرازخلفائے بنوہاشم ابومرثد اوران کے بیٹے مرثدکاجوحمزہ بن عبدالمطلب کے حلیف تھے،نام لیاہے،اوران کے بیٹے مرثد معرکۂ رجیع میں شہیدہوئے تھےاورابومرثد کی وفات حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں بارہ سال ہجری میں ہوئی تھی،اس وقت وہ ۶۶ سال کے تھے،وہ لمبے قدکے آدمی تھے،اوربال بہت زیادہ تھے۔ ابوالفضل بن ابوالحسن مخزومی نے باسنادہ ابویعلی موصلی سے،ا۔۔۔

مزید