اتوار , 30 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 17 May,2026

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن حمزہ بن عوف: اپنے والد کی معیت میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی ان کی حدیث کے راوی ان کی اولاد ہی ہے۔ ہاشم بن یزید بن حمزہ نے اپنے والد حمزہ سے روایت کی کہ وہ دربار رسالت میں حاضر ہوئے اور میں اور خزیم ان کے ساتھ تھے۔ ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن حوثرہ انصاری: بقول ابن کلبی وہ احد میں اور صفیں میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لشکر میں شامل تھے۔ ابو عمر نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن رقیش بن رباب بن یعمر الاسدی از اسد بن خزیمہ: بقول ابو موسیٰ و ابن اسحاق غزوۂ بدر میں موجود تھے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ اور لکھا ہے کہ جس شخص نے ان کا نام ارید بن رقیش لکھا ہے وہ غلطی پر ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن سکن بن رافع بن امرؤ القیس بن زید بن عبد الاشہل بن جشم بن حارث انصاری اوسی اشہلی ان کی لڑکی کا نام اسماء تھا، جنہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ یزید اور ان کے بیٹے عامر غزوۂ احد میں شہید ہوئے تھے۔ یہ ابو عمر کا قول ہے۔ انہوں نے ہی ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن شراحیل: ہم ان کا ذکر زید بن شراحیل کے ترجمے میں کر آئے ہیں۔ ابو موسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن شریح: انہیں صحبت میسر آئی۔ ان سے جوئے کے بارے میں ایک حدیث مروی ہے، ابو عمر نے بالا ختصاران کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن شریک التمیمی: کوفے کے مشہور تابعی ہیں۔ ایک روایت میں ہے کہ انہوں نے زمانۂ جاہلیت بھی پایا تھا۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن شیبان یا سنان: ہم یزید بن سنان کے ترجمے میں ان کا ذکر کر چکے ہیں۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن طعمہ بن جاریہ بن لوذان الخطمی انصاری: ابن کلبی نے ان کا ذکر ان لوگوں میں کیا ہے، جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ صفین میں شامل تھے۔ ابو عمر نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن طلق یا طلق بن یزید: ان کی حدیث، اس آیت کے بارے میں (ان اللہ لا یستحیی من الحق) باب طلق میں گزر چکی ہے۔۔۔۔

مزید