پیر , 01 ذو الحجة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 18 May,2026

سیّدنا عبدالرحمن ابن شبلی رضی اللہ عنہ

   بن عمروبن زیدبن نجدہ بن مالک بن لودان بن عمروبن عوف بن مالک بن اوس انصاری اوسی بنومالک بن لوذان کو بنوسمیعہ بھی کہتے ہیں اورایام جاہلیت میں یہ لوگ بنوالصماء کہے جاتے تھے صماء قبیلہ مزنیہ کی ایک عورت تھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کا نام بنی سمیعہ رکھا ان کے بھائی عبداللہ بن شبل صحابی تھےیہ(عبدالرحمن) شام میں فروکش ہوئے تھے ان سے تمیم بن  محمود نے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے (سجدہ میں)کوے کی طرح چونچ مارنے اوردرندوں کی طرح کہنی بچھادینے سے اور(مسجدکے)کسی مقام کو اپنی نمازپڑھنے کے لیے مخصوص کرلینے سے جیسے اونٹ اپنی قیام گاہ کومخصوص کرلیاکرتاہے (کہ سوائےاس مقام کے پھر کہیں نہیں بیٹھتا)منع کیاہے ہم کوابوالفضل یعنی منصور بن ابوالحسن دینی فقیہ نےاپنی سند کے ساتھ ابویعلی موصلی سے روایت کرکے خبردی وہ کہتے تھےہم سے ہدیہ بن خالد نے بیان کیاوہ کہتے تھے۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدالرحمن ابن سیحان رضی اللہ عنہ

   بعض لوگوں نے ان کو ابن سحان کہاہے یہ بنی انیف کے بھائی تھے یہ (بنی انیف)قبیلہ بلی کی شاخ ہےیہ وہ شخص ہیں جنھوں نے ایک صاع خرمے خیرات دیے تھے اور منافقوں ان پرطعنہ زنی کی تھی۔ان کی کنیت ابوعقیل تھی محمد بن سائب نے ابوصالح سے انھوں نے عبداللہ بن عباس سے اللہ تعالیٰ کے اس قول الذین یلمزون المطوعین من المومنین فی الصدقات(کی  تفسیر میں روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن خطبہ پڑھااور لوگوں کوصدقہ دینے کی ترغیب دلائی اوران کو مستعد کیا۔چنانچہ ابوعقیل جن کا نام عبدالرحمن تھااوربنی انیف کے بھائی تھے ایک صاع چھوہارےلائے اورعرض کیا کہ یارسول اللہ میں نے اپنی تمام رات پانی بھرنے میں ختم کردی جس کے عوض مجھ کودوصاع چھوہارے ملے تھے ان میں سے ایک صاع چھوہارے تو اپنے گھرکے واسطے چھوڑآیااور ایک صاع چھوہاراپنے پروردگار عزوجل کوقرض دیتاہوں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدالرحمن ابن سہل بن زید رضی اللہ عنہ

  بن کعب بن عامر بن عدی بن مجدعہ بن حارثہ انصاری ہیں اس نسب کوواقدی نے بیان کیاہےان کی والدہ لیلیٰ بنت نافع بن عامرتھیں ابوعمرنے کہاہے کہ یہ عبدالرحمن غزوۂ بدر میں  شریک تھے ابونعیم کہتےہیں کہ غزوۂ احد اور خندق اور ان کے علاوہ سب غزوات میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے یہ وہ عبدالرحمن ہیں جنکوسانپ نے کاٹ لیاتھانبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمارہ بن حزم سے فرمایاکہ تم ان کی جھاڑپھونک کروعتبہ بن غزوان کے مرنےکے بعد ان (عبدالرحمن)کوحضرت عمرنے بصرہ میں حاکم بنادیاتھا۔ابن عینیہ نے یحییٰ بن سعید سے انھوں نے قاسم بن محمدسے روایت کی ہےکہ حضرت ابوبکرکے پاس (ایک میت کی)نانی اور دادی آئیں حضرت ابوبکر نے میت کی نانی کو اس کے مال میں سے چھٹا حصہ دلادیااوردادی کو کچھ بھی نہ دلایا عبدالرحمن بن سہل نے جوانصار کے خاندان بنی حارثہ میں سے تھےاور غزوۂ بدرمیں شریک ہوچکے تھے کہااے خلیفہ۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدالرحمن ابن سہل رضی اللہ عنہ

  بن حنیف انصاری ہیں ان کے والد کے ذکرمیں ان کا نسب بیان ہوچکاہے۔ابن داؤد نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہےمگرصحیح نہیں ہے۔ان کے والد اور ان کے بھائی ابی امامہ صحابی تھے۔ہاں انھوں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاتھا۔ابوحازم نے عبدالرحمن بن سہل بن حنیف سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر آیت ۱؎ واصبرنفسک مع الدین عدعون ربہم بالغداوۃ والعشینازل ہوئی اس وقت آپ اپنے کسی مکان میں تشریف رکھتے تھے(بعدنزول اس آیت کے)پس آپ مکان سے تشریف لائے اور ان لوگوں کی جستجو کی (جن کا ذکراس آیت میں ہے )توآپ نے کچھ لوگوں کودیکھاکہ وہ اللہ کویاد کرتے ہیں بعض ان میں سے ایسے لوگ تھے جن کے سرکے بال  پریشان او رموٹے کپڑے پہنے ہوئے تھےاوربعض ایک ہی کپڑے میں بسرکرتے تھے۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان لوگوں کو دیکھا فرمایااللہ کا شکر ہے جس نے ایسے لوگوں کومیری امت میں پیداکی۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدالرحمن ابن سنتہ رضی اللہ عنہ

   اسلمی ہیں۔ان کا شمار اہل مدینہ میں ہے۔ہم کوابویاسر نے اپنی سند کوعبداللہ بن احمد تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے مجھ سے احمد ابن ہیثم بن خارجہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے اسمعیل بن عیاش نے بیان کیا انھوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی فروہ سے انھوں نے یوسف بن سلیمان سے انھوں نے اپنی دادی میمونہ سے انھوں نے عبدالرحمن بن سنتہ سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سناکہ شروع ہوا اسلام غربت کی حالت میں اور عنقریب پھرپلٹے گااورغربت کی حالت میں آجائے گاجیساکہ شروع ہواتھاپس مژدہ ہوغریبوں کے واسطے۔لوگوں نے عرض کیا کہ غرباکون لوگ ہیں فرمایاوہ لوگ ہیں جس وقت آدمیوں میں بدکاری پھیلے وہ لوگ نیکوکاری کریں۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدالرحمن ابن سندر رضی اللہ عنہ

  ۔اسودکے والدتھے۔سندررومی تھےاورزنباع جذامی کے غلام تھےاور زنباع جذامی روح کے والد تھے طبرانی نے ان کانام عبدالرحمن بیان کیاہے اور دوسروں نے عبداللہ کہاہے ان سے یہ حدیث اوپرنقل ہوچکی ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطوردعاکے فرمایا)قبیلئہ اسلم کواللہ سلامت رکھے۔ان کاتذکرہ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے لکھاہے۔اورابوموسیٰ نے کہاہے کہ ابن مندہ نے ان کا تذکرہ ان صحابہ میں کیاہے جن کانام معلوم نہیں ان کی حدیث اسلم وغفارکے ذکرمیں مروی ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدالرحمن ابن سمیرہ رضی اللہ عنہ

   بعض نے سمیربیان کیاہے۔ان کاذکرصحابہ میں کیاگیاہےمگران کا صحابی ہوناصحیح نہیں۔ سری بن یحییٰ نے قبصیہ سے انھوں نے سفیان سےانھوں نے عون بن ابی حجیفہ سے انھوں نے عبدالرحمن بن سمیرہ یاسمیرسے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرکے روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکیاتم میں سے کوئی شخص ایسانہیں کرسکتاکہ جب کوئی شخص (ناحق) اس کے قتل کا ارادہ سے آئے تو(اس کے سامنے)اپنی گردن بڑھادے(کہ لے کاٹ لے اگرایسا کروگے توبہت مناسب ہے کیوں کہ)قاتل دوزخی ہے اور مقتول جنتی ہے۔حفص بن عمرنے قبصیہ سے انھوں نے اپنی سندوں سے عبدالرحمن بن سمیرہ سے انھوں نے ابن عمرسے اس کو روایت کیا ہےان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدالرحمن ابن سعید رضی اللہ عنہ

   بن یربوع بن عنکثہ بن عامر بن مخزوم قریشی مخزومی ہیں۔ان کا نام صرم تھا رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن رکھابعض کہتے ہیں کہ ان کے والد کانام صرم تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل کرسعیدرکھا۔اورابوعمرنے کہاہے کہ یہی صحیح ہے ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ

  ابن سعدبن منذراوربعض لوگ بیان کرتے ہیں کہ عبدالرحمن بن عمروبن سعد بن منذر بن سعد بن خالد بن ثعلبہ بن عمروبن خزرج بن ساعدہ انصاری ساعدی ہیں۔ان کی کنیت ابوحمیدتھی یہ اپنی کنیت سے زیادہ مشہورتھے۔ان کے نام میں اختلاف ہےامام احمد بن حنبل نے توجیساہم نے بیان کیا ہے ویساہی کہاہے مگربخاری نے ان کا نام منذر کہاہے۔ان سے جابربن عبداللہ اورعباس ابن سہل اور عروہ بن زبیر وغیرہم نےروایت کی ہےابوزبیرنے جابرسے انھوں نے حمدی ساعدی سے روایت کی ہے کہ عبدالرحمن ایک برتن میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مقام نقیع۱؎ سے دودھ لائے مگربرتن کھلاہواتھاتوآپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایاکہ تم نے اس کوبندکیوں نہ کرلیااگرکوئی چیز نہ تھی تو لکڑی ہی اس کےعرض پررکھ لیتے۔ان کاتذکرہ کنیت کے باب میں انشاء اللہ اس سے زیادہ کیا جائےگا۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ ۱؎ نقیع مدینہ سے تھوڑی دورپرایک مقام ہے۱۲۔ (اسد ۔۔۔

مزید

سیّدنا عبدالرحمن ابن ابی سبرہ رضی اللہ عنہ

  اورابوسبرہ کا نام یزیدہے وہ ابن مالک بن عبداللہ بن سلمہ بن عمروبن ذہل بن مروان بن جعفی ہیں۔ان عبدالرحمن کا شماراہل کوفہ میں ہے ان کانام عزیرتھا۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن رکھااورفرمایاجونام اللہ کوبہت پسند ہیں وہ عبداللہ وعبدالرحمن ہیں یہ عبدالرحمن خثیمہ کے والد تھے۔ہم ان کے والد ابوسبرہ کا ذکرباب الکنیت میں انشاء اللہ تعالیٰ بیان کریں گےاور ان کے بھائی سبرہ بن ابی سبرہ کاذکرہم پہلے بیان کرچکے ہیں۔یہ قول ابوعمرکاتھا۔ہم کو عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے اپنی سند کوعبداللہ بن احمدتک پہنچاکرخبردی کہ وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے حسین بن محمد نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے وکیع نے بیان کیاانھوں نے ابواسحاق سے انھوں نے خیثمہ بن عبدالرحمن بن ابی سبرہ سے نقل کرکےبیان کیاوہ کہتے تھے میرے والد عبدالرحمن اپنے داداکے ساتھ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے ۔۔۔

مزید