جمعہ , 28 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 19 December,2025

محمد بن سلیمان دمشقی

محمد سلیمان بن وہب ‎[1]بن ابی العزدمشقی: شمس الدین لقب تھا۔علم خلاف کے عالم فاضل اور فروع و اصول کے جامع تھے۔علم اپنے باپ شاگرد حصیری تلمیذ قاضی خان سے پڑھا اور دمشق میں تیس سال سے زیادہ مفتی رہے۔بعد ازاں وہاں کے قاضی مقرر ہوئے یہاں تک کہ ۶۹۹؁ھ میں وفا ت پائی۔   1۔ محمد بن سلیمان ابن ابی المعزوہیب’’جواہر المضیۃ‘‘  حدائق الحنفیہ۔۔۔

مزید

کاتب چلپی

            مصطفیٰ بن عبداللہ قسطنطنی المعروف بہ کاتب چلپی: قسطنطنیہ میں پیدا ہوئے اور وہیں نشو ونماپایا۔بڑے عالم فاضل،مؤرخ کامل،جامع معقول و منقول تھے تمام عمر درس و تدریس میں مشغول رہے اور حرمین  شریفین کی زیارت سے مشرف ہوئے۔کتاب کشف الظنون عن اسامی الکتب والفنون ایسی عمدہ تصنیف فرمائی جو آج تک اپنا ثانی نہیں رکھتی جس میں تمام کتب مصنفہ قبل سلام اور بعد اسلام کے نام مع ان کے مصنفین کے حالات اور تاریخ وفیات کی صحت و تحقیق سے درج فرمائیوفات آپ کی ۱۰۶۷؁ھ[1]میں ہوئی۔’’مؤرخ سلیم‘‘ تاریخ وفات ہے۔   [1] ۔ ولادت ۱۰۱۷؁ھ ۲۲ سے زائد کتب تصنیف کیں۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

ملّا خدا وند گار

                آدم الانطا کی الرومی المعروف بہ ملا خدا وندگار: جلال الدین رومی کے خلفاء میں سے عالم فاضل،عابد زاہد،جامع علومِ صوری اور معنوی،مشہور بہ استاذ تھے اور شہر انطاکیہ میں جو قرمان کےملک میں ساحل بحررومی پر واقع ہے،رہتے تھے، جب سوار ہوتے تھے تو آپکی رکاب میں تقریباً ایک سو مرید وغیرہ ساتھ ہوتے تھے اور باوجود اس کے ہمیشہ عبادت و وعظ میں مشغول رہتے تھے اور مثنوی مولانا روم کو نہایت عمدہ طور سے حل کرتے تھے۔ابتداء میں سخاوت میں بڑی افراط کرتے تھے یہاں تک کہ آپ کا عطیہ سودینار سے کم نہ ہوتا تھا،اخیر کو حج کے ارادہ سے ماہِ جمادی الاخریٰ ۱۰۶۳؁ھ کو قاہرہ میں اکر بیمار ہوگئے اور وہیں ماہِ رمضان میں وفات پائی۔ ’’منزلِ فیض الٰہی‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

شیخ محمد فاضل[1] جونپوری

                شیخ محمد فاضل جونپوری: علوم نقلیات و عقلیات میں افضل فضلاء عصر اور مثل علماء دہر،حصور،تقی،حسن الخلق،سلیم المزاج تھے،تمام عمر مسند افادت و افاضت پر متکی رہ کر تعلیم و تدریس میں مشغول رہے۔جب آپ کے تلمیذ رشید ملا محمود مذکور فوت ہوئے تو آپ بھی ان کے غم میں چالیس روز کے بعد ۱۰۶۲؁ھ میں فوت ہوگئے۔   [1] ۔ فضل بن محمد حمزہ بن محمد سلطان بن فرید الدین بن بہاؤ الدین جونپوری،شیخ عثمان ہرونی کیاولاد سے تھے،ولادت بردولی(دودھ) میں۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

شیخ محمد فاضل[1] جونپوری

                شیخ محمد فاضل جونپوری: علوم نقلیات و عقلیات میں افضل فضلاء عصر اور مثل علماء دہر،حصور،تقی،حسن الخلق،سلیم المزاج تھے،تمام عمر مسند افادت و افاضت پر متکی رہ کر تعلیم و تدریس میں مشغول رہے۔جب آپ کے تلمیذ رشید ملا محمود مذکور فوت ہوئے تو آپ بھی ان کے غم میں چالیس روز کے بعد ۱۰۶۲؁ھ میں فوت ہوگئے۔   [1] ۔ فضل بن محمد حمزہ بن محمد سلطان بن فرید الدین بن بہاؤ الدین جونپوری،شیخ عثمان ہرونی کیاولاد سے تھے،ولادت بردولی(دودھ) میں۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حسن بن احمد رازی

حسن بن احمد بن حسن بن انوشر وان رازی: ۶۳۱؁ھ میں پیدا ہوئے۔ اپنے وقت کے امام کامل،علامۂ اضل،مفروع واصول میں سر آمد اور حدیث و تفسیر میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔حسام الدین کے لقب سے ملقب اور قاضی القضاۃ کے خطاب سے پکارے جاتے تھے۔۶۷۵؁ھ کو دمشق میں تشریف لائے اور یہاں بیس برس تک قاضی رہے،پھر مصر میں گئے اور وہاں چار سال تک دار القضاء کے متولی رہےاور ۶۹۹؁ھ میں تا تار کی لڑائی میں فوت ہوئے۔’’تجلیٔ نور‘‘ تاریخ وفا ت ہے۔ حدائق الحنفیہ  ۔۔۔

مزید

مولانا محمود جونپوری

          مولانا محمود[1]بن محمد فاروقی جونپوری: ہند کے علمائے کبار اور فقہائے نامدار میں سے فاضل اجل،عالمِ اکمل،ادیب اریب اور جونپوری میں رہتے تھے۔جمہ علوم عقلیہ ونقلیہ اپنے جد امجد شاہ محمد اور استاذ الملک شیخ محمد فاضل[2]  جونپوری سے حاصل کر کے سترہ سال کی عمر میں تحصیل سے فراغت پائی اور مسند تدریس وافادہ پر متمکن ہوئے۔بعض مؤرخوں نے لکھا ہےکہ گیارہویں صدی کی ابتداء میں ہندوستا میں دو ہی مجدد ہوئے،ایک شیخ احمد سرہندی اور دوسرے آپ۔کہتےہیں کہ آپ سے تمام عمر یں ایسا کوئی قول صادر نہیں ہوا جس سے آپ نے رجوع کیا ہو۔آپ کی عادت تھی کہ جب کوئی آپ سے کچھ پوچھتا اگر آپ کی طبیعت حاضر ہوتی تو اس کو جواب دے دیتے ورنہ  کہہ دیتے کہ  کہ میر طبیعت اس وقت حاضر نہیں ہے۔           کتاب شمس بازغہ آپ کی اشہ۔۔۔

مزید

احمد حصیری

احمد بن جمال الدین ابی المحامد محمود بن احمد بن عبد السعید بن عثمان‎[1] بن نصر عبد الملک بخاری المعروف با لحصیری: بخارا میں ماہ رجب ۵۴۶؁ھ میں پیدا ہوئے۔ نظام الدین لقب تھا،اپنے زمانہ کے امام فاضل،فقیہ اجل تھے یہاں تک کہ حنفیوں میں سے آپ کے وقت میں کوئی آپ سے ہمسری نہ کر سکتا تھا۔فقہ اجل تھے یہاں تک کہ حنفیوں میں سے آپ کے وقت میں کوئی آپ سے ہمسری نہ کر سکتا تھا۔فقہ اپنے باپ جمال الدین محمود حصیری سے پڑھی۔مدت تک مدرسہ نوریہ میں تدریس پر رہے اور ۶۹۸؁ھ کو دمشق میں وفا ت پائی۔’’علامۂ محدث‘‘ تاریخ وفات ہے۔   1۔ احمد بن جمال الدین ابی المھامد محمود بن احمد بن عبد السید بن عثمان ہمام الدین لقب ’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب)  حدائق الحنفیہ۔۔۔

مزید

خواجہ محمد اسلم

  خواجہ محمد اسلم[1]             قاضی محمد اسلم والد میر زاہد: عالمِ اجل،فقیہ اکمل،جامع علومِ عقلیہ و نقلیہ تھے،ہرات میں پیدا ہوئے اور طلبِ علم کی غرض سے لاہور میں تشریف لائے ار شیخ بہلول سے جو علمائے کبار میں سے لاہور میں تھے،علوم حاصل کیے،پھر آگرہ میں سلطان جہانگیر کے پاس تشریف لے گئے۔چونکہ آپ مولانا کلاں محدث کے رشتہ داروں میں سے تھے جو بادشاہ کے استاد تھے اس لیے آپ کی بڑی عزت ہوئی اور کابل کی قضاء آپ کے سپرد  کی گئی جس کو آپ نے بڑی دیانتداریکی شہرت سے انجام دیا پھر آپ عسکر کے قاضی ہوئے۔جب شاہ جہان تخت نشین ہوا تو اس نے علاوہ قضاء کے ہزاریکا منصب بھی آپ کو دیا اور آپ تیس سال تک نہایت دیانت سےقضاء پر مامور اور سلطانی عنایات کے موردر ہے یہاں تک کہ بادشاہ نے آپ کو میزان[2] میں تُلوایا اور ساڑھے چھ ہزار روپیہ آپ کو دیا۔وفات آپ کی ۱۔۔۔

مزید

مولانا حیدر تلپو

                مولانا حیدر تلپو بن خواجہ فیروز کاشمیری: بڑے عالم فاضل،فقیہ محدث، صاحب درع اتقاء و متبع سنت تھے۔سات سال کی عمر میں قرآن شریف حفظ کر کےعبادت الٰہی اور ادائے سنن نبوی میں مشغول ہوئے،پہلے بابا نصیب سے علوم پڑھے پھر مولانا  جوہرنات سے استفادہ کیا،چونکہ بنونہ تکمیل کو نہ پہنچے تھےکہ آپ کے والد ماجد فوت ہوگئے اس لیے آپ کاشمیر سےدہلی میں آئے اورقدوۃ المتأ خرین شیخ عبد الحق محدث  دہلوی سے ظاہری عوم فقہ و حدیث وغیرہ کی تکمیل کی اور صاحب فتویٰ و عالمِ بے نظیر ہوکر کاشمیر کو واپس تشریف لے گئے،ان ایام میں والئ کشمیر نے تین دفعہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوکر کاشمیر کی قضاء کے لیے آپ کو کہا مگر آپ  نے قبول نہ کیا،جب تقاضا شدیدعمل میں آیا تو  آپ شباشب کاشمیر سے دوسرے مقام میں چلے گئے جب اور شخص منصب قجاء پر مقرر ہ۔۔۔

مزید