جمعرات , 27 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Thursday, 18 December,2025

ابومصعب رضی اللہ عنہ

ابومصعب ،غیرمنسوب ہیں،طالوت بن عباد نے جریر بن حازم سے،انہوں نے عبدالمالک بن عمیرسے روایت کی کہ مدینے میں ابومصعب نامی ایک لڑکاتھا،اس نے حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضرہوکرگزارش کی،یارسول اللہ!مجھے بہشت میں اپنے ساتھ رکھیں گے،فرمایا،ٹھیک ہے،تم اس سلسلے میں کثرت عبادت سے میری مددکرو،ابوعلی نے ان کا ذکرکرکےابوعمرپراستدراک کیاہے، غالباً ان کا ذکرپہلے آچکاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابواثیلہ بن راشد رضی اللہ عنہ

ابواثیلہ بن راشد السلمی،انہیں صحبت حاصل ہوئی،حجازی ہیں،ان اک ذکر پہلے ہوچکا ہے،اورا ن کی بیٹی اثیلہ کا ذکر عامربن مرقش کے ترجمے میں گزرچکاہے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوعزیزبن جندب رضی اللہ عنہ

ابوعزیزبن جندب بن نعمان،انکا ذکرصحابہ میں کیا گیاہے،ابوعمرنے اختصار سے ان کا ذکرکیا ہے، اور لکھاہےکہ میں انہیں نہیں جانتا۔ ۔۔۔

مزید

ابوعزیز رضی اللہ عنہ

ابوعزیز،ان کا نام ابیض تھا،اورہم باب ہمزہ میں ان کا ترجمہ لکھ آئے ہیں،ابوموسیٰ نے مختصراً ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوبصیر رضی اللہ عنہ

ابوبصیر،ان کا نام عتبہ بن اسید بن جاریہ بن اسید بن عبداللہ بن ابوسلمہ بن عبداللہ بن غیرہ بن عوف بن ثقیف ہے،یہ ابومسعود کا قول ہے،بقول ابن اسحاق ان کا سلسلۂ نسب عتبہ بن اسید بن جاریہ ہے اور ایک روایت میں عبید بن اسید بن جاریہ مذکورہے،وہ بنوزہرہ کے حلیف تھے،علامہ طبری لکھتے ہیں،کہ ابوبصیر کی ماں کانام سالمہ تھا،جوعبد بن یزید بن ہاشم بن مطلب کی بیٹی تھی،اور ابوبصیر وہی آدمی ہیں،جوصلح حدیبیہ کے بعد حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے ۔ ابوجعفرعبیداللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے ،انہوں نے ابن اسحاق سے،انہوں نے زہری سے، انہوں نے عروہ سے،انہوں نے مسور اور مروان سے روایت بیان کی،کہ جب صلح حدیبیہ کے بعد اچھی طرح امن قائم ہوگیا اور باہمی آمدورفت شروع ہوگئی،یہ حالت ہوگئی کہ جوآدمی بھی اسلام کے بارے م۔۔۔

مزید

ابوبحیر رضی اللہ عنہ

ابوبحیر،ان سے ان کے بیٹے بحیر نے روایت کی،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بار ایک گفتگو میں قرآن کا ذکرکیا،اور فرمایا کہ قرآن خدائے عزّوجلّ کا کلام ہے،ابن مندہ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوضبیس رضی اللہ عنہ

ابوضبیس،انہیں صحبت نصیب ہوئی،بیعتِ رضوان اورفتح مکہ میں موجودتھے اورامیرمعاویہ کی خلافت کے آخری دَور میں فوت ہوئے،ابن مندہ ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوضمیمہ رضی اللہ عنہ

ابوضمیمہ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے مستفید ہوئے،ان سے حسن بصری نے روایت کی کہ انہوں نے حضورِاکرم سے قِسط کا مفہوم دریافت کیا،آپ نے فرمایا،تولوگوں کے ساتھ انصاف کراوراہلِ عالم پرامن وسلام کو تقسیم کر،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوفحشی الطائی رضی اللہ عنہ

ابوفحشی الطائی رضی اللہ عنہ:مہاجرین سے ہیں،اورمعرکہ بدر میں موجودتھےاوراپنی کنیت سے مشہورہیں،ان کا نام سویدبن فحشی تھا،ان سے کوئی روایت کروی نہیں،ابنِ اسحاق نے لکھاہے،کہ وہ بنواُمیہ کے حلیف تھےاورغزوۂ بدرمیں شامل تھے،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحبیب العنبری رضی اللہ عنہ

ابوحبیب العنبری،حسن سمرقندی نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،اورلکھا ہے، کہ ان کے بیٹے ان کے راوی ہیں،لیکن روایت بیان نہیں کی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید