ہفتہ , 29 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Saturday, 20 December,2025

ابوعبدالرحمٰن الجہنی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن الجہنی رضی اللہ عنہ،مصری تھے،انہیں صحبت میسرآئی،ان سے مرثد بن عبداللہ ہزنی نے دو حدیثیں روایت کیں،ابن مندہ کہتے ہیں،ابوسعید بن یونس کو میں نے کہتے سنا،کہ ابوعبدالرحمٰن جہنی جنہیں قینی بھی کہاجاتا ہے،مصری تھے،یحییٰ بن ابوالرجاء نے اجازۃً باسنادہ،ابن ابوعاصم سے،انہوں نے ابوبکرسے،انہوں نے محمد بن عبیدسے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے، انہوں نے یزید بن ابوحبیب سے،انہوں نے ابوالخیر مرثد بن عبداللہ ہزنی سے،انہوں نے ابوعبدالرحمٰن نہنی سے روایت کی،کہ ہم حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرتھے،کہ دوسوار سامنے نمودارہوئے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،بنومذحج کے دورفیق معلوم ہوتے ہیں، جب قریب آئے ،توبنو مذحج سے تھے،جب ان میں سے ایک نے بیعت کے لئے ہاتھ بڑھایاتوکہنے لگا،یارسول اللہ، جس نے آپ کو دیکھا،آپ پر ایمان لایا،اورآپ کی تصدیق ۔۔۔

مزید

ابوعبدالرحمٰن الخطمی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن الخطمی رضی اللہ عنہ طبرانی انہیں صحابی لکھاہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً،ابوغالب کو شیدی سے،انہوں نے ابن زیدہ سے،(ح) ابوموسیٰ نے حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے، انہوں نے سلیمان بن احمدسے،انہوں نے محمد بن عثمان بن ابوشیبہ سے،انہوں نے متحیاب بن حارث اورسعیدبن عمروالاشعثی سے،انہوں نے حاتم بن اسماعیل سے،انہوں نے جنید بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے موسیٰ بن عبدالرحمٰن الخطمی سے،انہوں نے محمد بن کعب القرظی سے سُنا، جوان کے والد عبدالرحمٰن سے پوچھ رہے تھے،کہ جوئے کے بارے میں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ ارشاد فرمایاتھا،مجھے بتائیے،انہوں نے کہا،حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ جو شخص جواکھیل رہاہو،اورپھرنماز اداکرنے لگ جائے،وہ ایسا ہے جیسے کہ کوئی شخص پیپ یا خنزیر کے لہوسے وضوکرے،اس کی نماز قبول نہ ہوگی،ابونعیم کا قول ہ۔۔۔

مزید

ابوعبدالرحمٰن القینی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن القینی ،طبرانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوغالب سے ، انہوں نے ابوبکر سے(ح) ابوموسیٰ لکھتے ہیں کہ حسن بن احمد نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے سلیمان سے،انہوں نے ابوبکربن سہل سے،انہوں نے عبداللہ بن یوسف سے،انہوں نے ابن لہیعہ سے،انہوں نے بکر بن سوادہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن جیل سے،انہوں نے عبدالمومن تینی سے روایت کی،کہ سرق نامی ایک آدمی نے ایک دوسرے آدمی سے جس سے اس نے سورۂ بقرہ پڑھی تھی،گندم خریدا،باہم لین دین کے بعد سرق غائب ہوگیا،جب مل گیاتوصحابہ اسے حضورِاکرم کے پاس لے آئے،آپ نے فرمایا،اے سرق ،اسےبیچ دے،میں اس کے ساتھ چل دیا،چنانچہ صحابہ تین دن تک اسے اس بیع پر آمادہ کرتے رہے،آخرمجھے کوئی خیال آیا،اور میں نے اسے آزاد کردیا۔ احمد کی روایت میں تین دن کا ذکر نہیں،البتہ ابن مندہ نے ذ۔۔۔

مزید

ابوعبدالرحمٰن اشعری یا اشجعی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن اشعری یا اشجعی رضی اللہ عنہ،انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،کہ طہارت ایمان کی شرط ہے،یحییٰ بن میمون عبدی نے ،یحییٰ بن ابوکثیرسے،انہوں نے ابوسلام اسود سے،انہوں نے ابوعبدالرحمٰن اشعری سے روایت کی،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے، بقول ابومندہ ان کی کنیت ابومالک ہے،اسے ابان بن یزید نے یحییٰ بن ابوکثیر سے اوربقول ان کے انہوں نے ابومالک الاشعری سے روایت کیا۔ ۔۔۔

مزید

ابوعبدالرحمٰن ضابحی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن ضابحی رضی اللہ عنہ:ان سے حارث بن وہب نے روایت کی اور روایت ہے کہ یہ وہی شخص ہیں جن سے عطاءبن یسارنے روایت کی،ابوعبداللہ ضابحی اور آدمی ہیں،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحب نہیں ملی،اورالضابح کاوالداعسرتھا،اورایک روایت میں ہے کہ ضابحی اورآدمی تھا۔ صلب بن ابراہیم نے،حارث بن وہب سے،انہوں نے ابوعبدالرحمٰن ضابحی سے روایت کی،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،میری امت اس وقت تک دین پر ثابت قدم رہے گی،جب تک وہ ذیل کی تین باتوں کی مرتکب نہیں ہوگی،(ا)مغرب کی نمازکاانتظار کرنا ستاروں کے چمکنے تک(۲)اور جب تک یہود اور نصاریٰ سے مشابہت کے نتیجے میں نمازفجر کومؤ خر نہیں کرے گی(۳) اور جب تک نمازجنازہ میں عدمِ شرکت کی مرتکب نہیں ہوگی۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

بوعبدالرحمٰن مخزومی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن مخزومی،طبرانی نے بھی انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،ابوموسیٰ نے اذناً ابوغالب سے،انہوں نے ابوبکرسے(ح)ابوموسیٰ لکھتے ہیں،حسن بن احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے سلیمان بن محمد بن عبدوس بن کامل السراج سے،انہوں نے ابوکریب سے،انہوں نے زیدبن حباب سے، انہوں نے عثمان بن عبدالرحمٰن مخزومی سے،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے داداسے روایت کی، کہ سعد نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے وصیّت کے بارے میں دریافت کیا،آپ نے چوتھے حصے کی اجازت دی،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابواوس رضی اللہ عنہ

ابواوس،ان کانام جابر بن عوف تھا،اور عمرو بن اوس کے دادا تھے،ہم پیشتر ان کا ذکر کر آئے ہیں، ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابواویس رضی اللہ عنہ

ابواویس ،ان کا نام تمیم بن حجر تھا،ایک روایت میں ابوتمیم اوس بن حجر اسلمی ہے،انہوں نے عرج میں سکونت اختیار کرلی تھی،ان کا ذکر پہلے آچکاہے،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوالربیعہ رضی اللہ عنہ

ابوالربیعہ،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے،اور مزید لکھاہے کہ ابوزکریا نے ان کا شمار صحابہ میں کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابورحیمہ رضی اللہ عنہ

ابورحیمہ،ایک روایت میں ابورحمہ ہے،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے،اور آپ کی فصد لی،عطابن نافع نے حسن بن ابوالحسن سےانہوں نے ابورحیمہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضورِاکرم کے فصد لی اور حضورِ اکرم نے انہیں ایک درہم عطافرمایا،ابونعیم اور ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید