/ Thursday, 02 May,2024

حضرت شیخ سید احمد الشریف السنوسی طرابلسی

حضرت شیخ سید احمد الشریف السنوسی طرابلسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سیّد احمد بن محمد شریف بن محمد علی سنوسی ۱۲۹۰ھ/ ۱۸۷۳ء میں جغبوب میں پیدا ہوئے۔ آپ نے خانقاہ جغبوب میں ہی تعلیم پائی۔ اساتذہ میں نانا شیخ سیّد عمران بن برکہ، والد سیّد محمد شریف سنوسی، چچا سیّد محمد مہدی سنوسی اور شیخ  احمد بن عبدالقادر  ریفی وغیرہ شامل ہیں۔ آپ نے ۱۳۱۷ھ/ ۱۸۹۹ء سے اگلے دس برس تک چاڈ میں فرانسیسی افواج کے خلاف جہاد کیا۔ ۱۹۱۷ء کے بعد آپ واپس جغبوب پہنچے۔ ۱۹۱۸ء میں جغبوب سے ہجرت کرکے استنبول پہنچے، پھر کچھ عرصے بعد حجاز مقدس کی راہ لی جہاں درس و تدریس و عبادت میں مشغول رہے۔ ۱۳۵۱ھ/ ۱۹۳۳ءمیں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔ نماز جنازہ کی امامت قطب مدینہرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمائی۔ آپ سے قطب مدینہ نے ۱۳۳۵ھ میں اجازت و خلافت پائی۔ پھر آخر تک ان سے روابط رہے۔۔۔۔

مزید

حضرت شیخ سید احمد الحریری

حضرت شیخ محمد القادری الحریری ؓ حضرت علامہ سید محمد بن علی الحریری المدنی المالکی ۱۲۰۲ھ میں پیدا ہوئے، مدینہ منورہ کے اکابر مشائخ میں سے تھے۔حضرت سیدی قطب مدینہ مفتی ضیاء الدین احمد قادری قدس سرہ نے آپ سے ایک عرصہ علمی و روحانی استفادہ فرمایا۔سلسلہ عالیہ قادریہ میں مجازو ماذون ہوئےاور دلائل الخیرات ، دعائے حزب البحر و حزب الاعظم اور قصیدہ بردہ شریف و قصیدہ حمزیہ کی خصوصی اجازت عنایت فرما کرسجادہ آپ کے سپرد فرما دیا ۔۱۳۵ برس عمر آپ نے پائی۔۱۳۳۷ھ میں وصال فرمایا، بقیع شریف میں دفن ہوئے۔ ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ علامہ محدث بدر الدین حسنی شامی

حضرت شیخ علامہ محدث بدر الدین حسنی شامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت علامہ محمد بدر الدین بن یوسف بن عبدالرحمٰن المغربی المراکشی ۱۲۶۷ھ/ ۱۸۵۱ء دمشق میں پیدا ہوئے۔ آپ نے دمشق میں تعلیم حاصل کی اور بخاری و مسلم کو اسانید کے ساتھ حفظ کیا۔ بیس ہزار اشعار علوم و فنون کی کتب سے حفظ کیے پھر درس و تدریس اور عبادت و ریاضت کے لیے الگ تھلگ ہوگئے۔تالیف و تصنیف اور فتاویٰ صادر کرنے کی طرف راغب نہ تھے۔ آپ کے  دو رسالوں (سند صحیح بخاری اور شرح قصیدہ غرامی، جبکہ الدّرر البھیۃ  فی شرح المنظومۃ البقونیۃ مخطوط کی صورت میں موجود ہے) کے علاوہ کسی مطبوعہ تصنیف کا علم نہیں۔ سیّدی قطبِ مدینہ کو آپ سے خلافت و اجازت ۱۳۳۷ھ میں حاصل ہوئی۔ ۱۳۵۴ھ/ ۱۹۳۹ءکو دمشق میں وصال ہوا۔۔۔۔

مزید

حضرت علامہ شیخ یوسف بن اسماعیل نبہانی

حضرت علامہ شیخ یوسف بن اسماعیل نبہانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت علامہ یوسف بن اسمٰعیل النبہانی ۱۲۶۵ھ/ ۱۸۴۹ء میں رجزم، فلسطین میں پیدا ہوئے۔ ۱۲۹۱ھ میں محکمہ قضاء سے منسلک ہوئے۔ ۱۳۰۵ھ میں بیروت کے محکمہ الحقوق العلیا کے رئیس مقرر کیے گئے۔ ۱۳۱۰ھ میں سعادت حج سے بہرہ ور ہوئے۔ آپ کی مؤلفات میں سب سے پہلے ظاہر ہونے والی کتاب ’’الشرف المؤید لآل سیّدنا محمد‘‘ ہے، پھر ’’ہمزیہ‘‘ جس کی وجہ سے آپ کو بہت شہرت حاصل ہوئی۔ آپ کے اساتذہ میں شیخ معمر محمد الدمنھوری ، شیخ ابراہیم برہان سقا، شیخ الشمس محمود حمزاوی دمشقی وغیرہم شامل ہیں۔ ۱۳۳۵ھ میں قطب مدینہ کو سند حدیث و جمیع طرق سلاسل کی اجازت و خلافت عنایت فرمائی۔ آپ نے  ۱۳۵۰ھ/ ۱۹۳۲ء میں وصال فرمایا۔۔۔۔

مزید

حضرت شیخ سید حسین الحسنی الکردی

حضرت شیخ سید حسین الحسنی الکردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت شیخ سیّد حسین الحسنی الکردی قدس سرہٗ بڑے متقی بزرگ تھے، آپ کردستان (عراق) کے الجرجا قلعہ کے رہنے والے تھے، آپ نے ۱۸۲ برس عمر پائی، آپ نے قطب مدینہ﷫ کو اپنے سلسلۂ معمرہ میں مجاز و مازون فرمایا۔ آپ کا سلسلہ چار واسطوں سے سیّدنا شیخ عبدالقادر جیلانی﷜ تک پہنچتا ہے۔ ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا محمد احمد کانپوری

حضرت علامہ مولانا محمد احمد کانپوری  ۔۔۔

مزید

قاری محمد امانت رسول رضوی

حسّان الہند الحاج قاری محمد امانت رسول رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت بلبل باغ رضا حضرت الحاج قاری محمد امانت رسول نوری رضوی بنشمس الفیوض الحاج محمد ہدایت رسول بن الحاج نور فیض رسول انصاری ۱۹؍محرم الحرام ۱۳۷۷ھ کو اپنے آبائی مکان محلہ بھورے خان پیلی بھییت میں پیدا ہوئے۔ نبیرۂ محدث سورتی الحاج فضل احمد شاہ مانا میاں رضوی علیہ الرحمۃ نے امانت رسول نام رکھا، اور مرشدِ اعظم حضور مفتی اعظم قدس سرہٗ نے فرمایا: محمد امانت رسول رکھتا ہوں۔ محمد فرد رضا سے (۱۳۷۷ھ) سن ولادت نکلتا ہے۔ ساڑھے چار سال کی عمر میں بسم اللہ خوانی ادا کی گئی۔ خاندانی حالات نبیرۂ محدث سورتی الحاج فضل احمد شاہ مانا میاں رضوی پیلی بھیتی ایک مرتبہ قاری امانت رسول کے دولت کدے پر تشریف لائے اور فرمایا امانت رسول تمہارے والد الحاج ہدایت رسول بھائی کی اور میری ۱۳۲۷ھ میں ایک ہی دن کی پیدائش ہے، اور شمس الفیوض، سے ۱۳۲۷ھ سنِ ول۔۔۔

مزید

حضرت استاذالعلماء والعارفین علامہ غلام آسی پیا

حضرت استاذالعلماء والعارفین علامہ غلام آسی پیا علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا محمود احمد قادری

حضرت مولانا محمود احمد قادری۔۔۔

مزید

حضرت علامہ سید قادر محی الدین قادری

حضرت علامہ سید قادر محی الدین قادری۔۔۔

مزید