سبیعہ قرشیہ غیر منسوبہ،حضرت عائشہ سے مروی ہے،کہ میں نے سبیعہ قرشیہ کو حضورِاکرم سے درخوات کرتے سنا،یارسول اللہ !میں نےارتکابِ زنا کیا ہے،مجھ پر اللہ کی حد جاری فرمائیے،آپ نے فرمایا،وضع حمل تک انتظار کرو جب وضع حمل ہوگیا،تو پھرآئی،اگر وہ نہ آتی،تو آپ اس سے نہ پوچھتے،اس نے کہا یارسول خدا،وضع حمل ہوگیاہے،فرمایا،جا،اور اسے دودھ پلا،تا آنکہ تو اس کا دودھ چھڑائے،جب وہ عرصہ بھی گزر گیا ،تو وہ عورت پھر آئی،پوچھا،اس بچے کا ذمہ دار کون ہے، اس نے جواب دیا،ایک انصاری،یہ سُن کر حضورِاکرم کے چہرے پر ناگواری کے اثرات نمایاں ہوئے،فرمایا،جاؤ ،اسے سنگسار کردو،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
سودہ دخترابو ضبیس جہنیہ،اسلام لائیں،اور بعد ازہجرت حضور نبی کریم سے بیعت کی،خود انہیں اور ان کے والد کو صحبت نصیب ہوئی،یہ قول ہے محمد بن نقطہ کا،جنہوں نے محمد بن سعد سے روایت کی۔ ۔۔۔
مزید
حضورِاکرم کی خدمت میں حاضر تھیں ،ان سے امتہ اللہ دختر رزینہ نے کسوف کے بارے میں ایک مرفوع حدیث کی روایت کی،ابوعمر نے مختصراً ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
شہیدہ دختر ام ورقہ انصاریہ ،عبدالرحمٰن بن خلاد انصاری نے ام ورقہ انصاریہ سے روایت کی کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے،آؤ میرے ساتھ،شہیدہ کی ملاقات کو چلیں،حضورِ اکرم نے اس خاتون کو اپنےگھر میں اذان کہنے نماز قائم کرنے اور امامت کی اجازت دی ہوئی تھی،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
شجیرہ دختر تمیم از بنو غنم بن دودان بن اسد از مہاجرات اول،جعف مستغفری نے باسنادہ ابن اسحاق سے ان کا ذکر کیا ہے،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
شمیلہ دخترحارث بن عمروبن حارثہ بن ہیثم انصاریہ ظفریہ،بقولِ ابن حبیب حضور ِاکرم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
شموس دختر ابوعامر اور ان کا نام عمرو بن صیفی بن زید بن امیہ انصاریہ از بنو عمروبن عوف ہے، یہ خاتون ام عاصم اور جمیلہ کی والدہ تھیں،خاوند کا نام ثابت بن اقنح تھا،بقولِ ابنِ حبیب حضورِ اکرم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
شموس دخترمالک بن قیس بن محرث انصاریہ از بنو مازن،بقول ابن حبیب حضورِاکرم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
شموس دخترعمر و حرام بن زید،یہ خاتون مسعود بن اوس الظفر یات کے بیٹوں کی والدہ تھیں،بقولِ ابن ِ حبیب حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
شقیقہ دخترمالک بن قیس بن محرث جو شموس دختر مالک کی ہمشیرہ تھیں،بقول ابنِ حبیب انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید