حضرت فاضلِ اجل علامہ سیّد جعفر شاہ شیرازی، بٹگرام (ہزارہ)علیہ الرحمۃ حضرت علامہ سیّد جعفر شاہ شیرازی بن سید حضرت شاہ بمقام اغذ بانڈہ تحصیل بٹگرام (ہزارہ)یکم ذی الحجہ ۱۳۴۶ھ/ ۱۲؍جون ۱۹۲۶ء میں سیّد (شیرازی حسینی) خاندان کے ایک عظیم روحانی گھرانے میں پیدا ہوئے، آپ کے نانا سید نور علی شاہ ایک بزرگ اور عالم شخصیت تھے۔ ان کے دو صاحبزادے (مولانا جعفر شاہ کے ماموں) مولانا سید عبدالقیوم شاہ اور مولانا سیّد عبدالغنی شاہ مرحوم علومِ اسلامیہ سے بہرہ ور ہوئے۔ اول الذکر روحانی پیشوا تھے اور ان کا مزار چکوال میں مرجع خلائق ہے، جبکہ مولانا سیّد عبدالغنی شاہ بمقام لنڈی (بٹگرام) درس و تدریس میں مشغول ہیں۔ تحصیل علومِ اسلامیہ: آپ نے لوئر مڈل تک سکول کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد علومِ اسلامیہ کی تحصیل مختلف درسگاہوں میں حضرت مولانا سید منبر شاہ (الائی) مولانا سید عبدالغنی شاہ[۱] (لنڈی علاقہ ذیشان) او۔۔۔
مزید