شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا پیر محمد چشتی، پشاور علیہ الرحمۃ عمدۃ المدرسین حضرت علامہ مولانا پیر محمد چشتی بن محمد رحیم بن نام رحیم بن عبدالکریم بن غوث، بن میر ملک بن ڈھویا بن قلب حسین ۲۸ رجب المرجب ۱۳۵۵ھ/ ۱۴؍اکتوبر ۱۹۳۶ء میں بمقام شاہ گروم علاقہ تریج تحصیل ملکھو ضلع چترال (صوبہ سرحد) پیدا ہوئے۔ خاندان: آپ کے جدِّ اعلیٰ قلب حسین بدخشاں سے ہجرت کرکے چترال آئے، چترال کے اصل باشندے انہی کی اولاد ہیں۔ انگریزی دورِ حکومت سے لے کر اب تک دفاتر میں اولادِ قلب حسین کومژی قوم کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ آپ کے خاندان کا اصل پیشہ زمینداری ہے اور سات پشتوں سے ہرن کا شکارخصوصی مشغلہ رہا ہے جو نہایت شہرت کا حامل رہا ہے۔ آپ کے آباؤ اجداد نشانہ بازی میں مہارتِ تامہ رکھتے تھے۔ آپ کے خاندان کے لوگ مذہباً اہلِ سنّت و جماعت ہیں اور حنفیت کے بہت زیادہ پابند ہیں۔ ابتدائی تربیت: حضرت علامہ پیر محم۔۔۔
مزید