حضرت مولانا معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (شارح ترمذی، بانی دارالعلوم معینیہ عثمانیہ)۔۔۔
مزید
حضرت مولانا شاہ قیام الحق امیر الدین حیدری قدس سرہٗ عارف کامل،عالم متجر،حضرت نور الحق شاہ حیدر بخش قدس سرہٗ المتوفی ۲۵ شوال ۱۲۲۴ھ کے چھوٹے صاحبزادے،درسیات اپنے چچا حضرت مولانا شاہ حبیب الدین اور اساتذۂ جون پور سے پڑھی،ذھین و ذکی اور اخاذ بلیع تھے، والد ماجد سے مرید تھے،آ پ سے کرامتوں کا بہت ظہور ہوا،آپ کی توجۂ عالی سے بہت سے طالبین حق واصل الی اللہ ہوکر درجہ کمال کو پہونچے،تزکیۂ و تصضیۂ باطن کے ساتھ علم حدیث وتصوف کا خصوصی درس بھی دیتے تھے۔۹ محرم ۱۲۶۵ھ میں واصل بحق ہوکر غریق بحر رحمت وانوار الہیہ ہوئے۔(تاریخ جون پور)۔۔۔
مزید
محمد[1]بن محمد بن شحنہ الشہیر بہ ابن الشحنہ: محب الدین لقب اور ابو الولید کنیت تھی،۷۴۹ھ میں پید اہوئے،بڑے بڑے علماء و فضلاء سے فقہ و ادب وغیرہ علوم پڑھے،حدیث اور اہل حدیث کے بڑے محب تھے،کئی دفعہ حلب اور شام کی قضاء پر مقرر ہوئے۔ابنِ ہمام نے آپ سے پڑھا،کتاب روضۃ المناظر فی اخبار الاوائل والا اخر حوارث ۸۰۶ھ تک تصنیف کی اور حوارث ۸۰۳ھ میں وہ واقعات بیان کیے جو ان کے اور امیر تیمور کے درمیان غلبہ حلب کے وقت سوال و جواب کے طور پر واقع ہوئے تھے،علاوہ اس کے ایک کتاب سیرت نبویہ اور ایک نظم متوسطہ میں لکھی اور ۸۱۵ھ میں وفات پائی،’’محب اندیش‘‘ تاریخ وفات ہے۔ 1۔ ان کے بیٹے شمس الدین ابو الفضل محمد بن محمد بن محمد بن شحنہ (۷۰۴، ۸۵۹) کے حالات تکملہ میں ملاحظہ فرمائیں (حدائق الحنفیہ)۔۔۔
مزید
حضرت سید منظور احمد مکان شیلفی گوردا سپوری مجددی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔
مزید
امام المجاہدین شیخ الاسلام والمسلمین حضرت مولانا اخوند عبد الغفور صاحب سواتی قادری رحمہ اللہ تعالیٰ اسمِ گرامی:آپ کا نام عبد الغفور تھا۔ تاریخِ ولادت: مولانا اخوند عبد الغفور صاحب 1184ھ/1770ء میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ کو ابتداء ہی سے دینی تعلیم کا اشتیاق تھا چنانچہ ابتدائی کتب اپنے علاقہ کے علماء سے پڑھیں ، بعد ازاں پشاور کے مشہور زمانہ فاضل حضرت مولانا حافظ محمد عظیم پشاری رحمہ اللہ تعالٰی علیہ کی خدمت میں حاضر ہو کر تقریباً چار برس میں تمام کتبِ متداولہ کی تحصیل و تکمیل کی سند فراغت حاصل کی۔ بیعت وخلافت: شیخ المشائخ حضرت مولانا محمد شیعب حمۃ اللہ علیہ ساکن تورڈھیری کے دست اقدس پر سلسلۂ عالیہ قادریہ میں بیعت ہوئے۔اور سلاسل اربعہ میں ماذون و مجاز ہوئے۔ سیرت وخصائص: امام المجاہدین شیخ الاسلام والمسلمین حضرت مولانا اخوند عبد الغفور صاحب سواتی قادری رحمہ اللہ تعالیٰ صاحبِ تقو۔۔۔
مزید