حضرت شیخ محمد صادق بن حضرت شیخ بن فتح اللہ گنگوہی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کے برادر زادہ بھی تھے اور خلیفہ بھی تھے وجد و سماع ذوق شوق میں کمال رکھتے تھے مریدوں کی تکمیل و تربیت میں بڑا کام کیا تھا آپ کی کرامات اور خوارق زمانہ میں مشہور ہوئیں تھیں۔ایک بار آپ سہارنپور شہر کے بازار میں جارہے تھے آپ کی نگاہ ایک مالدار اور دولت مند ہندو دکاندار پر پڑی اس ہندو کے دل میں عشق الٰہی کی آگ بھڑک اٹھی دکان سے اٹھا شیخ کا دامن پکڑ لیا مسلمان ہوگیا مرید ہوگیا آپ نے اس کا نام عبد السلام رکھا ذکر حق کی تلقین کی اور کاملانِ وقت سے بنادیا۔صاحب سواطع الانوار (اقتباس الانوار) نے لکھا ہے کہ ایک بار حضرت سفر کے دَوران جگناتھ کے مقام پر پہنچے بازار میں ایک پتھر کے بت کو نصب دیکھا جسے ہندو پوجا کر رہے تھے آپ بھی کھڑے ہوکر دیکھنے لگے بت نے کہا انا الْمعبود کَ تَعبد سَ۔۔۔
مزید
حضرت شرف الدین ابو اسحاق شامی چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کی کنیت: ابو اسحاق۔اور لقب: شرف الدین تھا۔ بیعت وخلافت: شیخ ابو اسحاق شامی نے شیخ ممشاد علی دینوری کے دستِ حق پرست پر بیعت کی اور خرقۂ خلافت بھی حاصل کیارحمۃ اللہ علیہما۔ سیرت وخصائص: حضرت شرف الدین ابو اسحاق شامی چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلسلہ ٔچشتیہ کے نامی گرامی بزرگوں میں سے تھے۔ ظاہری اور باطنی علوم میں ممتاز تھے۔ زہد و ریاضت میں بے مثال، خلق سے بے نیاز اور خالق سے ہی ہمراز تھے۔ درویشوں سے محبت کرتے۔ اولیاء اللہ میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔ فقراء میں بلند رتبہ تھے۔ سات دن کے بعد افطار کرتے تھے کہ "معراج الفقراء جوع" (بھوک ہی فقراء کی معراج ہے) مرید ہونے سے پہلےچالیس روز تک استخارہ کیا آخر ہاتف غیبی نے آواز دی" اے ابواسحاق! جاؤ، اور ممشاد دینوری کی خدمت میں حاضری دو" آپ خواجہ دین۔۔۔
مزید
حضرت سید غوث علی قلندر رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی حضرت سید غوث علی شاہ بن سید احمد علی ہے۔ اورآپ کا سلسلہ نسب بتیس واسطوں سے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر منتہی ہوتاہے۔ آپ حسنی وحسین سید ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ جمعہ کے دن رمضان کے مہینے میں1219ھ میں موضع استہاون میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ کے والد ماجد نےآپ کو دہلی بلایااورآپ کی تعلیم کی ابتدادہلی میں ہوئی۔آپ نے حدیث و فقہ کی کتب حضرت شاہ عبدالعزیزمحدث دہلوی اورحضرت مولاناشاہ محمد اسحاق سے پڑھیں۔منطق ودینیات کی تعلیم آپ نے مولوی فضل امام صاحب خیرآبادی سے حاصل کی۔مثنوی مولاناروم رحمتہ اللہ علیہ آپ نے مولوی قلندرعلی جلال آبادی سے پڑھی،آپ نے علم ہیٔت ودیگرعلوم ظاہری و باطنی میں دستگاہ حاصل کی۔(رحمۃ اللہ علیہم) بیعت و خلافت: آپ کئی سلسلوں میں بیعت ہوئے۔حضرت لعل شاہ کے روحانی فیوض سے مستفید۔۔۔
مزید