بن رافع بعض لوگوں نے ان کویزید بن راشد انصاری بیان کیاہے ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے یہ بصرے میں رہتے تھےان سے حسن بصری نے روایت کی ہے کہ بےشک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ تم لوگ سرخ رنگ سے پرہیزکرو کیوں کہ شیطان کو(سب زینتوں سے) سرخ رنگ کی زینت زیادہ محبوب ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
بن جاریہ بن عامر بن مجمع بن عطاف بن ضبیعہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن مالک بن اوس انصاری مجمع کے بھائی ہیں۔ان کی والدہ جمیلہ بنت ثابت بن اقلح تھیں یہ عاصم بن عمربن خطاب کے اخیانی بھائی تھے ان کی کنیت ابومحمد تھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیدا ہوئے تھےانھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔یہ اپنے چچامجمع بن جاریہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاعیسیٰ بن مریم (موضع)لد۲؎ کےدروازہ پر دجال کوقتل کریں گے۔ابراہیم بن منذرنے بیان کیاہے کہ عبدالرحمن بن یزید بن جاریہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیداہوئے تھےاس کو ابوعمرنے بیان کیا ہے ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کو مجمع کابھائی کہاہے اور یہ بھی ان دونوں کابیان ہے کہ محمد بن اسمعیل نے ان کو تابعین میں اور دوسروں نے صحابہ میں شمارکیاہے اور ان دونوں نے یحییٰ بن سعید انصاری سے۔۔۔
مزید
ایہ مولفتہ القلوب ۱؎سے تھےعلی بن مبارک نے یحییٰ بن ابی کثیرسے نقل کرکے بیان کیا ہے کہ مولفتہ القلوب تیرہ آدمی تھے آٹھ آدمی توقریشی تھے (باقی اورلوگ تھے)ان قریشیوں میں ابوسفیان بن حرب تھے جوبنی امیہ میں سے تھےاور حارث بن ہشام اور عبدالرحمن بن یربوع تھے جوبنی مخزوم میں سے تھے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
بن عامربن مالک بن لوذان۔صحابی ہیں۔غزوۂ احد اور اس کے بعد کے غزوات میں شریک تھے جنگ قادسیہ میں شہیدہوئے۔اس کو ابن قداح نے بیان کیاہے مگرابن قداح کے سوا کسی شخص نے ان کا غزوۂ احد میں شریک ہونانہیں بیان کیا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
بن عامربن مالک بن لوذان۔صحابی ہیں۔غزوۂ احد اور اس کے بعد کے غزوات میں شریک تھے جنگ قادسیہ میں شہیدہوئے۔اس کو ابن قداح نے بیان کیاہے مگرابن قداح کے سوا کسی شخص نے ان کا غزوۂ احد میں شریک ہونانہیں بیان کیا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
انصاری ہیں ان کو ابوعلی یعنی احمد بن عثمان اہری نے (اپنی کتاب)طوالات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بیان میں ذکرکیاہے انھوں نے اپنی سند کے جعفربن محمد بن علی تک پہنچا کرکہاہے کہ جعفر نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے داداسے انھوں نے حضرت علی مرتضٰی سے روایت کی ہے کہ انھوں نے حضرت معاذ کے یمن بھیجے جانے اور وہاں سے ان کے لوٹنے کا تذکرہ کیا یہاں تک کہاکہ جب معاذ مدینہ سے دومنزل نکل گئے یکایک انھوں نے رات کی تاریکی میں ایک شخص کو پکارتے ہوئے سنا وہ کہتاتھاکہ اے محمد کے خدا معاذ بن جبل کو خبرپہنچادے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا سے مفارقت کی اورزمین کے نیچے استراحت کررہے ہیں (اس کوسن کر) معاذ نے اس کے پاس جاکرکہاتجھکوتیری ماں روئے (بتلا)توکون ہے۔(اس نے)کہامیں عبدالرحمن بن واثلہ انصاری ابوبکرصدیق کا پیغام معاذ بن جبل کےلیےلےکرجارہاہوں کہ ان کو رسول خدا صلی اللہ علیہ و۔۔۔
مزید
ہیں بعض لوگوں نے ان کوہانی بن نیارکہاہےاوریہی صحیح ہے۔یحییٰ بن جذام نے عبدالرحمن بن یزید مقری سے ان کے نام کو اسی طرح روایت کرکے بیان کیاہے اس کوابن مندہ نے بیان کیا ہے اوراپنی سند کے ساتھ ابویحییٰ بن ابی میسرہ سے انھوں نے عبداللہ بن یزیدمقری سے انھوں نے سعید بن ابی ایوب سے انھوں نے یزید بن ابی حبیب سے انھوں نے بکیر بن اشج سے انھوں نے سلیما ن بن یسار سے انھوں نے ابن نیار سے روایت کی ہے بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہےکسی کو(کسی خطاقصورمیں)دس کوڑے سے زیادہ نہ مارے جائیں سوامنہیات الہی میں سے کسی چیزکے ارتکاب کے اور اسی طرح ابونعیم نے کہاہے۔ان دونوں نے (نسب میں تو) نام بیان کیا ہے اور حدیث جو روایت کی ہے اس میں سوائے ابن نیار کے ان کا نام ذکرنہیں کیا۔ابن مندہ نے جو حدیث بیان کی ہے اس کوہم نے ذکرکردیا(اب رہے)ابونعیم انھوں نے اپنی سند کے ساتھ بشربن موسیٰ سے انھوں نے عبدالل۔۔۔
مزید
ابن نعمان بن بزرج ان کوسیف نے فتوح میں ذکرکرکے کہاہے کہ مقام سباکے لوگوں میں سے جولوگ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایمان لائےوہ بازان اور سعد بن بالویہ اور عبدالرحمن بن نعمان بن بزرج اور وکبود ہیں۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
ابن نعمان بن بزرج ان کوسیف نے فتوح میں ذکرکرکے کہاہے کہ مقام سباکے لوگوں میں سے جولوگ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایمان لائےوہ بازان اور سعد بن بالویہ اور عبدالرحمن بن نعمان بن بزرج اور وکبود ہیں۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
بعض لوگوں نے ابن ام نحام بیان کیاہے کعب بن مرۃ کی حدیث میں ان کا ذکرہے ہمیں عبدالوہاب بن ابی حبہ نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ بن احمد سے نقل کرکے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے ابومعاویہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے اعمش نے عمروبن مرہ سے انھوں نے سالم بن الجعد سےانھوں نے شرحبیل بن سمط سے روایت کرکے بیان کیا کہ شرحبیل نے کعب بن مرہ سے کہااے کعب بن مرہ ہم سے کوئی روایت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کرواورڈراؤ کعب نے کہامیں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے اہل حرفہ تم لوگ تیراندازی کیاکرو جس کا ایک تیربھی دشمن کے پڑگیااللہ تعالی اس کا درجہ سبب تیر کے بلند کردے گاعبدالرحمن بن نحام نے عرض کیا یارسول اللہ درجہ کیا(شہ)ہے(راوی نے) کہا رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ وہ درجہ تمھاری ماں کی چوکھٹ کی طرح نہیں ہے بلکہ دو درجوں ۔۔۔
مزید