رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے (ان کا شمار اہل کوفہ میں ہے )ہم کوعبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے اپنی سند کو عبداللہ بن احمد تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتےتھےکہ ہم سے حسن بن موسیٰ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے ابن لہیعہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے بکربن سوادہ نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام عبیداللہ بن اسلم سے نقل کرکے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم جعفربن ابی طالب سے فرماتے تھے کہ تم میری صورت اور سیرت میں میرے مشابہ ہو۔ان کا تذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
ہیں بعض لوگوں نے (ان کانام)عابس کہاہے یہی اکثر(مشہور)ہےشامی تھے ان سے ابوامامہ باہلی نے روایت کی ہے اورحنش کندی اورعکیم کندی ساکنان کوفہ نے بھی روایت کی ہے اور زاذان نے ان سے بلاواسطہ اورنیزبواسطہ عکیم کے روایت کی ہے۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابوعمراو ر ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ہم کوابویاسربن ابی حبہ نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ ابن احمد سے نقل کرکے خبردی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتے تھےہمیں یزید بن ہارون نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں شریک بن عبداللہ نے عثمان بن عمیرسے انھوں نے زاذان یعنی ابوعمرسے انھوں نے عکیم سے نقل کرکے خبردی وہ کہتے تھے کہ ہم ایک چھت پربیٹھے ہوئےتھےاورہمارے ساتھ ایک شخص رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے بھی تھے[یزید(راوی) نے کہامیں یہی جانتا ہوں کہ عبس غفاری تھے]اور(زمانہ وہ ہے کہ)لوگ طاعون کے سبب سے بھاگ رہے ہیں عبس نے کہااے طاعون مجھ کوبھی۔۔۔
مزید
بن عدی بن نابی بن عمروبن سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری سلمی ہیں بیعت عقبہ اور غزوۂ بدر واحد اورتمام غزوات میں شریک تھے ابن اسحاق نے ان کانام عبس اور موسیٰ بن عقبہ نے عبسی بیان کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
بن جدبن عجلان بن حارثہ بن ضبیعہ بن حرام بن جعل بن عمروبن جثم بن ودم بن ذبیان بن ہمیم بن ہتی بن بلی بلوی ہیں۔انصارکے خاندان بنی ظفر کے حلیف تھے غزوۂ بدر اور احد میں شریک تھے یہ انھیں شریک بن سحماکے والدہیں جن کاواقعہ ٔ لعان مشہورہے سحمادشریک کی والدہ کا نام ہے۔ان کا ذکرابوبکرخطیب نے ان کے بیٹے شریک بن سحماد کے ذکرمیں کتاب الاسماء المہیمہ کے آخرمیں کیاہے۔ان کاتذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نےلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہے۔اسمعیل بن ابی خالدنے ابوزرعہ بن عمروبن جریر سے انھوں نے عبدہ بن مسہرسے روایت کی ہے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اے ابن مسہر تمھاری فرودگاہ کہاں ہے۔یہ کہتےتھے میں نے عرض کیاکعبہ نجران میں۔اس کو ابن ابی زائدہ اورمنصور بن ابی اسود وغیرہما نے اسماعیل سے نقل کرکےروایت کیاہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ وابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے ابن شاہین نے ان کو ذکرکیاہے یحییٰ بن بکیرنے ابن مبارک سے انھوں نے سلیمان تیمی سے انھوں نے ایک شخص سے روایت کی ہے کہ وہ کہتاتھا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام عبدہ سے کہاگیاکہ کیارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سوائے فرض نماز کے (کسی دوسری)نمازکابھی حکم دیتے تھےعبدہ نے کہا(ہاں مغرب اور عشاکے درمیان (ایک اورنمازکاحکم دیتے تھے جس کو صلوۃ الاوابین کہتے ہیں ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نےلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
۔ان کوقیس بن سائب نے غزوۂ بدر میں گرفتارکیاتھا۔جعفرنے کہاہے کہ واقدی نے اسی طرح بیان کیاہے اوداابوحاتم بن حبان نے ان کو اپنی تاریخ میں عبید بن حسحاس بیان کیاہے۔ ان کاتذکرہ ابوموسی ٰ نے مختصرلکھاہے واقدی نے کہاہے کہ عبدہ بن حسحاس مجذربن زیاد کے بھتیجے اور اخیانی بھائی تھے غزوۂ احد میں شہیدہوئے ابن اسحاق اورابومعشرنے کہاہے کہ عبادہ بن خشخاش بن عمرو بن زمزمہ صحابی تھے غزوۂ احد میں شہید ہوئے ان دونوں نے عبدہ کوعبادہ اورحسحاس کو خشخاش بیان کیاہے ان کا حال عبادہ کے نام میں یہاں سے زیادہ بیان ہوچکاہے اس کو امیرابونصرنے بیان کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
نصربن معاویہ بن بکربن ہوازن کی اولاد سے ہیں بعض لوگوں نے ان کے والد کا نام نصربن حزن بیان کیاہے یہ کوفہ کے رہنے والے تھے ان سے ابواسحاق سبیعی نے روایت کی ہے۔ شعبہ اور ثوری اوراعمش اور یونس ابن ابی اسحاق نے ابواسحاق سے انھوں نے عبدہ بن حزن سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے(حضرت)داؤد(علیہ السلام اس حالت میں) مبعوث ہوئے کہ بکریاں چرایاکرتے تھے اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اسی حالت میں مبعوث ہوئے کہ وہ بکریاں چراتے تھے میں بھی ای حالت میں مبعوث ہواکہ اجیاد۱؎ میں بکریاں چراتاتھا ابن مندہ نے کہا ہے کہ یونس بن ابی اسحاق نے اپنے والد سے نقل کرکے (ان کا نام)عبیدہ بیان کیا ہے ابونعیم نے ابواسحاق سے روایت کرکے (ان کانام)عبدہ بیان کیاہے جیساکہ پہلے ذکرہوا بخاری نے کہاہے کہ (ان کا نام )عبدہ ابن حزن ہے نصری ہیں نصربن معاویہ کی اولاد سے تھےانھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا۔۔۔
مزید
یزید کے والد ہیں ان سے ان کے بیٹے یزید نے روایت کی ہے۔ہم کو ابوالفرج بن ابی الرجا نے اپنی سند کوابن ابی عاصم تک پہنچاکراجازتاًخبردی وہ کہتے تھے ہم سے یعقوب بن حمید نے ابن وہب سے انھوں نے عمروبن حارث سے انھوں نے ایوب بن موسیٰ سے انھوں نے یزید بن عبدمزنی سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کرکے بیان کیا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایالڑکے کا عقیقہ کیاجائے مگراس کے سرمیں(عقیقہ کا)خون نہ لگایاجائے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ابوعمرنے کہاہے کہ یہ حدیث مرسل ہے اور ابواحمد عسکری نے اس حدیث کو ذکرکرکے بیان کیاہے کہ میں اس حدیث کو مرسل خیال کرتاہوں۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
بن عامربن خالد بن عامر بن زریق انصاری زرقی ہیں یہ (بیعت)عقبہ اور(غزوۂ) بدر میں شریک تھے ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصرلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید