جمعہ , 07 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 24 April,2026

  سیّدنا عمرو ثمالی رضی اللہ عنہ

   ۔اوربعض لوگ کہتےہیں یمانی۔ان کی حدیث شہربن حوشب نے ان سے روایت کی ہے کہ یہ کہتےتھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہمراہ کچھ ہدی قربانی کے لیےبھیجی تھیں اورفرمایاتھاکہ اگر ان میں سے کوئی جانورہلاک ہونے لگے تواس کو ذبح کردینااوراس کے پیروں کو اس کے خون سے رنگ۱؎دینااوراس کے منہ پرایک چھاپہ خون کا ماردینااوراس قربانی کووہیں چھوڑدینا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ ۱؎ مصلحت اس میں یہ تھی کہ ایساکرنے سے لوگ سمجھ لیں گے کہ یہ ہدی کاجانورہےاس کاگوشت غیر مستحقین کو نہ کھاناچاہئے۱۲۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابن ثعلبہ رضی اللہ عنہ

   بن وہب بن عدی بن مالک بن عدی بن عامر بن غنم بن عدی بن نجار۔کنیت ان کی ابوحکیم ہے انصاری خزرجی ہیں پھربنی عدی بن نجارسے ہوئےابن شہاب نے ذکرکیاہے کہ یہ بدر میں شریک  تھے۔ہمیں عبیداللہ  بن احمد نے اپنی سندکےساتھ یونس بن بکیرسے انھوں نے ابن اسحاق سے شرکائے بدرکے ناموں میں لکھاہےکہ عمروبن ثعلبہ بھی تھے۔ان کے کوئی اولاد نہ تھی ۔غزوۂ احد میں بھی یہ شریک تھے۔یہ ابونعیم اورابوعمرکاقول ہےاورابن مندہ نے کہاہے کہ عمروبن ثعلبہ انصاری بدرمیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک تھے۔ان کی حدیث یعقوب بن محمد زہری نے وہب بن عطاء سے انھوں نے وضاح بن سلمہ سے انھوں نے اپنے والدسے انھوں نے عمروبن ثعلبہ انصاری سے روایت کی ہے عمروبن ثعلبہ کی عمرسوبرس کی ہوگئی تھی مگران کے سرمیں جس مقام پررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ پھیراتھابال سفید نہ ہوئے تھے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ میں۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابن ثعلبہ رضی اللہ عنہ

   خشنی۔ابوثعلبہ کے بھائی ہیں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمیں اسلام لائےتھے اس کو ابن دباغ نے ابوعمرپر استدراک کرنے کے لئے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابن ثعلبہ رضی اللہ عنہ

  ۔جہنی ان کا شمار اہل حجاز میں ہے یعقوب بن محمد زہری نے وہب بن عطاءبن یزید جہنی سے انھوں نے وضاح بن سلمہ سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے عمروبن ثعلبہ جہنی سے روایت کی ہے کہ وہ رسول خداصلی اللہ  علیہ وسلم کے حضور میں حاضرہوئے حضرت نے انھیں اسلام کی ترغیب دی وہ اسلام  لائے پس حضرت نے ان کے سرپر ہاتھ پھیراان کی عمرسو برس سے زیادہ مگر جس مقام پرحضرت نے ہاتھ پھیراتھااس مقام کے بال سفید نہ ہوئے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابن ثبی رضی اللہ عنہ

   ۔سیف بن عمرنے اپنے راویوں سے نقل کیاہےکہ یہ پہلے شخص ہیں جنھوں نے نعمان بن مقرن کو جب کہ انھوں نے اہل الرائےسے مشورہ  لیاتھااہل نہاوندپرلشکرکشی کی رائے دی تھی۔ عمروبن ثبی اس وقت عمرمیں سب سےزیادہ تھے ان کاتذکرہ ابوعمرنے مختصر لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابن تغلب رضی اللہ عنہ

  ۔عنبری۔قبیلۂ عبدالقیس سے ہیں اوربعض لوگوں کابیان ہے کہ بکربن وائل سے اور بعض لوگ کہتےہیں کہ عمربن قاسط بن مہنب بن اقصی بن دعمی بن جدیلہ بن اسد بن ربیعہ بن نزارسے ان کے نسب میں جوکچھ بیان کیاگیاہے سب کامنتہی اسد بن ربیعہ پر ہوتاہے پس یہ بہرحال ربعی ہیں بصرہ میں رہتےتھے ان سے حسن بصری نے روای کی ہے ہمیں خطیب ابوالفضل بن ابی نصر نے اپنی سند کے ساتھ ابوداؤد طیالسی تک خبردی وہ کہتےتھےہمیں مبارک بن فضالہ نے حسن بن عمروبن تغلب سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے کہ مجھ سے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک روز)ایک ایسی بات فرمائی جومجھے سرخ اونٹوں سے بھی زیادہ پسند آئی ایک روز رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ مال آیا تو آپ نےبعض لوگوں کودیااوربعض لوگوں کونہ دیااورفرمایاکہ ہم بعض لوگوں  کو محض اس خیال سے دےدیتےہیں کہ ان کونہ دیاجائے گاتووہ رنجیدہ ہوں گے۔اور صبر نہ کرسکیں گےاوربعض ل۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابن بینا رضی اللہ عنہ

  ۔جعفرنےکہاہے کہ ان سے ان کے بیٹے صالح نے روایت کی ہے وہ کہتےتھے میں تبوک میں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم سے ملاتھا۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابن بکر رضی اللہ عنہ

  ۔جعفرنے بیان کیاہے کہ یہ نام ابوالجعد صمری کاہے قبیلۂ بنی ضعمرہ بن بکربن عبدمناہ بن کنانہ بن قبیلہ بنی صمرہ میں ان کا ایک گھرتھاخلیفہ نے بھی ان کا نام اورنسب اسی طرح لکھاہے ابوحاتم بن حبان نے ان کانام اورع بیان کیاہےابواحمد عسکری نے ان کاتذکرہ صحابہ میں کیاہے اورکہاہے کہ یہ ابوالجعد بیٹے ہیں جنادہ بن مراد بن عبدکعب بن ضمرہ بن بکربن عبدمناہ کے ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو بکائی رضی اللہ عنہ

صحابی ہیں شماران کا اہل شام میں ہے۔بنی بکال بن وعمی بن سعد بن عوف بن عدی بن مالک بن زید؟بن کہلان سے ہیں۔خلیفہ نے صحابہ میں ان کا تذکرہ اسی نسب کے ساتھ کیاہےکنیت ان کی ابو عثمان تھی۔ان سے ابوتمیمہ ہجیمی نے روایت کی ہے ۔ابوتیمیمہ کہتےتھے کہ میں شام کی طرف گیاتو دیکھاکہ جوق درجوق لوگ ایک شخص کی زیارت کے لیے جارہے ہیں میں نے پوچھا کہ یہ کون شخص ہیں لوگوں نے کہاجوصحابہ اب باقی رہ گئے ہیں یہ ان سب سے زیادہ علم رکھتےہیں ان کانام عمروبکائی ہے(چنانچہ میں بھی ان کی زیارت کوگیا)میں نے دیکھاکہ ان کی انگلیاں کٹی ہوئی تھیں میں نے پوچھا کہ انگلیاں کیسے کٹیں معلوم ہواکہ واقعہ یرموک میں ملک شام میں بعہد حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ یہ انگلیاں کٹ گئی تھیں۔انھوں نے توتم لوگوں کوان کے پیچھےنمازپڑھناجائزہے اور ان کا براکہناتم پر حرام ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے مگرابونعیم نے ان کانام عمروبن سفیان بکائی بیا۔۔۔

مزید

سیّدنا عمرو ابن بعکک رضی اللہ عنہ

  کنیت ان کی ابوالسنابل ہے۔ ان کاتذکرہ کنیت کے باب میں انشاءاللہ تعالیٰ پوراآئے گا ان کا تذکرہ ابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید