ببارگاہِ سرکار بغداد ہو گیا یا غوث میں برباد ہوتے آپ کے رہ گیا میں بے کس و ناشاد ہوتے آپ کے گھوم پھر کر دیکھا سب دروازے مجھ پر بند ہیں اب کدھر جاؤں شہ بغداد ہوتے آپ کے کربلا والوں کا صدقہ مجھ دکھی پر رحم کر اب کہاں جا کر کروں فریاد ہوتے آپ کے دیس چھوٹا سارے ساتھی چل دئیے منہ موڑ کر رہ گیاپردیس میں ناشاد ہوتے آپ کے سید البغداد والے یہ مدد کا وقت ہے مجھ پہ کیسی پڑھ گئی اُفتاد ہوتے آپ کے تم سخی ابنِ سخی ابنِ سخی خسروا یہ گدا کس کو کرےپھر یاد ہوتے آپ کے تم شہِ بغداد مولا میں غلام خانہ زاد رنج و غم سے کیوں نہ ہوں آزاد ہوتے آپ کے عبدِ قادر آپ ہیں ہر شی پہ قادر آپ ہیں پھر کہوں کس سے پئے امداد ہوتے آپ کے آپ کا ارشاد ہے مُرِیْدِیْ لَا تَخَفْ رنج میں ہے سالکؔ ناشاد ہوتے آپ کے r۔۔۔
مزید
درشانِ غوث پاک غوثِ اعظم دستگیرِ بے کَساں غوثِ اعظم رہنمائے گمرہاں غوثِ اعظم بیکسوں کے دادرس غوثِ اعظم خلق کے فریادرس غوثِ اعظم گلشنِ زہرا کے پھول غوثِ اعظم قرۃِ عین رسولﷺ غوثِ اعظم ڈوبتوں کے نا خدا غوثِ اعظم محیِ دین مصطفیٰﷺ غوثِ اعظم واقفِ اسرار ہو غوثِ اعظم سرِ قدرت مو بہ مُو غوثِ اعظم شاہ بازِ لامکاں جن کی نظروں میں زمین و آسماں غوثِ اعظم صاحبِ ایوان و تخت جس نے چوروں کو بنایا قطبِ وقت غوثِ اعظم متقی ہر آن میں چھوڑا ماں کا دودھ بھی رمضان میں غوثِ اعظم کی نگاہِ لطف سے نکلے بارہ سال ڈوبے ہوئے غوثِ اعظم اب مدد کی بار ہے سالکِؔ خستہ نحیف و زار ہے ترمیم شدہ شعر غوثِ اعظمِ درمیانِ اولیاء چوں جنابِ مصطفیٰ ﷺ در انبیاء۔۔۔
مزید