پیر , 24 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 15 December,2025


منقبت   (235)





کوئی سپنے میں درس دکھا کے سکھی جیارا مورا ترپا وت ہے

امام احمد رضا کے وصال پر معاصر شعرا کے قصائد و مناقب جناب منشی ہدایت یارخان صاحب، قیس بریلوی، صدر جماعت رضائے مصطفیٰ: کوئی سپنے میں درس دکھا کے سکھی جیارا مورا ترپا وت ہے موری رین کٹت ہے ترپ ترپ، موری نین، نیند نہ آوت ہے برہا کی آگ لگی تن میں، جیارا مورا کلپاوت ہے کوئی من موہن میں برلینوتس دن سے چین نہ آوت ہے اوڑ جا پپیہا اونچی الڑیاں کا ہے شور مچاوت ہے من برہا کی آپ ہی ماری کا ہے موکو ستاوت ہے بالم تم ہو اونچی اٹریاں ہم چریاں کھا میں لڑکیاں بہیان پکڑلو پتیاں پڑوں میں تم بن جین نہ آوت ہے پیتم اپنے دیس سدھارے جگ کو سونا کر پیارے مورے کلیجہ ہوک اوٹھت ہے جب تمری یاد آوت ہے سکھیاں اپنی اپنی کنور سے اپنی اپنی کہت سناوت اپنی پیت میں کاسے کہوں جیارا مورا للچاوت ہے پیتم کل کل مو سے کرت موے تئیں بن پل بھر کل نہ پرت ہر روز دلاسے دے دے کر موری ٹوٹی آس بندھاوت ہے بالم نیچو گھونگھٹ کھینچو نیناں ترس گ۔۔۔

مزید

از گروہ اولیاء احمد رضا

از گروہ اولیاء احمد رضا تاجدار اتقیا، احمد رضا حامل علم خدا و مصطفیٰﷺ مخزن و بحر ہدٰی، احمد رضا از علوم حضرت خیر الورٰیﷺ بود قلبت پر ضیا، احمد رضا از فیوض دین اصحاب رسول﷢ بہرہ ہم حاصل ترا، احمد رضا حضرت محبوب سبحان دستگیر درد فیض خود، ترا احمد رضا باعث فخر حنفیہ گشتۂ! فخر اسلام ہدیٰ، احمد رضا از میاں نوری تو نوری گشتۂ باخدا یا سرورا، احمد رضا اے محی ملت اے سبحان زماں! دیگرے ملت کجا، احمد رضا عامل سنت نبی محترمﷺ بعد ذاتت یا شہا، احمد رضا در تمامی علم و فن فاضل بدی! مرحبا صد مرحبا، احمد رضا ’’کنت کنزاً مخفیا‘‘ را راز دان واقف راز خدا، احمد رضا در علوم دینیہ سر آمدی! اہلِ حق را پیشوا، احمد رضا اے مقرب بارگاہ کبریا سالک راہ خدا، احمد رضا معدن جود و عطا مہر و کرم مصدر حلم و حیا، احمد رضا قادریاں تو بودی سرورا باعث عز و علا، احمد رضا اہلسنّت والجماعت را توئی منہج راہ صفا،۔۔۔

مزید

اہل حق کے پیشوا احمد رضا

اہل حق کے پیشوا احمد رضا رہبر صدق و صفا احمد رضا ماحی کفر و دجل بطلان وزیغ حامی حکم خدا، احمد رضا آسمان معرفت اور علم کے تھے تمہیں شمس الضحیٰ، احمد رضا مصطفائی فیض تم میں تھا بھرا تھے سراپا مرتضیٰ، احمد رضا حضرت صدیق﷜ اور فاروق﷜ کی پوری تم میں تھی ضیا، احمد رضا مخزن اسرار یزداں غوث﷜ سے فیض تم کو تھا ملا، احمد رضا اس زمانہ تیرہ و تاریک میں تھے تمہیں بدر الدجیٰ، احمد رضا قادری اور سنیوں کے واسطے صاحب جود و عطا، احمد رضا غرض عالم کے لیے تھے بے شبہ ہادی راہ خدا، احمد رضا جستجو میں نے جو کی تاریخ کی دی فرشتے نے ندا، احمد رضا تم تھے ’’مرغوب محمد‘‘ بالیقین اور محبوب خدا، احمد رضا التجا مسکیں ’’ضیا‘‘ کی ہو قبول میرے حق میں ہو دعا، احمد رضا کہ خدا مجھ کو بچائے دہر میں جملہ آفت سے سدا احمد رضا ﷫﷫﷫﷫﷫﷫﷫﷫﷫ (۱۳۴۰ھ)۔۔۔

مزید

پلایا ہے خدا نے مجھ کو جام احمد رضا خاں کا

پلایا ہے خدا نے مجھ کو جام احمد رضا خاں کا ہمارا کعبۂ دل ہے مقام احمد رضا خاں کا ہوا حوروں میں غل وہ نائب غوث الورٰی﷜ آیا ذرا جنت میں دیکھو، احترام احمد رضا خاں کا جناب غوث اعظم﷜ کا ہے سایہ اہلسنّت پر غلام غوث اعظم﷜ ہے غلام احمد رضا خاں کا شبیہ احمد رضا خان کی مری آنکھوں میں پھرتی ہے میرے سینہ میں جلوہ گر ہے نام احمد رضا خاں کا حقیقت ایک ہے دونوں کا انداز سخن دیکھو بیان حضرت حامد، کلام احمد رضا خاں کا جناب غوث اعظم﷜ کا ہے جلوہ ان کے چہرے پر اسی سے قادری لیتے ہیں نام، احمد رضا خاں کا لگا ہے قادری میلہ کھڑے ہیں سامنے منگتے مرادیں دے رہا ہے جو دوام احمد رضا خاں کا وہ آکے مرقد میں جو پوچھیں گے تو کس کا ہے ادب سے سر جھکا کر لوں گا نام احمد رضا خاں کا مہ و خورشید حیراں ہیں پتا اب تک نہیں چلتا کہ ہے کس چرخ پر ماہ تمام، احمد رضا خاں کا شفا بیمار پاتے ہیں، مسیحائی کا ہے جلوہ ہے زندہ کر رہا مردے خرا۔۔۔

مزید

امام برحق احمد رضا سلام علیک

امام برحق احمد رضا سلام علیک جناب نائب غوث الورٰی، سلام علیک کبھی جو تیرا گزر ہو رضا کے روضے پر تو عرض کرنا میرا بھی صبا، سلام علیک غلام تیرے جو ہیں آپ کو ہے نہیں کچھ غم تو ان کا حامی ہے احمد رضا، سلام علیک ستائے حشر میں گر مہر کی تپش ہم کو چھپا لے ہم کو تو زیر ردا، سلام علیک جو نجدیوں نے نہ دیکھا تیرا جمال و کمال تو کعبہ والوں نے دیکھا شہا، سلام علیک رہیں یہ دائم و قائم غلاموں کے سر پر یہ جانشین تیرے حامد رضا، سلام علیک غلام جو ہوا ان کا وہ بندہ ہے تیرا یہ ہاتھ ہے تیرا دست عطا، سلام علیک یہ ہاتھ ان کا تیرے دست جود کا نائب تیرا ہے نائب غوث الوریٰ﷜، سلام علیک تیرا ہی جلوہ ہے ’’حامد رضا‘‘ کے چہرے میں تیرے جمال کے ہیں آئینہ، سلام علیک دعا ’’محبّ‘‘ کی ہے یارب رضائے احمد سے کہ وقت مرگ ہو لب پر رضا، سلام علیک ۔۔۔

مزید

کیا بہار باغ عالم ہے گلستان رضا

کیا بہار باغ عالم ہے گلستان رضا چہچہازن ہیں ہر اک سو عندلیبان رضا دیکھتے ہی میں نے پہچانا مہ و خورشید کو ضوفگن ہے چار سو رخسار تابان رضا سجدہ گاہ اہل عرفان حق تعا لیٰ نے کیا صدقے جائیں اللہ اللہ شان ایوان رضا بے پیے سرشار ہیں مے کی ضرورت ہی نہیں جھومتے ہیں بادۂ عرفاں سے مستان رضا آپ کے روضہ سے نسبت روضۂ رضواں کو کیا وہ پرانا باغ ہے، یہ حسن بستان رضا اللہ اللہ اس کی بو سے دونوں عالم بس گئے باغ رضوان در حقیقت ہے گلستان رضا ہے زبان ریختہ میں حق تعا لیٰ کا کلام ترجمہ قرآن کا ہے صاف دیوان رضا حضرت خیر الورٰیﷺ کا سر پر سایہ کیوں نہ ہو سنت خیر الورٰیﷺ ہو جبکہ ایمان رضا فیض غوث پاک﷜ کا اپنے کرشمہ دیکھیے کس قدر پھولا پھلا عالم میں بستان رضا بوستان قادریت، یاخدا پھولے پھلے! لہلہائے تا ابد، نخل گلستان رضا مہر و مہ کو رخ اٹھاتے شرم آتی ہے یہاں واقعی ہے نور حق شمع شبستان رضا مصطفیٰ، برہان، و حشمت، حضرت۔۔۔

مزید

غوث اعظم والے ہیں احمد رضا

غوث اعظم﷜ والے ہیں احمد رضا مصطفیٰﷺ کے پالے ہیں احمد رضا اللہ اللہ شان اقدس سے تیری دونوں جگ کے جیالے ہیں احمد رضا ہے تصور میں جمال مصطفیٰﷺ ایسے رنگت والے ہیں احمد رضا اللہ اللہ مصطفیٰﷺ و غوث﷜ کی گودیوں کے پالے ہیں احمد رضا بددعا جس نے عدو کو بھی نہ دی ہاں وہ اللہ والے ہیں احمد رضا اہلسنّت کے دلوں کو ہے خبر جیسے رحمت والے ہیں احمد رضا حشر میں تجھ کو دکھا دیں گے عدد کیسے عظمت والے ہیں احمد رضا لو خبر محشر کے غم نے کھا لیا لب پہ آہ و نالے ہیں احمد رضا جاں لبوں پر آگئی فریاد ہے زندگی کے لالے ہیں احمد رضا خوش ہو قاسم دونوں عالم میں تیرے سر پہ دامن ڈالے ہیں احمد رضا ۔۔۔

مزید

فیض پاتا ہے جہاں وہ آپ کی سرکار ہے

فیض پاتا ہے جہاں وہ آپ کی سرکار ہے اے رضا، باغ شریعت آپ سے گلزار ہے مجھ سے بیکس کا نہیں کوئی بھی اب غمخوار ہے اے رضا جو چشم رحمت ہو تو بیڑا پار ہے مصطفیٰﷺ حامی ہیں تیرے غوث﷜ ہے امداد پر اے رضا نقصان پہنچانا تجھے دشوار ہے در پہ تیرے اڑگیا ہے لے کے جائے گا ضرور دیجیے سرکار خادم مفلس و نادار ہے ہو کرم اب رنج و غم نے ناک میں دم کر دیا خادم در کو، تمہاری زندگی دشوار ہے جو پھرا تم سے میرے مولا ضلالت میں پھنسا دو جہاں میں آپ کا دشمن ذلیل و خوار ہے پھول سونے کے بنانا یہ نچھاور کے لیے کیا کرے سرکار خادم مفلس و نادار ہے دشمن احمد رضا خان کا ٹھکانا ہے کہاں مصطفیٰﷺ ناراض ہیں اس سے خدا بیزار ہے میرا بیڑا پار ہو ہی جائے گا روز شمار میرے مولیٰ آپ کی سیدھی نظر درکار ہے تیرا دشمن جو ہوا دنیا میں رسوا ہوگیا اے ’’رضا سچا‘‘ ہے تو سچی تیری سرکار ہے وہ گھری آئے مبارکباد دیں یہ اولیاء دی۔۔۔

مزید

علمیت وہ ہے کہ قائل ہے زمانہ تیرا

علمیت وہ ہے کہ قائل ہے زمانہ تیرا علماء مدنی پڑھتے ہیں کلمہ تیرا دودھ کا دودھ رہا پانی کا پانی ہی ہوا دیکھ دشمن یہیں منہ ہوگیا کالا تیرا مل گئی اس کو اسی وقت نجات کونین ہوگیا آج کے دن جو کوئی بندہ تیرا جو پھرا تجھ سے اس سے پھرا خدا اور رسولﷺ میرے آقا میرے مولیٰ وہ ہے رتبہ تیرا تو وہ عالم ہے نہیں جس کی زمانہ میں نظیر ہفت کشور میں بجا کرتا ہے ڈنکا تیرا بے ادب ہے جو تیری شان میں پائے گا سزا حشر کے روز لیا جائے گا بدلا تیرا انکا دشمن ہے وہی تجھ سے عداوت ہے جسے مصطفیٰﷺ کا وہی پیارا ہے جو پیارا تیرا حشر کے دن وہ دیا جائے گار رتبہ تجھ کو خلق دیکھے گی ان آنکھوں سے تماشا تیرا کس میں طاقت ہے اتارے تیرے سر سے اس کو غوث اعظم﷜ کا ہے باندھا ہوا سہرا تیرا تیرے صدقے میں ملا کرتی ہے منہ مانگی مراد ناز قاسم کو ہے اس پر کہ ہے بندہ تیرا ۔۔۔

مزید

وہ رتبہ ہے اے میرے مولیٰ تمہارا

وہ رتبہ ہے اے میرے مولیٰ تمہارا کہ بجتا ہے ہر سمت ڈنکا تمہارا اسے ہر جگہ ہے سہارا تمہارا سقر سے ہے آزاد بندہ تمہارا عدو نے تمہارے یہیں منہ کی کھائی رضا ہوگیا بول بالا تمہارا مبارک سلامت کی دھومیں ہیں ہر سو ہے ایمان والوں میں شہرا تمہارا جلیں دیکھ کر یہ قیامت میں دشمن یہاں پر بھی ہے دور دورا تمہارا جلا کرتے ہیں اور جلتے رہیں گے عدو دیکھ کر ایسا رتبہ تمہارا جو جیسا ہوا اس کے منہ پر سنایا یہ احمد رضا خان ہے حصہ تمہارا گئے جب زیارت کو تم مصطفیٰﷺ کی مدینے میں تھا دور دورا تمہارا نہ مداح کیونکر تمہارا ہو قاسم شب و روز پاتا ہے صدقہ تمہارا۔۔۔

مزید

جب ہوئے جلوہ کناں احمد رضا خاں قادری

جب ہوئے جلوہ کناں احمد رضا خاں قادری جگمگا اٹھا جہاں احمد رضا خاں قادری اہلسنّت کی تواں احمد رضا خاں قادری خسرو والا نشان احمد رضا خاں قادری  ہم غلاموں کے سروں پر آپ کا سایہ رہے رہبر ہندوستان، احمد رضا خاں قادری کیوں شریعت میں نہ یکتا ہوں کہ کس پلہ کے ہیں آپ کے اچھے میاں احمد رضا خاں قادری جانشین مصطفیٰ ہو دشمن اسلام کا بند کر دی ہے زبان احمد رضا خاں قادری ہر طرف یہ کہہ رہے ہیں اہل ایماں شوق میں ہم بھی دیکھیں ہیں کہاں؟ احمد رضا خاں قادری یا الہٰی تاقیامت دہر میں زندہ رہیں قاسم بیکس کی جاں احمد رضا خاں قادری ۔۔۔

مزید

مدّنظر تھی احمد رضا خان کی منقبت

مدّنظر تھی احمد رضا خان کی منقبت آئی زباں پہ حضرت انساں کی منقبت حُبِّ رسول میں جو فنا فی الرسول تھا ہر منقبت اس صاحب ایماں کی منقبت تابندہ چونکہ اس کا سلام و درود تھا تابندہ تر ہے مرد مسلماں کی منقبت تھا اس کا ذوق، کوثر و تسنیم میں دُھلا اب ہر زباں پہ ذوقِ فراواں کی منقبت اس کی زباں پہ ذکر تھا طیبہ کے چاند کا اب عام اس کے ذکرِ فراواں کی منقبت نازاں تھا جس پہ عاشقِ قرآن کا خطاب ہے زَرفشاں اُس عاشقِ قرآں کی منقبت محسوس ہو رہا ہے ستاروں میں عرش پر لکھی ہوئی ہے احمد رضا خاں کی منقبت میرے دل و دماغ میں بھی آگئی بہار نازل ہوئی جو پیکرِ احساں کی منقبت خوشبوئے زلف، احمد رخا خاں کو تھی عزیز مجھکو عزیزؔ، زلفِ پریشاں کی منقبت۔۔۔

مزید