پیر , 27 رمضان 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 16 March,2026


اہلِ بیتِ اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم   (4)





شہنشاہ شہیداں

منقبت شریف سیدنا امام عالی مقام حضرت حسین﷜ --------------------------- شجاعت ناز کرتی ہے جلالت ناز کرتی ہے وہ سلطانِ زماں ہیں ان پہ شوکت ناز کرتی ہے   صداقت ناز کرتی ہے امانت ناز کرتی ہے حمیت ناز کرتی ہے مروت ناز کرتی ہے   شہ خوباں پہ ہر خوبی و خصلت ناز کرتی ہے کریم ایسے ہیں وہ ان پر کرامت ناز کرتی ہے   جہانِ حسن میں بھی کچھ نرالی شان ہے ان کی نبی کے گل پہ گلزاروں کی زینت ناز کرتی ہے   شہنشاہِ شہیداں ہو ، انوکھی شان والے ہو حسین ابنِ علی تم پر شہادت ناز کرتی ہے   بٹھا کر شانۂ اقدس پہ کردی شان دوبالا نبی کے لاڈلوں پر ہر فضیلت ناز کرتی ہے   جبینِ ناز ان کی جلوہ گاہِ حسن ہے کس کی رخِ زیبا پہ حضرت کی ملاحت ناز کرتی ہے   نگاہِ ناز سے نقشہ بدل دیتے ہیں عالم کا ادائے سرورِ خوباں پہ ندرت ناز کرتی ہے   فدائی ہوں تو کس کا ہوں کوئی ۔۔۔

مزید

مسکراتے ہیں حسین

باغِ تسلیم و رضا میں گل کھلاتے ہیں حسین یعنی ہنگامِ مصیبت مسکراتے ہیں حسین   برقِ عالم سوز کا عالم دکھاتے ہیں حسین مسکرا کر قلعہ باطل کا گراتے ہیں حسین   مرضیٔ مولیٰ کی خاطر ہر ستم کو سہہ لیا کس خوشی سے بارِ غم دل پر اٹھاتے ہیں حسین ٭…٭…٭۔۔۔

مزید

منقبت امام حسین

خندہ پیشانی سے ہر صدمہ اُٹھاتے ہیں حسین عشق کے آداب دنیا کو سکھاتے ہیں حسین جب گذرتی ہے کسی دشوار منزل سے حیات دفعت اً ہر مبتلا کو یاد آتے ہیں حسین محسنِ انسانیت ہیں نو نہالِ مصطفیٰﷺ ظلم کی ظلمت کو دنیا سے مٹاتے ہیں حسین خاک میں مل جائے گا اک آن میں تیرا غرور اے گروہِ اَشقیا تشریف لاتے ہیں حسین کیوں نہ ہوگی ہم گنہ گاروں کی بخشش حشر میں سر ہتھیلی پر لیے تشریف لاتے ہیں حسین موجِ کوثر جس پہ قرباں اس مقدس خون سے داستانِ عشق کو رنگیں بناتے ہیں حسین  ۔۔۔

مزید

اہلبیت احمد مختار کی کیا شان ہے

اہلبیت احمد مختار کی کیا شان ہے ان کی ذات پاک گویاکشتی طوفان ہے دامن آل نبی ﷺ دست یقین میں جس کے ہے ساحل مقصود اس کے واسطے آسان ہے اقتدار و اتباع آل رسول اللہ ﷺ کا مومنوں کی مغفرت کا کیا بڑا سامان ہے جو محب اہل بیت سیّد کونین ہے واسطے اس کے بہار روضۂ رضوان ہے عفت و عظمت طہارت پارسائی اتقا شاں میں ان کے تمامی لائق و شایان ہے کیوں نہ ہو اس کو اماں خورشید محشر سے بھلا جس کے سر پر حب اہل بیت کا داماں ہے آیت تطہیر جن کےواسطے نازل ہوئے وہ جناب مصطفی کی آل والا شان ہے ہم کو اے کاؔفی محبت عترت اطہار کی دین ہے اسلام ہے ایمان ہے عرفان ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(دیوانِ کافؔی) ۔۔۔

مزید