حضرت علامہ صاحبزادہ عزیز احمد، سیال شریف علیہ الرحمۃ استاذ العلماء حضرت مولانا صاحبزادہ عزیز احمد بن حضرت علامہ مولانا عبدالحمید علاقہ سون سکسیر ضلع سرگودھا کے موضع مقام شریف کفری میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق اعوان خاندان سے ہے اور آپ کے والد ماجد مقام شریف کفری کے سجادہ نشین ہیں۔ آپ کے والد ماجد جید عالم ہیں، چنانچہ آپ نے ابتدائی کتب شرح جامی تک اپنے والد ماجد سے پڑھیں اور بقیہ کتب درسِ نظامی جامعہ قطبیہ اوچھالہ ضلع سرگودھا اور جامعہ معظمیہ مرولہ شریف، (سرگودھا) میں حضرت مولانا حافظ سدیدالدین سجادہ نشین مرولہ شریف، مولانا قطب الدین (اوچھالہ) اور مولانا عبدالشکور (مرولہ شریف) سے پڑھ کر کتبِ احادیث کا درس جامعہ رضویہ مظہرِ اسلام فیصل آباد میں حضرت محدثِ اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد قدس سرہ سے لیا اور وہیں سے ۱۳۷۶ھ/ ۱۹۵۶ء میں سندِ فراغ حاصل کی۔ آپ نے آغازِ تدریس جامعہ نقشبند۔۔۔
مزید