حضرت الحاج مولانا ابو داؤد محمد صادق گوجرانوالہ علیہ الرحمۃ عالم با عمل، حق گو مبلغ الحاج مولانا ابو داؤد محمد صادق بن جناب شاہ محمد مرحوم ۱۳۵۰ھ / ۱۹۳۱ء میں کوٹلی لوہاراں (مشرقی) ضلع سیالکوٹ میں اعوان خاندان کے ایک با عظمت گھرانے میں پیدا ہوئے۔ حصولِ علم: قرآن مجید (ناظرہ) اور پرائمری تک اُردو تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ نے علومِ عربیہ کے منتخب نصاب درس نظامی کی کتب جامعہ رضویہ منظرِ اسلام بریلی شریف، مدرسہ نقشبندیہ علی پور شریف اور جامعہ رضویہ مظہر اسلام فیصل آباد میں پڑھیں اور ۱۵؍ شعبان المعظم ۱۳۶۹ھ کو سندِ فراغت حاصل کی۔ آپ کے اساتذہ میں فقیہ اعظم مولانا محمد شریف کوٹلوی علیہ الرحمہ (م ۱۵؍ جنوری ۱۹۵۱ء) مولانا حاجی عبدالغنی صاحب خطیب کوٹلی لوہاراں (مشرقی) قاری یوسف علی بریلوی ع۔۔۔
مزید