مولانا مرتضیٰ احمد خان میکش رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا مرتضیٰ احمد خاں میکش درانی ابن مرید احمد خاں،ابتدائے محرم ۱۳۱۷ھ؍۱۸۹۹ء میں پیدا ہوئے۔آپ کے اجداد میں سے جناب گل محمد (جن کا تعلق افغان قوم کے قبیلہ محمد زئی درانی سے تھا)۱۸۰۰ء میں افغانستان سے ہجرت کر کے قریہ بہدم مضافات جالندھر مین تشریف لے آئے تھے۔ جناب گل محمد کی صاحب علم و فضل اولادنے ترویج علوم میں کاہائے نمایاں انجام دئیے۔ مولانا میکش نے ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگو ار سے حاصل کی،بعد ازاں جالندھر کے سکول میں پڑھتے رہے پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے لاہور کے کالج میں داخلہ لیا اور دو سال تک مصروف تحصیل رہے۔۱۹۲۰ء میں تحریک آزادی کی خاطر کالج کو خیر بادکہہ کر کابل چلے گئے اور ایک سال بعد واپس لاہور آگئے اور ۱۹۲۲ء سے ۱۹۵۵ء تک مختلف روزناموں میں ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کیا،علمی،ادبی اور آزادی کی تحریکوں میں نہایت سر گرمی سے حصہ لیت۔۔۔
مزید
ا بن عامر بن حدیدہ انھوں نے اورنیز ان کے بھائی منذر بن یزید نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہے یہ دونوں بہت بزرگ تھےاس کوغسانی نے عدوی پراستدراک کرنے کے لیے بیان کیا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
ہندکے والد تھ انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہے ابراہیم بن سعدنے اپنی خالہ ہند سے انھوں نے اپنے والد عبدالرحمن سے روایت کی ہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اٹھائی تھی یہ اپنے بسترکی تہ میں ایک چھڑی رکھاکرتےتھے ان کے بیٹے بھانجے جب ان کےپاس آتے اور کوئی شخص ان میں سے حدیث بیان کرنےلگتا اور کہتاکہ فرمایارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے تویہ اس پرچھڑی نکال لیتے اور کہتے کہ تجھ کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت حدیث سے کیاتعلق۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
حضرت مولانا عبدالکریم مگسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاد العلماء حضرت مولانا عبدالکریم بن غلام حسین مگسی ۱۲ ، ربیع الاول ۱۳۰۲ھ میں گوٹھ فیروز شاہ تحصیل میہڑ ضلع دادو میں پیدا ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم نحو میر تک مدرسہ جامع العلوم فیروز شاہ میں میاں گلاب الدین صاحب چنہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد تین تلائو حیدراؓاد (سندھ) میں مولانا عبداللطیف صاحب کے پاس ایک سال تک رہے۔ اس کے بعد تعلیم کی خاطر مولانا محمد صالح سیال کے پا س مدرسہ ٹوڑی پوٹھ متصل دادو میں چھ ماہ تک رہے۔ اس کے بعد گوٹھ بانھو لاکھیر میں مولانا الحاج الٰہی بخش صاحب کے پاس پڑھتے رہے۔ مدرسہ دارالفیوض صوبھوخان مگسی میں مولانا محمد اسماعیل مگسی کے پاس بھی تعلیم حاصل کی۔ آخر میں ایک مرتبہ پھر اپنی مادر علمی مدرسہ جامع العلوم فیروز شاہ میں حضرت مولانا عبدالرحمن چنہ کے پاس رہ کر فارغ التحصیل ہوئے۔ درس و تدریس: ایک سال تک استاد مح۔۔۔
مزید
۲۱ھ میں پیدا ہوئے، بڑے بہادر جوان مرد سخی تھے، فرقہ کیسانیہ اِن کو امام مانتے ہیں، انہوں نے یکم محرم ۸۱ھ کو انتقال کیا، ان کے چودہ لڑکے اور دس لڑکیاں تھیں، اِن کے تین فرزندوں ابو ہاشم رحمۃ اللہ علیہ و جعفر شہیدِ یوم الحرّہ و علی رحمۃ اللہ علیہ سے اِن کی نسل چلی ہے۔ [۱][۱۔ نسب نامہ رسول مقبول ۱۲ شرافت] (شریف التواریخ)۔۔۔
مزید
حضرت محسن ابن علی المرتضی رضی اللہ عنہا بچپن میں انتقال کیا، ان کا ذکر صرف ابو موسیٰ رحمۃ اللہ علیہ کی روایت میں ہے جس کے متعلق حافظ ذھبی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے تفرّد بذکرہ ابو اسحاق عن ھانی بن ھانی عن علیّ۔ [۱] [۱۔ نسب نامہ رسول مقبول ۱۲ شرافت] (شریف التواریخ)۔۔۔
مزید