ابن عمرولیثی بعض لوگ ان کاعبیدبن عمرو بیان کرتےہیں ۔ابونعیم نے کہاہے کہ ان کی حدیث قرۃ بن خالدسے مروی ہے انھوں نے سہل بن علی نمیری سے روایت کیاہے کہ وہ کہتےتھے فتح مکہ کے وقت عمربن عمر ولیثی کے عقد میں پانچ عورتیں تھیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں حکم دیا کہ ان میں سے ایک عورت کوطلاق دے دیں اس حدیث کو عبدالوہاب بن عطاء نے قرۃ بن خالد سے روایت کیاہے کہ انھوں نے کہایہ حدیث میں نے عبیدبن عمرو سے سنی ہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
حضرت عبدالرحیم محبوب اللہ قادری رفاعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔
مزید
حضرت مولانا حسن بخش مفتی خیرآباد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولاناحافظ سید نبی بخش خیر آبادی کے صاحبزادے،نسبی علاقہ حضرت حاجی صفت اللہ محدث خیر آبادی سے وابستہ ہے،حافظ قرآن پاک تھے، والد ماجد کے زیر تربیت رہ کر کتب درسیہ کی تکمیل کی،فقہ سے خاص دل چسپی تھی،بکثرت جزئیات فقہ! زبر تھیں،اس کے باوجود مسائل کے استفتاء پربتقاضائے احتیاط مراجعت کتب کرلیا کرتے تھے،ایک مرتبہ سیتا پور کے کسی شخص نے کوئی بات پوچھی،آپ نے سر سری طور پر جواب دیدیا،وہ چلے گئے، شب میں جب غور کیا تو غلطی نظر آئی،اسی وقت پاپیاوہ سیتا پور کے لیے روانہ ہوگئے،نصف شب کے قریب پہونچ کر اہل خانہ کو جگایا،اور مسئلہ کی صحیح صورت سے آگاہ کیا۔اپنے معمولات کےبہت پابند تھے،زمیندار ہونے کے باوجود بہت متواضع وخاکسار تھے،تعلقات غرباء اور سادہ مزاج لوگوں سے رکھتے تھے،تکلف وتضع سے متنضر اور خلوت نشین تھے،فاضل بریلوی مولانا احمد رضا خاں قدس سرہ۔۔۔
مزید
مولانا قاضی صوفی حمید الدین صدّیقی خجندی علیہ الرحمۃ۔۔۔
مزید