حضرت أبو جعفر ابن محمد بن أحمد بن نصر الصيدلاني علیہ الرحمۃ۔۔۔
مزید
استاد العلماءحضرت مولانا مفتی نجم الدین چھجڑورحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاد العلماء مفتی نجم الدین بن مولوی حاجی محمد موسیٰ چھجڑو گوٹھ جھلو ضلع دادو سندھ میں ۱۹۴۱ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: مدرسہ عین العلوم امینانی شریف ( ضلع دادو) میں حضرت علامہ مفتی سید امیر محمد شاہ حسینی سے نصاب پڑھ کر فارغ التحصیل ہوئے۔ آپ کے والد بھی علامہ امیر محمد شاہ کے شاگرد تھے۔ بیعت : آپ غالبا اپنے استاد محترم سید امیر محمد شاہ سے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں دست بیعت تھے۔ درس و تدریس: درس و تدریس کا آغاز مادرعلمی سے کیا اس کے بعد کنری (ضلع عمر کوٹ ) کے مدرسہ میں درس دیا۔ بعد ازاں اپنے گوٹھ جھلو میں قیام کیا جہاں امامت ، خطابت درس و تدریس اور فتویٰ نویسی جیسی علمی خدمات سے تاحیات وابستہ رہے۔ تصنیف و تالیف : اس سلسلہ میں فی الحال فتاویٰ کا علم ہوا ہے جو کہ مجموعہ کی صورت میں جمع ہے ترتیب و تدوین کا کام ابھی باقی ۔۔۔
مزید