حضرت سید سعد اللہ سلونی قادری علیہ الرحم آپ کا نام سید سعد اللہ بن سید عبد الشکور بن سید غلام محمد سلونی ہے آپ کی ولادت’’ الٰہ آباد‘‘ کے قریب واقع ’’سلون‘‘ نامی قصبہ میں ہوئی اور’’ سلون‘‘ میں ہی آپ نے ابتدائی تعلیم حاصل کی آپ شیخ پیر محمد سلونی کے ہمشیرہ زادے تھے جن کا شمار کبار اولیاء کرام میں ہوتا ہے۔ سید سعداللہ کم سنی ہی میں علوم و فنون کی تحصیل کی طرف مائل ہوئے اور تھوڑی ہی مدت میں تمام علومِ متداولہ میں کامل دسترست حاصل کرلی اور عالمِ شباب ہی میں تعلیم و تربیت، درس و تدریس اور رشد و ہدایت کی مسند پر متمکن ہوگئے اور پرانے اور کہنہ مشق اساتذہ کے دوش بدوش آپ کا چشمہ فیض بھی جاری ہوگیا اسی دور میں آپ نے نہایت گراں قدر کتابیں بھی تصنیف فرمائیں خصوصاً علمِ معرفت، فلسفہ و حکمت اور فنِ منطق میں آپ کی تصانیف ب۔۔۔
مزید