اتوار , 30 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 17 May,2026

سیّدنا عروہ ابن معتب رضی اللہ عنہ

   انصاری ہیں ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے(امام)بخاری نے کہاہے کہ ان کاشمار تابعین میں ہے اوریہی درست ہے ابن ابی خیثمہ نے ان کوصحابہ میں ذکرکیاہے ان سے ولید بن عامر مدنی نے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاسواری کامالک اس کے صدرمقام میں بیٹھنے کازیادہ حقدارہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عروہ ابن مضرس رضی اللہ عنہ

   بن اوس بن حارثہ بن لام بن عمروبن طریف بن عمروبن ثمامہ بن مالک بن حدعان بن ذہل بن رومان ابن جندب بن خارجہ بن سعد بن قطرہ بن طی یہ اپنی قوم کے سردارتھے اورریاست کی وجہ سے عدی بن حاتم سے دشمنی رکھتے تھے۔ان کے والد بھی بڑی ریاست والے تھے یہ وہی عروہ ہیں جنکے ساتھ خالد بن ولید نے عنینہ بن حصین فزاری کوبھیجاجبکہ انھوں نے ان کوزمانہ ردت میں قید کرکے ابوبکرصدیق کے پاس بھیجاتھا ہم کواسمعیل  بن عبید اورابراہیم ابن حمید وغیرہمانے اپنی سندوں کوابوعیسیٰ محمدبن عیسیٰ تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھےہم سے ابن ابی عمرنے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے سفیان نے داؤدبن ابی ہندسے انھوں نے اسمعیل بن ابی خالد اورزکریا بن زائدہ سے انھوں نے شعبی سے انھوں نے عروہ بن مضرس بن اوس  بن حارث بن لام طائی سے نقل کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مزدلفہ میں آیا جبکہ آپ نمازادا کرن۔۔۔

مزید

سیّدنا عروہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ

  غفاری ہیں ان کوابن شاہین نے بیان کیاہے ان سے شعبی نے روایت کی ہے کہ انھوں نے ماہ رمضان کی نسبت ایک حدیث رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے اس کے واسطے ایک سیاق ہے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اورکہاہے میں نہیں جانتا ہوں کہ کسی نے ان کاعروہ نام بیان کیاہوکیوں کہ یہ ابن مسعود ہی کہے جاتے ہیں ان کا کوئی نام نہیں بیان کیاگیاہے ہاں بعض لوگوں نے عبداللہ نام بیان کیاہےہم اس سے پہلے تذکرہ میں اس کوذکرکرچکے ہیں پس اگر یہ قول محفوظ ہے تو وہ ضرورہے نادر ہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عروہ ابن مسعود. رضی اللہ عنہ

   بن مسعب بن مالک بن کعب بن عمروبن سعدبن عوف بن ثقیف بن منبہ بن بکربن ہوازن بن عکرمہ ابن خصفہ بن قیس غیلان ثقفی ہیں کنیت ابومسعودتھی اوربعض لوگوں نے کہاہے کہ ابویعفورتھی اوران کی والدہ سبیعہ بنت عبدشمس بن عبدمناف قریشیہ تھیں۔عروہ اورمغیرہ بن شعبہ بن ابی عام بن مسعود کا سلسلہ نسب مسعود میں جاکرمل جاتاہے یہ عروہ وہی شخص ہیں کہ جن کو قریش نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واقعہ حدیبیہ میں بھیجاتھایہ(وہاں سے جب )قریش کے پاس واپس آئے توان سے کہاکہ تم لوگوں پر ایک واضح امرپیش ہے اس کوقبول کرو۔ہم کوابوجعفر سمین نے اپنی سندکویونس بن بکیر تک پہنچاکرخبردی انھوں نے اسحاق سے روایت کی ہے کہ جب رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ثقیف سے واپس ہوئےتوعروہ بن مسعود بن معتب بھی آپ کے پیچھے سے چل نکلےپس آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مدینہ میں پہنچنے سے پیشتر ملاقات کی اوراسلام لائے اور دریافت کیا کہ اپنی قوم۔۔۔

سیّدنا عروہ ابن مرہ رضی اللہ عنہ

   بن سراقہ انصاری ہیں اوسی ہیں واقعہ خیبرمیں شہیدہوئےتھے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصر لکھاہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عروہ مرادی رضی اللہ عنہ

ہیں جعفرمستغفری نے کہاہےکہ ابن منیع نے بخاری سے نقل کرکےبیان کیاہے کہ یہ کوفہ میں رہتے تھےاورنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بھی روایت کی ہے مگرحدیث کوذکرنہیں کیا۔ ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نےمختصرلکھاہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عروہ ابن مالک رضی اللہ عنہ

   بن شداد بن خزیمہ بعض لوگوں نے جذیمہ بن دراع بن عدی بن داربن ہانی کہاہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کاعبدالرحمن رکھاتھااس کوجعفر نےکہاہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے مختصر لکھا ہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عروہ ابن مالک اسلمی رضی اللہ عنہ

   ہیں۔صحابی تھےاس کوجعفرنےکہاہےاورکچھ انھوں نے ان کی نسبت ذکرنہیں کیاہے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے مختصرلکھاہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا قشیری اسماعیلی رضی اللہ عنہ

  ان کواسماعیلی نے صحابہ میں بیان کیاہے اورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ عروہ قشیری سے روایت کی ہے کہ عروہ نے کہامیں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکر عرض کیاکہ ہم کئی خداؤں کی پرستش کیاکرتے تھےان سے ہم دعامانگتے تھے مگرہماری دعامقبول نہ ہوتی تھی پھرخدا نے آپ کو مبعوث کیااور ہم کوان خداؤں سے نجات دی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکامیاب ہوا وہ شخص جسے عقل دی گئی بعد اس کے آپ نے میرے لیے دومرتبہ دعاکی اورمجھے دوکپڑے دیے ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اورانھوں نے کہاہے کہ یہ حدیث اورکسی سے بھی مروی ہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید