حضرمی بن لاحق نے انصاری سے،یحییٰ بن محمود بن سعدنےاجازۃً باسنادہ ابوبکربن ابوعاصم سے، انہوں نے یحییٰ بن درست سے،انہوں نے ابواسماعیل القیاد سے روایت کی کہ میں نے یحییٰ بن ابوکثیر سےکھٹمل کے بارے میں دریافت کیا،جوایسے آدمی کے کپڑوں میں پائی جائے،جونمازپڑھ رہا ہو،انہوں نے کہا،مجھے حضرمی بن لاحق نے ایک انصاری جوبنوخطمہ سے تھا،بتایا،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ جوشخص نمازکےدَوران میں اپنے کپڑوں پر کھٹمل دیکھ پائے تووہ اسےوہیں رہنےدے،اورمسجد میں نہ پھینکے،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
حییی بن یومن،ابوقبیل المعافری ایک آدمی سے،جسےحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی، لیث بن سعدنےابوقبیل سے،انہوں نے بعض صحابہ سےروایت کی،کہ ایک دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ وہ باہرنکلے،فرمایا،میرےدائیں ہاتھ میں یہ اللہ کی کتاب ہے،جس میں اہل جنت کے،ان کے آباؤاجداداوران کےقبائل کے مکمل نام درج ہیں،اسی طرح،مزیدفرمایا، میرے بائیں ہاتھ میں اہلِ جہنم کامکمل رجسٹرہے،جن میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوسکتی، ابن مندہ نےذکرکیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ہجیم،ابوتمیمہ بنوہجیم کےایک آدمی سے،اسماعیل بن علی وغیرہ نے باسنادہم ابوعیسیٰ ترمذی سے، انہوں نے سویدبن نصرسے،انہوں نےعبداللہ بن مبارک سے،انہوں نے خالدالخدارسے،انہوں نے ابوتمیمہ ہجیمی سے،انہوں نےبنوہجیمہ کےایک آدمی سےروایت کیا،کہ میں حضورِاکرم کی تلاش میں پھررہاتھاکہ میں نے آپ کوایک مجمع میں دیکھا،جہاں آپ صلح کرارہے تھے، جب آپ اس محفل سے اُٹھےتوآپ کے ساتھ اس مجمع سےچندآدمی ہولئے،جب میں نےیہ حالت دیکھی تو میں نےکہا،علیک السلام یارسول اللہ،اس پرآپ نے فرمایا،تم پربھی مردوں کاسلام ہو،پھرمیری طرف متوجہ ہوکرآپ نےفرمایا،جب تم اپنےکسی بھائی کوسلام کہو،توالسّلام علیکم ورحمتہ اللہ کہے، اس کےبعدحضورِاکرم نےمیرےسلام کےجواب میں فرمایا،وعلیک السّلام ورحمتہ اللہاس حدیث کوابوغفارنےابوتمیمہ سے،انہوں نےابوجری جابربن سلیم الہجیمی سےروایت کیا، ابو۔۔۔
مزید
حمیدبن عبدالرحمٰن حمیری ایک صحابی تھے،ابوالقاسم بن صدقتہ الفقیہہ نے باسنادہ ابوعبدالرحمٰن غسائی سے،انہوں نےقتیبہ سے،انہوں نےعوانہ سے،انہوں نےداؤد الاودی سے،انہوں نےحمید بن عبدالرحمٰن سےروایت کی کہ میں ایک ایسےآدمی سےملا،جسےابوہریرہ کی طرح چارسال تک آپ کی خدمت میں حضوری کاشرف حاصل ہواتھا،انہوں نےکہا،حضوراکرم نےفرمایاکہ ہرروز کےبناؤسنگارسےاجتناب کیاجائے،نیزغسل خانے میں پیشاب کرنے سےمنع فرمایا،اسی طرح حکم دیا،کہ مردعورت کے بچےکھچےپانی سےاورعورت مرد کےبچےکھچےپانی سےغسل نہ کرےاور علیحدگی اختیارکریں۔ ابواحمدنےباسنادہ تاابوداؤد سلیمان،ہنادبن السری سے،انہوں نےعبدالسلام بن حرب سے، انہوں نےابوخالددالانی سے،انہوں نےابوالعلاءداؤدی سے،انہوں نے حمیدسے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،جب دوبلانےوالےاک۔۔۔
مزید
حمید،ایک بدوسےجسےصحبت نصیب ہوئی،سلیمان بن مغیرہ نےحمید بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ایک بدوسے،جسےحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی،اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نمازپڑھتےدیکھا،جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےرکوع سےسراٹھایا،تواپنےہاتھوں کوکانوں کی لوؤں تک لےگئے،اسی بدو سےمروی ہےکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نمازپڑھ رہےتھےاورجوتے پہن رکھےتھے،اس کےبعدآپ صلی اللہ علیہ وسلم نےبائیں طرف تھوکااورپھرجوتےسےرگڑدیا، ابونعیم نےذکرکیاہے،حمیدبن عبدالرحمٰن کاقول ہے کہ ابن ِمندہ نےذکرکیاہے،اورباسنادہ سلیمان بن مغیرہ سے،انہوں نےحمیدبن ہلال سے،انہوں نےایک بدوسےروایت کیا،اورحدیث بیان کی۔ ۔۔۔
مزید
حنظلہ بن ابوسفیان حجمی ایک ایسےآدمی سےجسےحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی، رسول اللہ نےفرمایا،بلاشبہ جوزیادہ ہیں،وہ تھوڑے ہیں،اس آدمی نے کہا،بالضرور ہم اسے اپنے اچھےاوربرگزیدہ لوگوں میں پاتے ہیں،فرمایا،نہیں،مگروہ جس نے ایساایساکہا،اپنےآگےپیچھےاور دائیں بائیں،ابن مندہ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
حسن ایک صحابی سے،حجاج نے قتادہ سے،انہوں نے حسن بصری سے،انہوں نے ایک صحابی سے روایت کی کہ حضورِاکرم نے فرمایا،قیامت اس وقت قائم ہوگی،جب پہاڑ اپنی جگہ سے ہِل جائیں گے اورتم بڑےبڑے کاموں کوحسبِ دستوربڑاسمجھناچھوڑدوگے۔ عفیربن معدان نے قتادہ سے،انہوں نے حسن سے انہوں نےسمرہ سے،انہوں نے حضورِاکرم سے روایت کی،ابنِ مندہ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
حصین بن جندب ابوظبیان بعض صحابہ سے،بکربن بکارنےحبیب بن حسان سے،انہوں نے ابوظبیان سےروایت کی،کہ ایک آدمی حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیااورکہنےلگا یارسول اللہ میں طبیب ہوں،کیاآپ کواپنی ذات میں کسی بیماری کاخدشہ ہےآپ نے فرمایا،میں تجھے ایک عجیب بات دکھاتاہوں،آپ نےکھجورکےایک خوشےکوبلایا،وہ اپنی شاخ سےعلیٰحدہ ہوا،اور آپ کی طرف چل پڑا،کبھی آپ کوسجدہ کرتااورکبھی سراٹھاتا،جب حضورکےپاس پہنچا،توآپ نے فرمایا،کہ واپس جاؤ،چنانچہ وہ خوشہ اپنی ٹہنی سےجاکرچمٹ گیا۔ ابنِ اسحاق نےمختار بن ابوالمختارسے،انہوں نےابوظبیان سے،انہوں نےاپنارفقاسےروایت کی کہ ہم ایک سفرمیں حضوراکرم کےساتھ تھے،ایک گھنگھریالے بالوں والےآدمی سےسامناہوگیا، جب وہ حضورکےقریب آیاتوکہنےلگا،اے ابوالقاسم!میں آپ سےایک بات پوچھتاہوں،جس کا جواب نبی ہی دےسکت۔۔۔
مزید
ہلال،سماک بن ولیدحنفی،بنوہلال کے ایک آدمی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نے اپنےوالدسے،انہوں نےعبداللہ بن یزید سے،انہوں نےعکرمہ سے،انہوں نے ابوزمیل سماک سے،انہوں نے ابوہلال کےایک آدمی سے روایت کی کہ حضورِاکرم نےفرمایا،کہ صدقہ قبول کرنادولتمندکوزیب نہیں دیتا،اورنہ دینےوالےآدمی کےہم پلہ کو،ابن مندہ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
عبادبن عبدالصمدرسول اللہ کےچرواہےسے،چرواہےکانام حریث ابوسلمیٰ بتایاگیاہے،ابوموسیٰ نے کتابتہً قاضی ابوبکرانصاری سے،انہوں نے علی بن ابراہیم باقلانی سے،انہوں نےابوبکرمحمدبن اسماعیل سے،انہوں نے بغوی سے،انہوں نے کامل بن طلحہ سے،انہوں نےابومعمرعباد بن عبدالصمد سے،انہوں نے رسول اللہ کےچرواہےسےروایت کی،آپ نےفرمایا،جوشخص اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملے کہ وہ شہادتین کاقائل ہو،قیامت کے دن اورحساب کتاب کومانتاہو، وہ سیدھاجنت میں جائےگا،ہم نےدریافت کیا،کیاتونےآپ سے سُنا،اس نےکہا،بارہا،دونوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید