خالدالبرابن عازب رضی اللہ عنہ،یعیش بن صدقہ بن علی الفقیہہ نے باسنادہ نسائی سے،انہوں نے احمد بن عثمان بن حکیم سے،انہوں نےابونعیم سے،انہوں نے حسن بن صالح سے،انہوں نے السدّی سے،انہوں نے عدی بن ثابت سے،انہوں نے براء بن عازب سےروایت کی کہ انہیں ایک آدمی ملا،جس کے ہاتھ میں نیزہ تھا،پوچھا،کہاں جارہےہو،اس نے کہا،مجھےآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے آدمی کی طرف بھیجاہے،جس نے اپنے باپ کے بعد،باپ کی بیوی کواپنی بیوی بنالیاتھا، اس کانام منصوربن زبان بن سنان الغزاری تھا۔ ۔۔۔
مزید
کنانہ،اشعث بن ابوالشعشاء،بنوکنانہ کےایک آدمی سے،عبدالوہاب بن ابی حبہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے ابوانضرسے،انہوں نے شیبان سے،انہوں نے اشعث بن ابوالشعشاء سے،انہوں نے کنانہ کےایک آدمی سےروایت کی،کہ میں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوذی المجازکےبازار میں گھومتےدیکھافرمارہےتھے،اےلوگو! لاالہ الااللہ کہو،اور نجات پاؤ،اورابوجہل آپ پرمٹی ڈالتاتھا،اورکہتاتھا،اے لوگو!دیکھنایہ شخص تمہیں تمہارے دین سے برگشتہ نہ کردے،یہ چاہتاہےکہ تم اپنےدین کوچھوڑدو،لات وعزیٰ سےاعلانِ بیزاری کرو، لیکن رسول کریم اس کی طرف دھیان نہیں دیتے تھے،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
لیث ابنِ عباس،ابواحمدبن سکینہ صوفی نےابوغالب ماوردی سےمنادلتہً باسنادہ ابوداؤدسے،انہوں نےمحمدبن یحییٰ بن فارس سے،انہوں نے موسیٰ بن ہارون بردی سے،انہوں نے ہشام بن یوسف سے، انہوں نےقاسم بن فیاض انباری سے،انہوں نے خلاد بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ہشام بن یوسف سے،انہوں نےقاسم بن فیاض انباری سے،انہوں نے خلاد بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ابن المسیب سے،انہوں نےابن عباس سےروایت کی کہ ایک شخص بکربن لیث حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا،اوراعتراف کیا،کہ اس نے ایک عورت سےچاردفعہ زناکیاہے، لیکن عورت نے انکارکیا،اورکہاکہ یہ جھوٹ بول رہاہے،حضوراکرم نے اسے دروغگوئی کی وجہ سے اَصّی (۸۰)کوڑے لگائے۔ ۔۔۔
مزید
محارب بن زیاداپنےقبیلےکےایک آدمی سے،انہیں صحبت نصیب ہوئی،حضورِاکرم صحابہ کی ایک جماعت کےساتھ ہمارےپاس سےگزرے،ہمارےپاس ایک لڑکاتھا،جس کاہاتھ ایک دن پہلے ٹوٹ گیاتھا،اورہم نے اس پر پٹی باندھ دی تھی،جب کھاناچناگیاتولڑکےنےکھانے کے لئے اپنا بایاں ہاتھ بڑھایا،آپ نےفرمایا،رُک جا،ہم نےکہا،یارسول اللہ،کل اس کاہاتھ ٹوٹ گیا،ہم نے اس پر پٹی باندھ دی تھی،حضورِاکرم نے پٹی کھول کراس پرہاتھ پھیرا،اوراس کادایاں ہاتھ ٹھیک ہوگیا، اوراس نے دائیں ہاتھ سے کھاناکھایااورپھراپنےقبیلے میں لوٹ گیا،اس قبیلے میں ایک شیخ تا حال اسلام سے انکاری تھا،اس نے اس لڑکے سے صورتِ حال پوچھی اوراس نے بتایا،توحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکرمسلمان ہوگیا۔ یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ تاابن ابی عاصم،محمد بن مثنی سے،انہوں نے مسلم بن قتیبہ سے،۔۔۔
مزید
میمون الکردی رضی اللہ عنہ،والدسےروایت کی،ان کانام جابان تھا،انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے سنا،جس شخص نے ایک عورت سے نکاح کیااوراس کاارادہ ادائے مہرکانہ تھا تو قیامت کے دن وہ اللہ سے ایسے ملے گا،گویاوہ عمربھرزناکرتارہاتھا،اوراسی طرح جس شخص نے قرض لیااورارادہ اداکرنےکانہ تھا،وہ خداسےاس طرح ملے گاجیسے وہ چورتھا،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
مجیہ باہلیہ رضی اللہ عنہا،انہوں نے اپنے والدیاچچاسےروایت کی،ان سے ابوالسلیل ضرب بن نفیر نے اورسعید الجریری نے ابوالسلیل سے،انہوں نے ایک خاتون سےجوبنوباہلیہ سے تھیں،جن کانام محبیہ تھا،انہوں نے اپنے والد یاچچاسے روایت کی،کہ وہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،چندروزقیام کے بعدلوٹ آئے،اورایک سال کے بعدپھرحاضر ہوئےتوان کی حالت بدل چکی تھی،انہوں نے گزارش کی،یارسول اللہ!کیاآپ نے مجھے پہچانا،فرمایا،تم کون ہو،انہوں نے عرض کیا،میں باہلی خاندان سے ہوں،ایک سال پیشترمیں حاضرہواتھا،فرمایاتجھےکیاہوگیاہےتو تو خوش شکل آدمی تھا،عرض کیا،جب سے میں آپ سے ملاقات کرکےگیاہوں،میں دن بھرروزے سےہوتاہوں،اورصرف رات کوکھاتاہوں،فرمایا،تم نے اپنی جان کوکیوں عذاب میں ڈالا،تو رمضان کے علاوہ ہرمہینے میں ایک روزہ رکھ لے،اس نےعرض کیاکچھ بڑھادیجئے،آپ ص۔۔۔
مزید
مطرف بن عبداللہ بن شخیرایک صحابی سے،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نےباسنادہ عبداللہ سے، انہوں نے اپنےوالدسے،انہوں نےعبدالرحمٰن سے،انہوں نےشعبہ سے،انہوں نے حمیدبن بلال سے، انہوں نےمطرف سے،انہوں نےایک آدمی سےروایت کی کہ اس نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں میں کھجورکےپتوں کاجوتادیکھا،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
موسیٰ بن ابوعائشہ ایک آدمی کےواسطےسےایک اورآدمی سے،ایک آدمی نے اپنے مکان کےاوپر والی چھت پربیٹھ کرقرأت کی،اورپھراونچی آوازمیں اس نے "الیس ذالک بقادر علٰی ان یحیی الموتیٰ"اورکہا"سبحانک وبلیٰ" جب ان سےاس بارے میں پوچھاگیا،توجواب دیا،کہ انہوں نےرسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سےاس طرح سُنا،ابنِ مندہ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
محمدبن عبدالرحمٰن بن ثوبان ایک انصاری سے،ابونعیم نے سفیان سے،انہوں نے سعدبن ابراہیم سے،انہوں نے محمد بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ایک انصاری سےروایت کی کہ حضوراکرم نے فرمایا،کہ جمعےکےدن ہرمسلمان کوغسل اورمسواک کرناچاہیےاوراگرمیسرہوتوخوشبولگائے، دونوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
محمدبن ابوعاصم ایک صحابی سے،ابراہیم بن طہمان نےربیعہ بن ابوعبدالرحمٰن سے،انہوں نے محمد بن ابوعاصم سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جوتوں سمیت نمازپڑھ رہےتھے،ان دنوں مسجدکافرش مٹی کاتھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےمٹی والےجوتے سےپنڈلی پرمسح کیا۔ اس حدیث کوحکم بن سعدالایلی نےربیعہ سے،انہوں نےاسی طرح بیان کیا،دونوں نےذکرکیا ہے۔ ۔۔۔
مزید