منگل , 11 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 28 April,2026

سیّدنا عقبہ ابن عامر رضی اللہ عنہ

  بن نابی بن زیدبن حرام بن کعب بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری سلمی ہیں یہ عقبہ اولی اور بدراوراحد میں شریک تھے اس کوابوعمرنے بیان کیاہےاورابونعیم نے بھی ان کوذکرکیاہے مگر یہ نہیں کہاہے کہ بدروغیرہ میں شریک تھے اورکہاہے کہ ان کی حدیث زید بن اسلم سے مروی ہے عبدالرحمن بن زید بن اسلم نے اپنے والد سے انھوں نے عقبہ بن عامر سلمی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے لڑکے کولیے ہوئےآیااوروہ بہت کم سن تھامیں نے آپ سے عرض کیاکہ میرے والدین آپ پرفداہوں میرے لڑکے کو کچھ دعائیں تعلیم کردیجیے کہ اس کے وسیلے سے اللہ سے دعاکیاکرےاوراس پرآسانی ہوتوآپ نے فرمایااے لڑکے کہو۱؎ اللہم انی اسئلک صحتہ فی ایمان وایماناً فی حسن خلق وصلاحاً یتبعہ نجاح۔ ان کا تذکرہ ابوعمراورابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے مگرابوموسیٰ نے کہاہے کہ ان کو ابونعیم نے جہنی سے علیحدہ بیان کیاہے۔ابوموسی ۔۔۔

مزید

سیّدنا عقبہ ابن عامر رضی اللہ عنہ

  بن عبس بن عمرو بن عدی بن عمرو بن رفاعہ بن مودوعہ بن عدی بن غنم بن ربعہ بن رشدان بن قیس بن جہنیہ ہیں ان کی کنیت ابوحمادتھی بعض نے کہاہے کہ ابولبیداورابوعمراورابوعبس اور ابواسیداوراسداوراس کے علاوہ اوربھی تھےان سے ابوعشانہ نے روایت کی ہے وہ کہتےتھے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لائےاورمیں اپنی بکریاں چرارہاتھا کہ ان کو چھوڑکر آپ کی خدمت میں حاضرہوااورمیں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ مجھ کوبیعت کرادیجیےآپ نے فرمایاتم کون ہومیں نے اپنی حالت بیان کی آپ نے فرمایاکون سی بیعت تم پسند کرتے ہوکہ تم کو بیعت کرادوں بیعت اعرابیہ یا بیعت ہجرت میں نے عرض کیا کہ بیعت ہجرت پس آپ نے مجھ کو بیعت کرادی یہ عقبہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان کے ساتھیوں میں سے تھے یہ والی مصرکردیے گئے تھے وہیں انھوں نے سکونت اختیارکرلی تھی اور وہیں ۵۸ھ؁ ہجری میں وفات پائی یہ سیاہ خضاب لگاتے تھےان سے صحابہ ۔۔۔

مزید

  سیّدنا عقبہ ابن طوبع رضی اللہ عنہ

   مازنی ان کوابن شاہین نے صحابہ میں ذکرکیاہے اوراپنی سند کے ساتھ مسلم بن خالد زنجی سے انھوں ابن جریج سے انھوں نے یزیدبن عبداللہ بن سفیان سےانھوں نے عقبہ بن طویع مازنی سے انھوں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا(جب)ایک شخص نے غلاموں میں سے ایک انصاری عورت کے ساتھ نکاح کیاتوجیسا کچھ ابن مندہ نے عتبہ کے نام میں ذکرکیاہےوہی فرمایا۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاوراس میں شک نہیں ہے کہ ان دونوں میں کئی ایک نام کی تصحیف ہوگئی ہےکیوں کہ عتبہ عقبہ کے مشابہ ہے واللہ  اعلم۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عقبہ ابوسعید رضی اللہ عنہ

   زرقی ہیں ان سے ان کے بیٹے سعد نے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سناکہ تین چیزیں ایسی ہیں کہ ان پرمیں قسم کھاتاہوں لوگوں نے کہا یارسول اللہ  وہ کیاچیزیں ہیں آپ نے فرمایا کہ جو مومن اپنے مال میں سے کچھ کسی کونہ دے گاتواس کا مال ہمیشہ کم ہوتارہےگا۔پھرپوری حدیث بیان کی۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے مختصر لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عقبہ ابن ربیع رضی اللہ عنہ

   انصاری ہیں بنی عوف بن خزرج کے حلیف تھے غزوۂ بدر میں شریک تھے یہ موسیٰ بن عقبہ کا قول ہے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصرلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عقبہ ابن رافع رضی اللہ عنہ

   بعض لوگوں نے کہاہے کہ ابن رافع بن عبدالقیس بن لقیط بن عامر بن امیہ بن حارث بن عامربن فہرقریشی فہری ہیں فتح مصرمیں شریک تھے اور(ملک)مغرب پربادشاہ تھےاورافریقہ میں شہیدہوئےاس کو ابونعیم نے کہاہے اورابوموسیٰ نے کہاہے کہ عقبہ بن رافع ہیں ابونعیم نے ان کو اور عقبہ بن نافع کوایک کردیاہے مگرظاہریہ ہے کہ یہ دونوں دوشخص ہیں ہم کوابوالفضل بن ابی الحسن طبری مخزومی نے اپنی سند کوابویعلی احمد بن علی بن مثنی تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے ہم سے کامل بن طلح جحدری نے ابن لہیعہ سے انھوں نے عمارۃ بن غزیہ سے انھوں نے عاصم بن عمرابن قتادہ سے انھوں نےمحمودبن لبیدسےانھوں نے عقبہ بن رافع سے نقل کرکے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جب اللہ بندےکواپنامحبوب زیادہ سمجھتاہےتواس کو دنیاسے متنفرکردیتاہے جیسا کہ  تم اپنے مریض سے پرہیزکراتے ہو کہ اچھاہوجائے اس حدیث کو ابوالفضل کے علاوہ لو۔۔۔

مزید

سیّدنا عقبہ ابن حنظلیہ رضی اللہ عنہ

   صحابی تھے۔ان کے بھائی سہل کے نام میں ان کاتذکرہ ہوچکاہے۔ان کو دباغ نےذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عقبہ ابن جلس رضی اللہ عنہ

   بن نصربن وہمان بن نصار بن سبیع بن بکراشجع اشجعی تھے۔ان کا لقب مذبح تھا کیوں کہ انھوں نے واقعہ رقم میں قیدیوں کوذبح کیاتھا۔یہ اول ہی زمانے میں اسلام لائےتھے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ بدرمیں شریک تھے۔اس کو اب ہشام اورابن کلبی نےکہاہےاوران کے دادانضربن وہمان وہ شخص ہیں جن کی عمرزیادہ تھی اوران کے بال دوبارہ سیاہ ہوگئےتھےاوردانت بھی نکل آئے تھے ان کے حق میں کہاگیاہے  ؎ ۱؎ ونصربن  وہمان الہنیدۃ عاشہا                              وستین عاماثم قوم فانصاتا ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ ۱؎ترجمہ۔نصربن وہمان بہت دنوں تک زندہ رہےساٹھ برس کی عمرکے بعدپھروہ جوان ہوگئے۱۲۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عقبہ ابن جلس رضی اللہ عنہ

   بن نصربن وہمان بن نصار بن سبیع بن بکراشجع اشجعی تھے۔ان کا لقب مذبح تھا کیوں کہ انھوں نے واقعہ رقم میں قیدیوں کوذبح کیاتھا۔یہ اول ہی زمانے میں اسلام لائےتھے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ بدرمیں شریک تھے۔اس کو اب ہشام اورابن کلبی نےکہاہےاوران کے دادانضربن وہمان وہ شخص ہیں جن کی عمرزیادہ تھی اوران کے بال دوبارہ سیاہ ہوگئےتھےاوردانت بھی نکل آئے تھے ان کے حق میں کہاگیاہے  ؎ ۱؎ ونصربن  وہمان الہنیدۃ عاشہا                              وستین عاماثم قوم فانصاتا ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ ۱؎ترجمہ۔نصربن وہمان بہت دنوں تک زندہ رہےساٹھ برس کی عمرکے بعدپھروہ جوان ہوگئے۱۲۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عقب ابن حارث رضی اللہ عنہ

   بن عامربن نوفل بن عبدمناف بن قصی قریشی نوفلی ہیں ان کی کنیت ابوسروعہ تھی۔ ان کی والدہ بنت عیاض ابن رافع خاندان خزاعہ سے ایک عورت تھیں یہ بقول مصعب مکہ میں رہتے تھےاوریہی اہل حدیث کابھی قول ہے لیکن اہل نسب کہتے ہیں کہ عقبہ ابوسروعہ کے بھائی ہیں اور یہ دونوں فتح مکہ کے زمانے میں ساتھ ہی ایمان لائےتھے۔یہ قول بہت صحیح ہے زبیرنے کہاہے کہ انھوں نے ہی خبیب بن عدی یعنی ابوسروعہ کوقتل کیاتھا۔ہم کوابراہیم بن محمداور اسمعیل وغیرہمانے اپنی سندوں کوابوعیسیٰ ترمذی تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے ہم سے علی بن حجر نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے اسمعیل بن ابراہیم نے ایوب سےانھوں نے عبداللہ بن ابی ملیکہ سے نقل کرکے بیان کیا وہ کہتےتھےمجھ سے عبیدبن ابی مریم نے عقبہ بن حارث سے نقل کرکے بیان کیا(راوی نے) کہا اورمیں نےعقبہ سے سنالیکن عبیداللہ کی حدیث زیادہ یادہے وہ کہتےتھے میں نے ایک عورت سے نکاح کیاپس ہم۔۔۔

مزید