جمعہ , 07 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 24 April,2026

حضرت مولانا محمد نظام الدین بلیاوی رحمۃ اللہ علیہ

محمد نظام الدین نام، ضلع بلیا وطن، مدرسہ حمیدیہ دربھنگہ میں مولانا مقبول احمد خاں اور مولانا مقبول احمد صدیق ودیگر اساتذہ سے پڑھنے کے بعد مدرسہ فیض الغرباء آرہ میں حضرت مولانا محمد ابراہیم قادری آروی سے پڑھا، اجمیر شریف دارالعلوم معینیہ عثمانیہ میں حضرت مولانا غلام جیلانی میرٹھی مدظلہٗ سے ملا حسن پڑھا، حضرت مولانا حبیب الرحمٰن مدظلہ سے خصوصی درس لیا، مؤخر الذکر بزرگ سے مدرسہ سبحانیہ الہ آباد میں تکمیل علوم کی، حضرت ملک العلماء مولانا ظفر الدین نے ہئیت وتقویت وریاضی کا درس لیا، ۱۹۵۳؁ء تک مدرسہ سبحانیہ کے ناظم تعلیمات اور صدر مدرس رہے، پھر اُستاذ کے قائم کردہ مدرسہ جامعہ حبیبیہ میں اسی عہدہ پر درس دیا، ۱۹۵۸؁ء میں رام پور کی شہرۂ آفاق عربی درسگاہ مدرسہ عالیہ میں صدر مدرس ہوئے، اب گورنمنٹ کالج الہ آبادی میں اُردو فارسی کے لیکچر رہیں۔۔۔۔۔ نہایت ذہین، وقیقہ رس، دور اندیش، اور معاملہ فہم ہیں، درس۔۔۔

مزید

حضرت مولانا وصی احمد سہسرامی رحمۃ اللہ علیہ

سہسرام ضلع آرہ، صوبہ بہار وطن، اور مولد ومنشاء مختلف اساتذہ سے پڑھنے کےبعد دار العلوم کانپور میں حضرت مولانا مشتاق احمد کانپوری سے تکمیل کی۔۔۔۔ نامور صاحب کمال علماء میں آپ کا شمار تھا، درس نظامی کے تمام فنون میں مہارت تامہ تھی، تدریس کی ابتداء جامعہ نعیمیہ مراد آباد سےہوئی، برسہا برس صدر مدرس رہنے کے بعد دار العلوم نعمانیہ دہلی میں صدر مدرس ہوئے، اس کے بعد دوبارہ جامعہ نعیمیہ کے اراکین کے اصرار پر تشریف لےگئے، بوڑھاپے میں بھی حاضر العلم تھے، آخر میں باطنی اشغال میں انہماک اور تصوف کی کتابوں کی خواندگی دو مشغلۂ حیات تھے۔ وطن میں انتقال ہوا،۔۔۔ حضرت مولانا حبیب اللہ شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ، حضرت مولانا محمد یونس سبنھلی مہتمم جامعہ، مولانا محمد عمر نعیمی وغیرہ مشہور اور متبحر عالم تلامذہ م یں ہیں۔ ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عبد العزیزی خاں فتح پوری رحمۃ اللہ علیہ

محلہ زبدون شہر فتح پور، ہسوہ میں آپ کی ولادت ہوئی، سنکرت اور حساب کی اعلیٰ تعلیم پاکر مراد آباد حضرت صدر الافاضل مولاناسید نعیم الدین فاضۂ مراد آبادی کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور کامل شغف وانہماک سے درس نظامی کی تحصیل و تکمیل کی، مولانا اجمل شاہ سنبھلی قدس سرہٗ آپ کے ہم درس تھے، تدریس کی ابتداء اُستاذ نامور کی نگرانی میںد ور طالب علمی سے ہی ہوچکی تھی، استاذ زادوں کی تعلیم بھی آپ کے سپر دہوئی، آپ نے راقم سے فرمایا، حضرت پہلےپڑھانےو الا سبق پڑھادیتے میں اُسی کو حضرات صاحبزادگان کو پڑھا دیتا، اطراف آگرہ کے مشہور فتنہ ارتداد کے انسداد کے لیے آپ نے حضرت صدر الافاضل کی معیت میں ملکانوں میں تبلیغ اسلام کا پیز بہا فریضہ انجام دیا، اور پنڈت شردھائد کی ارتداد کی مہم کو رد کار، بابا خلیل داس چر دیدی بنارسی جن دنوں مراد آباد میں حضرت صدر الافاضل کے زیر تربیت تھے حضرت کے ایماء سے چاروں دیدوں کا آپ کی نگر۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ عبد الرشید خاں فتح پوری مدظلہٗ العالی

حضرت مولانا محمد عبد العزیزی خاں مدظلہٗ العالی کےچھوٹے بھائی، حضرت صدر الافاضل مولانا نعیم الدین فاضل مراد آبدی اور اساتذۂ جامعہ نعیمیہ سے علوم و فنون کی تکمیل کی اور قطب المشائخ حضرت شاہ علی حسین اشرفی میاں سرکار کچھوچھہ سےمرید ہوکر تکمیل سلوک کیا، اور اجازت وخلافتپائی، مرتاض متقی، اور صاحب مقامات ہیں، چھبیس ۲۶برس قبل سی۔ پی ناگ پور میں نشر علوم دین کے لیے جامعہ عربیہ قائم کیا، اور انتہائی جاں نشانی سے مدرسہ کو ترقی کے اعلیٰ منازل تک پہونچایا، ابتداء میں درس بھی دیا، آپ حضرت صدر الافاضل کے ارشد تلامذہ میں ہیں، آپ کا شمار ہندوستان کے جید علما میں ہے آپ نے جامعہ اشرفیہ کچھوچھا شریف واقع آستانہ سرکار کلاں میں بھی ایک عرصہ تک تدریسی فرائض انجام دیئے حضرت شمس المشائخ، قطب عالم مولانا شاہ سید محمد مختار اشرف سجادہن شین نے یہاں آپ سے خصوسی درس لیا۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)

  ابن معبرہ۔مغیرہ کی کنیت ابوسفیان ہے وہ بیٹے ہیں حارث بن عبدالمطلب کے قریشی ہیں ہاشمی ہیں۔ ان سے سماک بن حرب نے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا کہ کوئی ایسی امت نہیں گذری کہ جس میں ضعیف کا حق قوی سے بدون کسی طرح کی اذیت پہنچنے کے نہ لیاہوگا یہ حدیث عبداللہ کے واسطے کے ساتھ ان کے والد سے بھی مروی ہے۔الغرض کوئی راوی ہواتناضروری ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسہم کو دیکھا ہے اور فتح مکہ کے بعد مسلمان ہوکر آپ کے ساتھ رہے؟ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔پھران کا تذکرہ عبداللہ بن ابی سفیان کے ذکرمیں کیاجائے گا۔۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید ابو الحسنات قدس سرہٗ

مشہور صوفی عالم،محدث،حضرت مولانا سید دیدار علی شاہ الوری کے فرزند ارجمند۔ولادت الور میں ہوئی،تعلیم کا آغاز والد ماجد سے کیا مجدد عصر حضرت مولانا شاہ احمد رضا فاضل بریلوی،صدر الافاضل مولانا حکیم نعیم الدین فاضل مراد آبادی قدس اسرارہم سے اکتساب علم کیا، برسوں جامع مسجد آگرہ،الوری بمبئی میں امام وخطیب اور مقبول خاص وعام رہے، اطراف ہند میں بے شمار محافل و مجالس میلاد،اور کانفرنس میں اہل نظر سے داد خطابت حاصل کی،۱۹۳۶؁ھ میں تبلیغی کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور گئے شہرت عام کی وجہ سے زندہ دلانِ لاہور کا جم غفیر خطاب سننے کے لیے جمع ہوگیا، تقریر کا اعلان ہوا تو پُر جوش لغروں سے استقبال کیا گیا،علم واستدلال سے بسریزہ تقریری کی،کہ لاہور والوں کے دلوں پر چھاگئے، ختم تقریر آپ سے لاہور میں قیام کرنے کی درخواست کی گئی،جس میں ارکین مسجد وزیر خاں پیش پیش تھے، آپ نے درخواست کو قب۔۔۔

مزید

عالمِ باعمل مولانا محمد انور علی رضوی بہرائچی ایم اے

شیخ الادب دار العلوم منظر اسلام بریلی شریف ولادت ماہر علم ادب، ملک التدریس حضرت مولانا محمد انور علی رضوی بن محمد وارث علی بن محمد اسلم ۲۲؍ ستمبر ۱۹۵۶ھ بروز دو شنبہ مبارکہ کو موضع درگا پور واپوسٹ میٹر اسٹیشن ضلع بہرائچ شریف میں پیدا ہوئے۔ مولانا محمد انور علی کے جد امجد بہت نیک اور سچے آدمی تھے۔ نماز پنجگانہ کے اس قدر پابند تھے کہ مہ وقت نماز کی فکر رہتی تھی۔ مسجد میں برابر جاکر اذان بڑے اہتمام سے کہا کرتے تھے انہیں کی صحبتِ کیمیا اثر نے مولانا محمد انور علی کو دس گیارہ سال کی عمر میں نمازی بنادیا، اور والد ماجد بھی دینی تعلیم سے خصوصی دل چسپی رکھتے ہیں، تاریخ اور مسائل دینیہ پر اچھا عبور حاصل ہے۔ تسمیہ خوانی جناب وارث علی کے خاندان میں یہ پہلی خوشی تھی کہ بڑی دھوم دھام سے مولانا محمد انور علی کی رسم بسم اللہ خوانی ہوئی، اس تقریب مین احب۔۔۔

مزید

فاضل گرامی مولانا محمد ایوب عالم رضوی بنگالی

مدرس دارالعلوم منظر اسلام بریلی شریف ولادت حضرت مولاننا محمد ایوب عالم رجوی ۱۸؍مارچ ۱۹۶۲ء کو علاقہ اسلام پور موضع پانچ ڈیمٹھی کالو بستی دینا جپور بنگال میں پیدا ہوئے۔ یہ علاقہ ایک تاریخی علاقہ ہے۔ اہل علم کی کثرت ہے۔ علمی مذہبی اور دینی ماحول ہے۔ مولانا ایوب عالم رضوی کی پرورش والدین کریمین کے سایہ عاطفت میں ہوئی۔ مولانا ایوب عالم نسبتاً شیخ ہیں، ذریعہ معاش کاشنکاری اور تدریس ہے۔ خاندانی حالات مولانا ایوب عالم کے دادا نہایت سادہ طبیعت اور نیک سیرت پنج وقتہ نمازی تھے مسجد میں پانچوں وقت کی اذان بھی دیا کرتےتھے اور والد ماجد اہل علم میں سے ہیں۔ علماء درس وتدریس کی خدمات کبھی انجام دیں۔ اور امامت کے فرائض بھی انجام دیئے۔ فی الوقت ضعف ونقاہت کی وجہ سے گھر ہی میں رہتے ہیں اور ذکر الٰہی ورسولﷺ میں مشغول رہنا مشغلہ ہوگیا ہے۔ تعلیم وتربیت ۔۔۔

مزید

عمدۃ المحققین مولانا بدر الدین احمد رضوی گور کپھوری

شیخ الحدیث مدرسہ غوثیہ بڑھیا کھنڈ سری بازار بستی ولادت حضرت علامہ مولانا بدر الدین احمد رضوی بن عاشق علی بن احمد حسن بن غلام نبی بن محمدنا در صدیقی ۱۲۴۸ھ ۱۹۲۹ء موضع حمید پور ضلع گور کھپور میں پیدا ہوئے جو روات سے تقریباً دو میل کے فاصلہ پر ہے۔ خاندانی حالات شیخ محمد نادر مرحوم کے آباواجداد وقصبہ یوسف پور محمد آباد ضلع غازی پور (یو۔پی) کے باشندے شاہ کوٹ تحصیل بانس گاؤں ضلع گور کھپور کےنواب سید شاہ عنایت علی مرحوم کے شاہی خاندان سے گہرے روابط اور دیرینہ تعلیقات تھے۔ اسی دیرینہ تعلق کی بناء پر شیخ محمد نادر کے والد ماجد اور چچا سید عنایت علی کی ایک جنگیم ہم میں بحیثیت افسر فوج شریک ہوکر جاں بحق ہوئے۔ اس زمانے میں شیخ محمد نادر کمسن تھے۔ سید عنایت علی نے اپنے ایک جاںن ثار فوجی افسر کی سعادت مند یادگار کو اپنی تربیت وکفالت میں پروان چڑھایا۔ ج۔۔۔

مزید

شاعر اسلام مولانا جابر علی رضوی راز الٰہ آبادی

مقیم محلہ بھاد گنج ھٹیہ الٰہ آباد ولادت بلبل گلشن رضا، شاعر فطر جناب مولانا جابر علی رضوی راز الٰہ آبادی ۱۹۳۰ء کو بہادر گنج ہٹیہ الٰہ آباد میں پیدا ہوئے۔ والد گرامی کا نام حاجی عابد علی شاہ تھا۔ والدین کے سایہ میں پرورش ہوئی۔ خاندانی حالات شاعر اسلام راز الٰہ آبادی علوی النسب ہیں۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضرت حنفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جا ملتا ہے۔ آپ کا پورا خاندان حضور مفتی اعظم قدس سرہٗ سے بیعت ہے۔ اور خاندان کے بعض افراد جانشین مفتی اعظم علامہ مفتی الشاہ محمد اختررضا خاں ازہری قادری بریلوی دامت برکاتہم القدسیہ سے بیعت ہیں۔ تعلیم وتربیت مولانا راز الٰہ آبادی رضوی کی ابتدائی تعلیم فارسی، عربی، گور کھپور کے مدرسہ میں ہوئی، وہاں سےجب راز الٰہ آبادی تشریف لائے تو اسکول میں داخلہ لیا اور ہندی انگریزی کی تعلیم حاصل کی اور ساتھ عربی فارسی کی تعلیم۔۔۔

مزید