جمعہ , 07 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 24 April,2026

 (سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)

  ابن واقد۔ان کاتذکرہ ابوقاسم رفاعی نے شاعرین صحابہ میں لکھا ہے۔عبدالملک بن ساریہ کعبی نے کہا ہے کہ میں نے عبداللہ بن واقد سے سناہے کہ وہ کہتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں خون میں بھی قسم لی جاتی تھی ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔۔۔۔

مزید

(سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)

  ابن الہشیم بن عبداللہ بن الحارث بن سیدان بن مرۃ بن سفیان بن مجامع بن دارم۔تیمی۔ان کا نام پہلے عبداللات تھاتو(بعداسلام کے)نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبداللہ رکھ دیا۔۔۔۔

مزید

(سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)

  ابن ہند۔ان کی کنیت ابوہندہے۔انصاری ہیں۔بیاضی ہں ان سے جابر نے خمرکے برتنوں کے متعلق حدیث روایت کی ہے بغوی نے ان کا نام ایساہی بیان کیا ہے ان کا ذکر ابن مندہ نے کنیت کے باب میں کیا ہے۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے مختصراً لکھا ہے۔۔۔۔

مزید

(سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)

  ابن عبدہلالی۔ان کوبعض لوگوں نے انصاری بیان کیاہے۔زید بن حباب نے بشیر بن عمران قبائی سے انھوں نے عبداللہ بن عبدہلالی سے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتے تھے کہ مجھ کومیری والدہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں لے گئیں اور یہ عرض کیا کہ یانبی اللہ آپ اس بچہ کے لئے اللہ سے دعاکردیں آپ نے مجھ پراس قدرشفقت کی کہ اپنے دست مبارک کومیرے سرپررکھا یہاں تک کہ مجھ کو آپ کے ہاتھ کی ٹھنڈک بھی محسوس ہوئی اس کے بعد آپ نے میرے لئے دعا کی اور میری والدہ سے فرمایاکہ تم اس کو لے جاؤ اور بعض لوگوں نے کہا ہے کہ ان کے والد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خدمت میں لے گئے تھے اس کوابواحمد عسکری نے بیان کیاہے۔۔۔۔

مزید

(سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)

  ابن ہلال۔مزنی۔ان کا شمار اہل مدینہ میں ہے۔کثیر بن عمروبن عوف مزنی نے بکر بن عبدالرحمٰن سے انھوں نے عبداللہ بن ہلال مزنی سے جوکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حاضرباش تھے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتے تھے(کہ آپ فرماتے تھے)میرے بعد کسی کے لئے یہ جائز نہیں کہ حج کے لئے احرام باندھے اور(یوم حج کوعمرہ کے عوض )فسخ کردے۔ان کا تذکرہ تینوں نےلکھاہے۔۔۔۔

مزید

(سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)

ابن ہلال بن عبداللہ بن ہمام ثقفی ۔ان کا شمار اہل مکہ میں ہے ان سے عثمان بن عبداللہ بن اسود نے یہ روایت کی ہے کہ یہ (ایک دفعہ)نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ قریب تھا کہ میں صدقہ کے ایک اونٹ یا ایک بکری کی وجہ سے قتل کیاجاؤں۔تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم نے صدقہ کی جوچیزلی تھی اگر فقراء مہاجرین کونہ دیتے تو(ضرور)ایساہی ہوتا۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ابوعمر نے کہاہے کہ ان کی حدیث ان لوگوں کے نزدیک مرسل ہے۔۔۔۔

مزید

(سیّدنا)عبدخیر ابن یزید۔ہمدانی خیوانی(رضی اللہ عنہ)

  ۔ان کی کنیت ابوعمارہ تھی انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کو پایاہے۔ ہمیں ابوربیع یعنی سلیمان ابن محمد بن محمد بن خمیس نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابوبرکات یعنی محمد نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے احمد بن عبدالباقی بن طوق یعنی ابونصرنے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں ابوقاسم یعنی نصر بن احمد مرجی فقیہ نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابویعلی یعنی حمد بن علی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے حسن حمادکوفی نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے مسر بن عبدالملک بن ملمع نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ کومیرے والد نے خبردی وہ کہتے تھے کہ میں نے عبدخیر سے دریافت کیا کہ آپ کی عمرکیا ہے توانھوں نے جواب دیا کہ ایک سوبیس برس کی عمرہوچکی ہے میں نے (اس وقت) ان سےعرض کیا کہ آپ ایام جاہلیت کی کوئی بات بیان فرما سکتے ہیں جواب دیا ہاں لو میں بیان کرتا ہوں۔میں ملک یمن میں تھا پس(وہاں) ہم لوگوں کے پاس رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ک۔۔۔

مزید

(سیّدنا)عبدالحمیدابن عبداللہ (رضی اللہ عنہ)

   بن عمروبن حرام۔یہ جابر کے بھائی ہیں ان کی کنیت ابوعمرو ہے ابوموسیٰ نے کہا ہےکہ  مستغفری نے ان کے تذکرہ کو ایساہی بیان کیا ہےانھوں نے حسن بن سفیان سے حدیث روایت کی ہے یعنی اس حدیث کوبیان کیاہے جو کہ ابوعمرو بن حفص بن مغیرہ یعنی فاطمہ بنت قیس کے شوہر سے مروی ہے ان کاتذکرہ پھراعادہ کیا جائے گا۔ابوموسیٰ نے کہا ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ کہاں سے ان کو شبہ پڑگیایہ جابر کے بھائی تھے۔ابوعمرو توایک مشہور شخص ہیں واللہ اعلم۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا ہے۔ ۱؎ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا جواب اسمیں مذکورنہیں وہ جواب یہی تھا کہ تم اپنے چچازاد بھائی کی پاسداری میں یہ گفتگو کررہے ہو۱۲۔۔۔۔

مزید

(سیّدنا)عبدالحمیدابن حفص بن المغیرۃ (رضی اللہ عنہ)

   بن عبداللہ بن عمربن مخزوم ۔قریشی مخزومی۔ان کی کنیت ابوعمروتھی اور ان کی والدہ ثقفیہ تھیں۔یہ فاطمہ بنت قیس کے خاوند تھے اور یہ خالد بن الولید کے چچازاد بھائی تھے۔ انھوں نے(اپنی بی بی) فاطمہ کو طلاق مغلظہ دے دی توانھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آکر اپنے  نفقہ کے لیے درخواست کی تو آپ نے جواب دیا کہ تمھارے لیے نفقہ نہیں ہے۔ ناشرہ بن سمسی نے روایت کی ہے کہ ہم نے عمربن خطاب کوجابیہ کے دن یہ فرماتے ہوئے سناتھا کہ میں نے خالد بن ولیدکو (اپنے عہدہ سے)معزول کردیااوران کی جگہ ابوعبیدہ کوسردار بنادیا توابوعمرو بن حصن بن مغیرہ اٹھے اور (اپنےچچازاد بھائی کی پاسداری میں)حضرت عمر سے یہ تقریر کی کہ واللہ تم نے ایک ایسے لڑکے کومعزول کردیا ہے کہ جس کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حاکم بنایا تھا اور(واللہ تم نے) ایسی تلوارکومیان میں ڈال دیا جس کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ن۔۔۔

مزید

(سیّدنا)عبدالحجرابن عبدالمدان (رضی اللہ عنہ)

   بن الدیان۔کلبی نے بیان کیا ہے کہ یہ وفد بن کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئے تھے۔ان کو بسربن ارطاہ نے قتل کیا تھا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالحجہ کانام عبداللہ رکھ دیا تھا(مگرمشہور اس نام کے ساتھ رہے)ان کا تذکرہ پہلے بھی گذرچکا ہے لفظ حجر کسر ہ حااور سکون جیم کے ساتھ ہےاوربعض لوگوں نے دونوں کو فتح کے ساتھ بیان کیا ہے اس کو امیرابونصر بن ماکولا نے کہا ہے۔۔۔۔

مزید