حضرت خواجہ شیخ احمد رکن الدین علاء الدولہ سمنانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کنیت ابوالمکارم تھی۔ اسم گرامی احمد بن محمد اور سمنان کے بادشاہوں میں سے تھے پندرہ سال کی عمر تھی کہ اپنے وقت کے بادشاہ کے مصاحب خاص بن گئے ۶۷۴ھ میں شیخ نورالدین عبدالرحمٰن کسرتی قدس سرہٗ العزیز کے مرید ہوئے ریاضت و مجاہد کے زور سے کاملان خدا سے ہوگئے آپ نے اپنی عمر میں ایک سوتیس چلے کاٹے تھے۔ [۱۔علاءالدولہ احمد بن محمد بن احمد بیابانکی سمنانی ماہ ذوالحجہ ۴۵۹ھ میں سمنان سے بارہ کلومیٹر بیا بانک کے قصبہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا خاندان شاہی خاندان کہلاتا تھا آپ کے والد ملک شرف الدین سمنانی ارغون خان اور غازاں خان کے ایلخانی دَور میں مشیر حکومت رہے۔ آپ کے ماموں رکن الدین صابن (م۷۰۰ھ) ایلخانی عہد کے عالم۔ قاضی اور فقہیہ تھے حضرت علاءالدولہ نے آپ سے ہی علوم شرعیہ پر عبور حاصل کیا تعلیم سے فارغ ہوکر آپ بھی ایلخانی حکومت میں۔۔۔
مزید
خطیب اعظم پاکستان علامہ حافظ محمد شفیع اوکاڑوی نام ونسب: خطیب ِپاکستان حضرت علامہ حافظ محمد شفیع اوکاڑوی نقشبندی،بن حاجی شیخ کرم الہی،بن شیخ اللہ دتا ،بن شیخ امام الدین(رحمہم اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین)۔ تاریخ ِ ولادت: آپ 1929ء کو کھیم کرن (ضلع ترن تارن)مشرقی پنجاب (انڈیا ) میں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدآئی تعلیم سے لیکر مڈل تک تعلیم کھیم کرن میں حاصل کی ،اس کے بعد اپنے خاندان سمیت کھیم کرن سے اوکاڑا (پنجاب پاکستان)منتقل ہو گئے ۔ یہاں دارالعلوم اشرف المدارس میں شیخ القرآن حضرت علامہ غلام علی اوکاڑوی علیہ الرحمہ سے اور بعد میں مدرسہ عربیہ انوار العلوم ملتان میں غزالی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید شاہ صاحب کاظمی علیہ الرحمہ سے جمیع علوم ِدینیہ کی تکمیل کر کے سندِ فراغ حاصل کی ۔ بیعت وخلافت: آستانہ عالیہ شرق پور شریف (ضلع شیخوپورہ )میں شیخ طریقت ، ولی کامل حضرت میاں غلام اللہ ص۔۔۔
مزید
حضرت علامہ مولانا محمد وارث قاسمی قلندرانی (خضدار) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مہتمم جامعہ قاسمیہ نورانی مسجد اوروادیِ بولان کے ممتاز عالمِ دین حضرت علامہ مولانا محمد وارث قاسمی قلندرانی (خضدار) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال 20 رجب المرجب 1437ھ بمطابق 28 اپریل 2016 ء کو ہوا۔۔۔۔
مزید
حضرت علامہ مولانا گل محمد صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: مولانا قاضی گل محمد بن مولانا غلام حسین صدیقی گوٹھ ترائی ( تحصیل گڑھی یاسین ضلع شکار پور ) میں تولد ہوئے ۔ ترائی کے قاضی نامور علماء گذرے ہیں ، مولانا گل محمد کے آباء واجداد میں نسل درنسل علماء پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے گوٹھ میں حاصل کی، اس کے بعد گوٹھ اسحاق دیرو ( تحصیل گڑھی یاسین ) میں مولانا محمد ہاشم کے ہاں تعلیم حاصل کی اور بقیہ کتب کی تکمیل مولانا میر محمد نورنگی کے ہاں نورنگ واہ میں کی۔ بیعت : آپ حضرت خواجہ محمد عمر چشموی قدس سرہ کے ہاتھ پر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں بیعت ہوئے۔ سیرت وخصائص: مولانا بہترین مدرس ، محقق ، مناظر ، مصنف ، حق گو، دلیر بہادر اور پرہیز گار شخصیت کے مالک تھے۔ آپ قیام لاڑکانہ کے دوران نواب امیر علی لاہوری جو کہ شیعوں کی صحبت میں شیعہ بن چکا تھا اور اس نے اپنے محلہ میں۔۔۔
مزید
حضرت ابو محمد عبداللہ مغربی تیونسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسم گرامی محمد اسماعیل تھا۔ سیرت وخصائص:حضرت شیخ ابوالحسن علی زرین کے مرید تھے۔ آپ کے استاد ابراہیم خواص، ابراہیم بن شیبان کرمان شاہی تھے۔ آپ کی روحانی نسبت تین واسطوں سے شیخ حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے ملتی ہے۔ آپ حضرت شیخ ابوالحسن کے مرید تھے۔ وہ خواجہ عبدالواحد بن زید اور وہ خواجہ حسن بصری سرھم کے مرید تھے۔ ایک دن طورِ سینا پر کھڑے باتیں کر رہے تھے۔ ان کی گفتگو سے پتھر لڑکھڑاتے اور دریائے ہامون میں جاگرتے تھے۔ وصال: آپ18/رجب، 279 ھ میں فوت ہوئے۔ آپ کی عمر ایک سو بیس سال تھی۔ آپ کے استاد ابوالحسین علی بھی ایک سو بیس سال تک زندہ رہے۔ آپ کا مزار پُر انوار کوہ سینا پر ہے۔ یہ مشہور بات ہے کہ شیخ ابوعبداللہ نے ساری عمر تاریکی نہیں دیکھی تھی۔ لوگوں کے لیے جو تاریک مقامات یا اوقات تھے وہ۔۔۔
مزید
عبدالقیوم شہید بدایونی، مولانا حکیم شوال المکرم ۱۲۸۲ھ سال ولادت، ‘‘ذاکر رسول اللہ’’ تاریخی نام، پردادا مولانا شاہ فضل رسول بد ایونی نے محمد عبد القیوم نام رکھا، دادا کے حقیقی چھوٹے بھائی حضرت تاج الفحول نے تعلیم دی، ۱۲۹۸ھ میں حضرت تاج الفحول کے ہمراہ حج وزیارت سے مشرف ہوئے، تکمیل علوم کے بعد طب کی تحصیل مولانا حکیم سراج الحق سےکی، پھر دہلی جاکر حکیم عبد المجید خاں سے استفادہ کیا، حکیم محمود خاں دہلوی نے بہت مسرت کے ساتھسند طب پر دستخط ثبت کیے، طب میں خصوصی کمال حاصل کیا، علاج نہایت ارزاں اورتیربہدف کرتے، نامی طبیب آپ کی حذا قت کے قائل و معترف تھے، حضرت شاہ ابو الحسن احمد نوری قد س سرہٗ کے مرید وخلیفہ تھے، حضرت تاج الفحول اور مولانا عبد العزیزی مکی سے اجازت وخلافت تھی۔ علم کلام سے شغف ورثہ میں ملا تھا، خصوصاً وہابیوں کے ردکی طرف پوری توجہ صرف کرتے، آپ کی ذا۔۔۔
مزید
حضرت خواجہ ابو یوسف ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ کانامِ نامی اسم گرامی :یوسف بن ایوب اور کنیت ابو یعقوب تھی ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت با سعادت 441ھ میں موضع بوزنجرد (ہمدان کے نواحی علاقہ) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: اٹھارہ برس کی عمر میں بغداد میں آئے ابواسحاق شیرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی صحبت اختیار کرکے فقہ پڑھی۔ یہاں تک کہ اصولِ فقہ و مذہب میں مہارت تامہ حاصل ہوگئی۔ قاضی ابوالحسنین محمد بن علی بن مہتدی باللہ، ابوالغنائم عبدالصمد بن علی بن مامون رحمہ اللہ علیہ، ابوجعفر بن احمد بن مسلم رحمہ اللہ وغیرہ سے سماعِ حدیث کیا اور اصفہان و سمرقند کے مشائخِ حدیث سے بھی استفادہ کیا بعد ازیں سب کو ترک کرکے عبادت و ریاضت و مجاہدہ کو مطمعٔ نظر اور مقصدِ وحید بنالیا۔ بیعت وخلافت: تصوف میں آپ کا انتساب حضرت ابو علی فارمدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے ہے۔ اصفہان میں شیخ عبداللہ جوی۔۔۔
مزید
شیخ الاسلام ابوالفتح حضرت شیخ رکن الدین سہروردی شاہ رکن عالم ملتانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: نام :رکن الدین۔کنیت:ابوالفتح ۔لقب:رکنِ عالم اور فضل اللہ ہیں ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے :ابوالفتح شیخ رکن الدین ،بن عارفِ کامل شیخ صدرالدین عارف،بن شیخ الاسلام والمسلمین حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: بروز جمعۃ المبارک ،9/رمضان المبارک649ھ ،بمطابق 1251ء میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ کی ابتدائی تعلیم سے لیکر تکمیل تک ،اور پھر تعلیم کیساتھ تربیت ،آپکے والدِ گرامی شیخ صدر الدین عارف اور شیخ الاسلام والمسلمین حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی(علیہم الرحمہ)کی زیرِ نگرانی ہوئی۔ بیعت وخلافت: آپ کو اپنے والدِ گرامی اور حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی دونوں بزرگوں سے اجازت وخلافت حاصل ہے۔ سیرت وخصائص: مخزن مشہود ِالہ۔۔۔
مزید
بحر العلوم مولانا مفتی سید محمد افضل حسین رضوی مونگیری علیہ الرحمہ سابق مفتی دارالعلوم منظرِ اسلام بریلی شریف نام ونسب: بحر العلوم حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد افضل حسین رضوی بن میر سید حسن بن میر سید جعفر علی میر سید خیرات علی بن میر سید منصور علی۔(علیہم الرحمہ) تاریخ ِ ولادت: ہندوستان کے موضع بوانا (صوبہ بہار) میں 14/رمضان المبارک1337ھ؍13/جون1919،ء بروز جمعۃ المبارک صبح صادق کے وقت تولد ہوئے۔ تحصیلِ علم:آپ نے درسِ نظامی کی کتب ِمتداولہ مدرسہ فیض الغرباء آرہ صوبہ بہار، شمس العلوم بدایوں اور جامعہ رضویہ منظرِ اسلام بریلی شریف میں حضرت مولانا محمد اسماعیل آروی، حضرت مولانا محمد ابراہیم آروی، حضرت مولانا محمد ابراہیم آروی، حضرت مفتی محمد ابراہیم سمستی پوری، حضرت مولانا مفتی ابرار حسین، حضرت مولانا احسان علی مظفر پوری اور شیخ المحدثین علامہ مولانا مفتی نور الحسین مجددی رامپوری شار۔۔۔
مزید