حضرت فاضل یگانہ علامہ مولانا غلام فخر الدین گانگوی، میانوالی علیہ الرحمۃ ماہر علوم عقلیہ و نقلیہ حضرت علامہ مولانا غلام فخر الدین گانگوی بن مولانا سیّد احمد دین گانگوی بن مولانا میاں غلام علی (رحمہما اللہ) ۱۳۴۱ھ/۱۹۲۲ء میں بمقام گانگی شریف واقع غربی جانب میانوالی پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد اپنے دور کے جیّد علما میں سے گزرے ہیں۔ آپ کا سلسلہ نسب بتیس واسطوں سے غوث صمدانی حضرت سیّد عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ تک پہنچتا ہے۔ آپ کا خاندان پورے علاقے میں علمی و دینی اعتبار سے ہمیشہ ممتاز رہا ہے۔ [۱] [۱۔ مولانا محمد عبدالحکیم شرف قادری، تذکرۂ اکابرِ اہل سنّت ص ۴۷ مطبوعہ مکتبہ قادریہ لاہور۔] آپ نے علوم و فنون کی اکثر کتب اپنے والد ماجد حضرت علامہ مولانا سیّداحمد دین گانگوی (متوفی۴؍ رجب ۱۳۸۸ھ/۲۸؍اکتوبر ۱۹۶۸ء) سے پڑھیں۔ کچھ عرصہ جامعہ مظفریہ رضویہ واں بھچراں میں بھی اکتسابِ فیض کرتے رہے۔ ک۔۔۔
مزید
حضرت مولانا محمدفرید ہزاروی (گوجرانوالہ) علیہ الرحمۃ۔۔۔
مزید