جمعہ , 11 شعبان 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 30 January,2026


زیارت حرمین آپ کو مبارک ہو





زیارتِ حرمین آپ کو مبارک ہو!

عقیدتِ حرمین آپ کو مبارک ہو!
محبّتِ حرمین آپ کو مبارک ہو!

صلے میں جس کے ملا حاضری کا پروانہ
وہ چاہتِ حرمین آپ کو مبارک ہو!

بُلا رہے ہیں مقاماتِ کعبہ و روضہ
عنایتِ حرمین آپ کو مبارک ہو!

جو بار بار بُلاوے کا بنتی ہے باعث
وہ شفقتِ حرمین آپ کو مبارک ہو!

ضیائے طیبہ و مکہ سے ہو منوّر دل
یہ نعمتِ حرمین آپ کو مبارک ہو!

خلوصِ دل سے دعا گو ہے المؤذّن یوں
زیارتِ حرمین آپ کو مبارک ہو!

دلِ نؔدیم سے نکلی یہی دعا بہ خدا
زیارتِ حرمین آپ کو مبارک ہو!

نتیجۂ فکر: ندیم احمد نؔدیم نورانی
پیر،۸؍ شوّال ۱۴۳۸ھ/ ۳؍ جولائی ۲۰۱۷ء