جمعہ , 14 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 05 December,2025


جس کو کچہہ حب مصطفی ہی نہیں





جس کو کچہہ حب مصطفی ہی نہیں
اُس کے ایمان کا پتا ہی نہیں

جو نہیں تابع رسول اللہ۔
تابع امر کبریا ہی نہیں۔

ہے وہ یکتائے عالم ایجاد
اُس کا ثانی کوئی ہوا ہی نہیں۔

خبررہ رسم دین مصطفوی
دوسرا مسکن صفاہی نہیں

اے خدائے کریم تیرے سوا۔
دوسرا اعطی وعطا ہے نہیں

کر عطا میرے مطلب دل کو
تجھ سے مطلب کوئی چھپا ہی نہیں

جزیتری آستان رحمت کے۔
اہل حاجت کی التجا ہی نہیں۔

اب تو غیر از زیارت نبوی۔
اور کاؔفی کا مدعا ہی نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(دیوانِ کافؔی)