چمن کی ڈالی ڈالی پر ہمارا نام لکھا ہے
ہمیں باہر نکل جائیں اب اپنے آشیانے سے
کہیں بھی اور کسی بھی ملک میں ہم جاکے رولیں گے
مگر یہ سوچ لے ظالم کہے گا کیا زمانے سے
ہمارے باغ بانِ رحم دل کا فیصلہ یہ ہے
عَنادِل کچھ نہ رکھیں کام اپنے آشیانے سے



