جمعہ , 11 شعبان 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 30 January,2026


انداز لطف اس کا ہے بے حساب الٹا





انداز لطف اس کا ہے بے حساب الٹا
خود قتل بھی کرے ہے خود لے ثواب الٹا
شبنم فشاں نہ ہوگا کب تک سحاب مستی
کب تک پڑا رہے گا جام شراب الٹا
لیکن کہیں نہ پایا جز رنگ خود فربہی
ان کی کتاب دل کا ہر ایک باب الٹا
میرے نیاز سے ہے دنیائے نازتاباں
لیکن سمجھ رہے ہیں عالیجناب الٹا