جمعہ , 14 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 01 May,2026


علامہ ذی شان ہیں اعجاز نعیمی





  1. علّامۂ ذی شان ہیں اعجاز نعیمی
    جو  رب كی اِطاعت میں ہمیشہ رہے مصروف
    سركارِ مدینہ كی محبّت میں ہمیشہ
    وہ نازشِ سادات ہیں، ہم سب كے لیے تو

    اَفكار بھی طیّب رہے، كردار بھی طاہر
    جو مو
    منِ كامل كہے جانے كے ہوں لائق
    اَندازِ تكلّم تھا بڑا دل كش و شیریں
    ’’انسان‘‘ كی تعریف میں بس اتنا كہوں گا
    صدّیق و عمر، بلكہ سبھی پھول ہیں پیارے
    سیراب ہُوئے جن سے بہت سے
    عُلَمَا بھی

    اك عاملِ قرآن ہیں اعجاز نعیمی
    وہ بندۂ رحمٰن ہیں اعجاز نعیمی
    دل، جان سے قربان ہیں اعجاز نعیمی
    اللہ كا احسان ہیں اعجاز نعیمی
    پاكیزہ مسلمان ہیں اعجاز نعیمی
    وہ صاحبِ ایمان ہیں اعجاز نعیمی

    گفتار كے سلطان ہیں اعجاز نعیمی
    انسان كی پہچان ہیں اعجاز نعیمی
    كیا خوب گلستان ہیں اعجاز نعیمی
    وہ عِلم كا فیضان ہیں اعجاز نعیمی

    مجھ كو بھی، نؔدیم! اُن سے ملی عِلم كی خوشبو

    نخلِ گُلِ عرفان ہیں اعجاز نعیمی